yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ڈی پی او پاکپتن کیس: چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بڑی خوشخبری سنا دی

Web Editor October 8, 2018 1 min read
Chief Justice Saqib Nisar heard the Chief Minister Punjab a great news
Share this:

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب،، کلیم امام اوراحسن اقبال گجر کی معافی قبول کر لی۔ عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب،، کلیم امام اور احسن جمیل گجر کی معافی قبول کرتے ہوئے ڈی پی او پاکپتن تبادلہ پر از خود نوٹس کیس نمٹا دیا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر آئندہ شکایت کا موقع ملا تو کیس دوبارہ کھول دیا جائے گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ جتنے دن میں ہوں، دو ڈھائی ماہ محتاط رہنا۔ احسن جمیل گجر ، یہاں گجر کی بدمعاشی نہیں چلے گی ،یہ پاکستان ہے۔ واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس کی سماعت ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔کیس میں خاورمانیکا ، احسن جمیل گجر اور رضوان گوندل ، ڈی جی نیکٹاخالق دادلک اور آئی جی پنجاب کلیم امام عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ سماعت میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ڈی جی نیکٹا خالق داد لک کی انکوائری رپورٹ پر اپنا جواب جمع کروایا گیا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نےوزیراعلیٰ پنجاب کا جواب عدالت میں پڑھا تو چیف جسٹس نے کہا آپ جوبھی کہہ لیں حقائق وہی رہیں گے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت سے کیس کو دوسرے زاویے سے دیکھنے کی استدعا کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ معاملے کو جس زاویے سے بھی دیکھیں حقائق وہی رہیں گے۔ڈی پی او کو بلانے کا معاملہ نمٹا بھی دیں گے لیکن 62 ون ایف کو تو دیکھنا ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعلیٰ پنجاب صادق اور امین ہیں؟ آپ نے خالق دادلک کی تحقیقاتی رپورٹ کو رد کردیا۔ اتنے قابل افسر پر ذاتی حملے کیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ صاحب خود کو کیا سمجھتے ہیں، یہ ہے آپ کی حکومت جو ڈیلیور کرنے لگی ہے نیا پاکستان۔۔۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے جمع شدہ جوابات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں تو وزیراعلیٰ پنجاب کا جواب پڑھ کر حیران رہ گیا ،آرٹیکل 62 ایف ون کے تحت کارروائی کروائیں گے تو نیا پاکستان بن جائے گا، یہ ہے آپ کی حکومت جو ڈیلیور کرنے لگی ہے نیا پاکستان،،،چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت رہنے تک عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے۔اگر عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب رہے تو عدالت کےحکم کے تحت رہیں گے۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی کی کوشش کر رہے ہیں ا ور آپ اس کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں۔ کیا آپ وکلا ایسا رُول آف لاء چاہتے ہیں؟ جہاں رُول آف لاء کی بات آئے گی میں کسی لیڈر کو نہیں مانتا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ معاملہ حساس تھا اسی لیے احسن جمیل نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بات کی۔ چیف جسٹس کہا کہ وزیراعلیٰ نے تو ملاقات نہیں کی بلکہ پرائیویٹ شخص کو ملاقات کے لیے بُلایا۔

ایڈووکیٹ جنرل ، وزیراعلیٰ خالق داد لک سے متعلق کیا زبان استعمال کی؟ آپ ایک بہترین افسر کے بارے میں ایسا لکھ رہے ہیں۔ میں خود اس معاملے کی انکوائری کر لیتا ہوں۔ کہتے ہیں تو جے آئی ٹی بنوا لیتے ہیں۔ آپ نے انکوائری افسر پر ذاتی نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔ آپ معافی کے دائرے سے باہر نکلتے جا رہے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل ، آپ اس معاملے کو آسان لے رہے ہیں۔ وکیل احسن جمیل نے کہا احسن جمیل گجر غیر مشروط معافی مانگتے ہیں اور خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑتے ہیں، ہم نے کوئی دوسری بات نہیں کرنی۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ خاور مانیکازندہ ہیں ،یہ احسن جمیل ہے کون، آگئے ہیں اکٹھے ہوکر نیا پاکستان بنانے، کارسرکار میں مداخلت پر کیا دفعہ لگتی ہے۔ ڈی جی نیکٹا خالق دادلک نے جواب دیا کہ پاکستان پینل کوڈ186 لگتی ہے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا جواب پڑھ حیران رہ گیا، وزیراعلیٰ کی جانب سے ایسا جواب بھی آسکتا ہے۔اے جی پنجاب نے کہا تحریری معافی جواب کے ساتھ اضافی طور پر جمع کراتا ہوں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وزیراعلیٰ کون ہیں جو تحقیقاتی افسر کی رپورٹ پر سوال اُٹھائیں۔جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب تیار کس نے کیا؟

چیف جسٹس نے کہا ایڈووکیٹ جنرل صاحب کارسرکار میں مداخلت کی سزا بتائیں، کہا جاتا ہے جب تک پی ٹی آئی حکومت رہےگی یہ ہی وزیراعلیٰ رہیں گے، کیا یہ ہے نیا پاکستان۔۔ آ گئے ہیں اکٹھے ہو کر نیا پاکستانبنانے۔میری طرف سے اس حوالے سے وزیراعظم کو ناپسندیدگی کا بتا دیں ، میں تو پانچ دن میں اس بندے سے پریشان ہو گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ عدالت میں شرمساری کا اظہار کرے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ڈی پی او پلید ہو گیا تھا کہ آدھی رات کو اس کا تبادلہ کیا گیا ؟ جس پر سابق آئی جی کلیم امام نے عدالت مجں ندامت کا اظہار کیا۔ کلیم امام نے کہا کہ میں خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔ دورانسماعت احسن جمیل،،وزیراعلیٰ پنجاب اور سابق آئی جی پنجاب نےغیرمشروط معافی مانگ لی، عدالت نے کہا تینوں نے خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے ۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اپنی غلطی کی تحریری معافی لکھ کر لائیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا آپ کی معافی کو پڑھنے کے بعد عدالت سوچے گی کیا کرنا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے وزیراعلیٰ کا جمع کرایا گیاجواب واپس لےلیا، ،احمد اویس نے کہا ہم نےغیر مشروط معافی مانگی اور پیش بھی ہوئے ، میں ان کی جانب سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا خالق دادلک کی رپورٹ مبہم ہے، جس پر چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ میں کہا ذمہ دارافسرکےخلاف ایسی زبان استعمال کریں گے، عدالت رول آف لا کے لئے کام کررہی ہے۔ڈی پی او اتنا پلید ہو گیا کہ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں اس کی شکل نہیں دیکھوں گا، دوران سماعت احسن بھون نے کہا کہ میں 1980ء سے احسن جمیل گجر کو جانتا ہوں۔ وکیل رہنما احسن بھون عدالت میں روسٹرم پر آئے تو عدالت نے انہیں منع کر دیا۔ وکیل احسن گجر نے کہا میں غیرمشروط معافی مانگتا ہوں، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم معافی نہیں دینگے جیل کے اندربھی بھیجیں گے۔ عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب اور احسن جمیل کےجوابات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا انکوائری افسر کا پنجاب حکومت سے کیا ذاتی عناد ہوسکتا ہے، احسن جمیل گجر نے سرکاری امور میں مداخلت کی، آرٹیکل 62ون ایف کے تحت انکوائری کرائیں گے تو نیا پاکستان بن جائے گا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کا جواب پڑھ کرحیران رہ گیا، کبھی منشا بم کی سفارش کی جاتی ہے تو کبھی کسی اورکی۔منشا بم معاملہ انضباطی کارروائی کے لیے بھیجا ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔

کرامت کھوکھر کا معاملہ پی ٹی آئی ڈسپلنری کمیٹی کو بھیجا، اس معاملے پر بھی کچھ نہیں ہوا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا ایسا اقدام دوبارہ نہیں ہو گا، انکوائری افسر کے مطابق کسی کو براہ راست دھمکی نہیں دی گئی،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کارسرکار میں مداخلت میں 3سال جیل ہوسکتی ہے۔چیف جسٹس نے کہا وزیراعلیٰ کے احسن جمیل گجر بڑے تعلقات والےہیں، احسن جمیل گجر کی ایک فیملی کے ساتھ میرے تعلقات ہیں، وزیراعلیٰ نے ڈی پی او کو بلا کر احسن جمیل گجر کے روبرو بٹھا دیا۔ ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے معافی مانگتے ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب کے کسی اقدام میں بدنیتی نہیں تھی۔ جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا وزیراعلیٰ پنجاب کی معافی کی نیت نظرنہیں آئی، ہمارےانکوائری افسر کو ذلیل کیا گیا، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا افسران کو ذلیل کرنا وزیراعلیٰ کی نیت نہیں تھی۔ چیف جسٹس نے کیس کی خود انکوائری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کل وزیراعلیٰ کو بُلوا لیں خود انکوائری کریں گے۔ سماعت کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب ، آئی جی کلیم امام، احسن جمیل گجر نے اپنے جوابات واپس لےلئے ۔ عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سابق آئی جی امام کلیم کو تحریری معافی نامے عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کی۔۔عدالت نے احسن اقبال جمیل گجر کو بھی تحریری معافی نامہ جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ اورچیف جسٹس نے احسن جمیل گجر کو ہدایت کی تھی کہ معافی اسٹرانگ ورڈز میں مانگیں۔ تاہم اب سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب،، امام کلیم اور احسن جمیل گجر کی معافی قبول کرتے ہوئے کیس کو نمٹا دیا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
either, sexual, relationship, between, husband, and, wife, can, be, proof, of, love. between, them, a, very, interesting, story
Previous Post کیا جنسی تعلق محبت کا ثبوت ہے؟
Next Post میں نے تھری ایڈیٹس سمیت ساری فلمیں دیکھی ہیں مگر۔۔۔ صدر عارف علوی کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی رنگین مزاج نکلے
I've seen all the movies, including third adventures, but ...

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.