yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

خان صاحب : آپ نے مودی کو ٹھیک جواب دیا ، لیکن اگر آپ یہ کام کرتے تو بڑے عہدے پر بیٹھا چھوٹا شخص مزید چھوٹا ہو جاتا ۔۔۔۔۔حامد میر نے عمران خان کو شاندار بات کہہ ڈالی

Web Editor September 24, 2018September 24, 2018 1 min read
Khan Sahib: You answered Modi properly,
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک )یہ ایک سنہری موقع تھا جو وزیر اعظم عمران خان نے کھودیا۔بھارتی حکومت کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش ٹھکرائے جانے کے بعد عمران خان نے جو ردعمل ایک ٹوئٹ کے ذریعہ دیا ہے اگر وہ یہی ردعمل بہت نپے تلے انداز میں کچھ تفصیل کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
نامور کالم نگار حامد میر اپنے کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔کے اجلاس میں دیتے تو پوری دنیا کے سامنے عمران خان کا نہیں پاکستان کا موقف اجاگر ہوتا۔ کچھ دن پہلے صحافیوں کے ساتھ وزیر اعظم کی ایک ملاقات میں زیادہ گفتگو خاور مانیکا اور پاک پتن کے ڈی پی او کے بارے میں ہوتی رہی۔ ایک گھنٹے تک اس معاملے پر گفتگو ختم نہ ہوئی تو میں نے وزیر اعظم صاحب سے گزارش کی کہ کیا آپ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں نہ جانے کے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کرنی چاہئے کیونکہ اگر آپ جائیں گے تو کشمیر اور افغانستان سمیت اہم ایشوز پر دنیا کو آپ کا موقف سننے کا موقع ملے گا۔ ابھی عمران خان نے جواب نہیں دیا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نفی میں سر ہلانا شروع کردیا۔ خان صاحب نے کہا کہ ایک دن امریکہ جانے میں ایک دن تقریر میں ایک واپس آنے میں لگے گا تین چار دن ضائع ہوجائیں گے۔ میرے کچھ ساتھیوں نے لقمہ دیا کہ اس مرتبہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں نریندر مودی سمیت بہت سے اہم سربراہان مملکت شریک نہیں ہورہے ۔ میں نے اصرار کیا کہ آپ کو وہاں مودی کو ملنے نہیں جانا اقوام متحدہ کے فورم پر پاکستان کا موقف بیان کرنا ہے۔
اس مرتبہ آپ اردو میں خطاب کرکے نئی روایت بھی قائم کرسکتے ہیں لیکن عمران خان نے کہا کہ اگر مجھے وہاں ٹرمپ مل گیا اور اس نے مجھے کچھ کہہ دیا، کچھ میں نے اسے کہہ دیا تو نیا پھڈا کھڑا ہوجائے گا۔اس فقرے پر سب ہنس دئیے اور دوبارہ خاور مانیکا پر گفتگو شروع ہوگئی۔ اب جبکہ بھارتی حکومت عمران کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش مسترد کرچکی ہے اور بھارت کے آرمی چیف نے پاکستان کو سبق سکھانے کی دھمکی بھی دے ڈالی ہے تو پوری دنیا کی نظریں دو ایٹمی طاقتوں پر مرکوز ہیں۔ افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بڑے مدبرانہ انداز میں کہا ہے کہ امن جنگ سے نہیں مذاکرات سے آئے گا لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے جبکہ وزیر اعظم صاحب نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا ہے کہ بڑے عہدے پر بیٹھے چھوٹے شخص کی سوچ چھوٹی ہی رہتی ہے۔ کچھ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ عمران خان کی ٹوئٹ کے الفاظ ان کے عہدے کے شایان شان نہیں تھے لیکن میری ناچیز رائے میں عمران خان نے جو کہا ٹھیک کہا ، تاہم وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خود خطاب کرنے جاتے تو بڑے عہدے پر بیٹھا ہوا چھوٹا شخص مزید چھوٹاہوجاتا۔
افسوس کہ خان صاحب یہ سنہری موقع کھو چکے ہیں۔ جنرل اسمبلی سے 29ستمبر کو شاہ محمود قریشی خطاب کریں گے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ کو اپنے خطاب میں نا صرف بھارت کی طرف سے جنگ کی دھمکیوں کا جواب دینا ہے بلکہ کلبھوشن یادیو کے بارے میں بھی دنیا کو بہت کچھ بتانا ہے کیونکہ جب قریشی صاحب اپوزیشن میں تھے تو اکثر یہ اعتراض کیا کرتے تھے کہ نواز شریف نے اقوام متحدہ میں کلبھوشن یادیو کا نام کیوں نہیں لیا؟امید ہے کہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کلبھوشن یادیو کا بار بار نام لیں گے اور یہ نکتہ بھی اٹھائیں گے کہ جنرل اسمبلی کو نبی کریم حضرت محمد ﷺ سمیت تمام مقدس ہستیوں کی توہین اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف قرار داد منظور کرنی چاہئے اور ان گستاخیوں کا راستہ روکنے کے لئے قانون سازی پر زور دینا چاہئے کیونکہ ان گستاخیوں سے انتہا پسندی اور نفرتیں پھیلتی ہیں۔ دوسری طرف بھارت کی طرف سے جنگ کی دھمکی کو محض ایک گیڈر بھبھکی سمجھ کر نظر انداز کردینا مناسب نہیں۔ اس حقیقت میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے فوجی جوان اور افسران آئے دن اپنے وطن کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں اور مشکل کی ہر گھڑی میں قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے لیکن اس معاملے پر قومی یکجہتی دکھانے کی ضرورت ہے ۔
جس طرح بھارت کے ساتھ کرکٹ میچ میں پوری پاکستانی قوم اپنی ٹیم کے پیچھے کھڑی نظر آتی ہے اسی طرح بھارت کی طرف سے جنگ کی دھمکیوں کے بعد قوم کو متحد کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں پارلیمنٹ کو اہم کردار ادا کرنا ہے۔ بھارت کے آرمی چیف نے جنگ کی دھمکی بہت سوچ سمجھ کر دی ہے اور اس دھمکی کے پیچھے بڑے عہدے پر بیٹھا ہوا وہ چھوٹا شخص ہے جو اپنے ذاتی مفاد کو بچانے کے لئے اپنی قوم کے مستقبل کو دائو پر لگانے سے گریز نہیں کرے گا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو 2019ءکے عام انتخابات میں بہت سی مشکلات نظر آرہی ہیں۔ ایک طرف پٹرول مہنگا کرنے کے باعث انہیں تنقید کا سامنا ہے دوسری طرف وہ پٹرول خریدنے کے لئے ایران کارخ کرتے ہیں تو ٹرمپ ناراض ہوجاتے ہیں۔ تیسری طرف فرانس کے سابق صدر فرانکوئس ہولاندے ان پر ایک عذاب بن کر نازل ہوئے ہیں۔ ہولاندے 2016ء میں فرانس کے صدر تھے، جب مودی نے پیرس میں ایک فرنچ کمپنی ڈزالٹ ایوی ایشن سے8.7ارب ڈالر مالیت کے 36رافائل طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا۔ ہولاندے نے کچھ دن پہلے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اس سودے سے قبل بھارتی حکومت نے ہمیں پیغام بھجوایا کہ آپ ہمیں یہ طیارے رلائنس ڈیفنس نامی کمپنی کے ذریعہ فروخت کریں جو مودی کے گجراتی دوست انیل امبانی کی ملکیت ہے۔
اس سے قبل انیل امبانی سابق صدر ہولاندے کی پارٹنر جولی گائٹ کی ایک فلم پر پیسہ بھی لگاچکا ہے۔ بھارتی حکومت اور ڈزالٹ ایوی ایشن نے ہولاندے کے ا لزام کی تردید کردی جس کے بعد بھارتی میڈیا گروپ انڈیا ٹو ڈے نے ہولاندے کا انٹرویو کرنے والے صحافی انیتون روگیٹ سے رابطہ کیا اور ہولاندے کے انٹرویو کی تصدیق چاہی۔ روگیٹ نے یہ انٹرویو ایک ویب سائٹ’’میڈیا مارٹ‘‘ کے لئے کیا تھا کیونکہ کوئی بڑا اخبار اور ٹی وی چینل اربوں ڈالر کے اس دفاعی سودے پر خبر لینے کو تیار نہ تھا۔ روگیٹ نے بتایا کہ اس نے ہولاندے سے ایک مرتبہ نہیں دو مرتبہ انٹرویو کیا اور یہ بالکل غلط ہے کہ اتنے بڑے سودے میں بھارتی حکومت کا کوئی کردار نہیں تھا۔ اس اسیکنڈل نے بھارت کی اپوزیشن کو متحد اور حکمراں اتحاد کو منتشر کردیا ہے۔ حکمراں اتحاد میں شامل شیوسینا 2019ء کے انتخابات اکیلے لڑنے کا عندیہ دے چکی ہے۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جوگی ادتیا ناتھ کو بی جے پی کے اندر کافی مخالفت کا سامنا ہے، وہ بظاہر مودی کے بہت پسندیدہ ہیں ۔لیکن بی جے پی کے اندر ایک لابی انہیں 2019ء میں وزارت عظمیٰ کا امیدوار بنانا چاہتی ہے۔ بہار میں
ا تحادی جماعت جنتا دل یونائٹیڈ کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی اتحادی پی ڈی پی بھی رسوا ہوچکی ہے۔ بی جے پی کا اندرونی بحران ا تنا شدید ہے کہ اس سال پارٹی کے اندر انتخابات ملتوی کردئیے گئے اور امیت شاہ کو بغیر انتخابات کے مزید ایک سال کے لئے پارٹی صدر بنادیا گیا تاکہ وہ پارٹی کے اندر مودی کے خلاف مزاحمت کو روک سکیں۔ یہ وہ مسائل ہیں جن کا مودی کو سامنا ہے اور ان مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے انہوں نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے بجائے محاذ آرائی کا راستہ اختیار کرلیا ہے اوراگر مودی کے لئے مسائل مزید شدید ہوگئے تو بڑے عہدے پر بیٹھا ہوا چھوٹا شخص کچھ بھی کرسکتا ہے۔ دو بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں کے ایک غیر شفاف اور مشکوک سودے کی کوکھ سے جنم لینے والا اسکینڈل پاک بھارت کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے، مزید کشیدگی، مزید دفاعی سودوں کی راہ ہموار کرے گی، لہٰذا پاکستان کو ہمہ وقت ہوشیار اور خبردار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی کا عام لوگوں کو نقصان لیکن کچھ بڑے سرمایہ داروں کو بہت فائدہ ہوگا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
New Pakistan signals appear to be:
Previous Post نئے پاکستان کی نشانیاں سامنے آنے لگیں : دنیا کی سب سے بڑی انڈسٹری کی 12عالمی کمپنیاں پاکستان میں کتنی سرمایہ کاری پر راضی ہو گئیں ؟ شاندار خبر آ گئی
Next Post نئے قانون کے تحت برطانیہ بھی حرکت میں آگیا ، پاکستان سے کون سے 115 افراد کو مانگ لیا اور کس جرم میں ؟
Which 115 people from Pakistan ask for and in which crime?

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.