yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

2012 میں عمران خان بھارت میں ایک سیمینار میں شرکت کرنے کے بعد پاکستان پہنچے تو بڑے خوش تھے ، کہنے لگے ، بھارتیوں نے مجھے بہت عزت دی ، یہ لوگ ۔۔۔۔ہارون الرشید کا ایسا انکشاف کہ آپ یقین نہیں کریں گے

Web Editor September 24, 2018September 24, 2018 1 min read
You will not believe it
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) جرأت مندی بڑا وصف ہے‘ ادبار میں مگر احتیاط اور حکمت ہی ڈھال ہوتی ہے۔ ابتلا میں غوروفکر زیادہ چاہیے ‘ اظہار خیال کم۔ ۔۔۔ ہر صدا پہ لگے ہیں کان یہاں۔۔ دل سنبھالے رہو زباں کی طرح۔۔۔ بھارت نے جھک ماریمگر وزیراعظم پاکستان نے بھی الفاظ کے انتخاب میں احتیاط کا مظاہرہ نہیں کیا۔
نامور کالم نگار ہارون الرشید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔کارگاہِ حیات میں صبر بھی ایک چیز ہے‘ حکمت بھی کسی شے کا نام ہے۔ بعض اوقات عمران خاں خود بھی کہتے ہیں ”اپنی انا کو پال کر‘ خدمت کاحق ادا نہیں کیا جا سکتا‘‘ دانا کو اپنا مقصد عزیز ہوتا ہے‘ اپنی ناک نہیں۔ دنیا اندھی نہیں کہ آپ سچے ہوں اور وہ آپ کو جھوٹا سمجھتی رہے۔ سچائی آخرکار غالب آتی ہے۔ بھارت تلخی بڑھانے پر تلا ہے۔ ہمارا مقصد کیا ہے؟ یہ کہ آگ نہ بھڑکنے دی جائے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے منصب سنبھالا تو سرحدوں پہ گولہ باری بے محابہ تھی۔ اس اخبار نویس نے تشویش ظاہر کی تو جنرل نے کہا کہ کوئی دن میں شعلے بجھ جائیں گے۔ پسِ پردہ کیا ہوا‘ اللہ جانتا ہے‘ چند روز میں سرحدوں پہ سکون لوٹ آیا۔ جنرل کی شہرت ایک اچھے حکمت کار کی ہے۔ پاکستان ایک بارہ سنگھا ہے جس کے سارے سینگ جھاڑیوں میں پھنسے ہیں۔ امریکہ اور بھارت کی عنایت سے قبائلی پٹی‘ کراچی اور بلوچستان میں تخریب کاری کا سلسلہ جاری ہے۔ ہم قصوروار ہیں یا نہیں‘دنیا ہم سے ناخوش ہے۔ سیاسی جماعتیں باہم متصادم ہیں اور بری طرح۔ اس کا بہترین مظہر سوشل میڈیا پر نون لیگ اور پی ٹی آئی کے حامیوں کی گالم گلوچ ہے۔
اخبارات اور چینلوں پر بھی اس تلخی کے اثرات ہیں۔ بعض لیڈر سرحد پار دیکھتے ہیں۔الیکشن سے پہلے دیا گیا‘ محمود اچکزئی کا بیان ابھی تک ذہنوں میں تازہ ہے جس میں پختون خوا کو عالی جناب نے افغانستان کا حصّہ قرار دیا تھا۔ حالات سے فائدہ اٹھا کر غیرملکیوں نے پاکستان میں رستے بنا لیے ہیں۔ سیاسی پارٹیوں اور میڈیا میں بھی ۔ امریکہ اور یورپی ممالک ہی کیا‘ انتہا یہ ہے کہ اسفند یارولی اور اچکزئی کے سوا بھی بھارت کے گیت گانے والے اب موجود ہیں۔ این جی اوز ایک الگ لعنت ہیں۔ظاہر ہے کہ جس کا کھاتے ہیں اسی کے گُن گاتے ہیں۔ سب سے بڑھ کر معیشت کی تباہ حالی ہے۔ ایک کے بعد دوسرے حکمران نے لوٹ مار کی ہے۔ قوموں کی آزادی کا بیشتر انحصار اس پہ ہوتا ہے کہ مالی طور پر وہ دست نگر نہ ہوں۔ ہاتھ میں کشکول ہو تو خودداری کیسی۔ ساٹھ فیصد معیشت کالی ہے ۔ ایسے تین چوتھائی لوگ ٹیکس نہیں دیتے جن پر ٹیکس واجب ہے؛ چنانچہ ریاست کمزور ہے۔ حکومت فی الحقیقت حکومت ہی نہیں۔ قانون پوری قوّت سے بروئے کار نہ آ سکے تو یہی ہوتا ہے۔خطّے پہ نظر رکھنے والا کوئی بھی شخص جانتا ہے کہ اس وقت بھارت بات چیت نہیں چاہتا۔
سب سے بڑا سبب تو کشمیر ہے جہاں حالات اب کبھی بھارت کے قابو میں نہیں آئیں گے۔ بغاوت کی آگ دلوں کی گہرائی میں اتر کر ایک مستقل شعار بن چکی۔1971ء کے بعد دلّی کوہمیشہ یقین رہا کہ پاکستان کو تحلیل کیا جا سکتا ہے۔ جئے سندھ اور الطاف حسین کی ایم کیو ایم کے لیے بے دریغ بھارتی امداد اسی طرزِ فکر کا شاخسانہ تھی۔ 1980ء کے عشرے میں پونا سے ممبئی تک درجنوں کیمپوں میں جئے سندھ کے حامیوں کو تربیت دی جاتی۔بعدازاں الطاف حسین کے کارندوں کو بھی۔ بھارت نے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے کہ پاکستان میں تخریب کاری کے لیے افغانستان کو برتا جا سکے۔ بلوچ علیحدگی پسندوں‘ انتہا پسند مذہبی جنونیوں اور پاکستانی طالبان کے عقب میں بھی بھارت کھڑا ہے۔ ان کا سب سے بڑا سرپرست وہی ہے۔ ہمارے ساٹھ ہزار شہری اور چھ ہزار سے زیادہ بانکے فوجی شہید ہوئے ہیں۔ امریکہ پہ ہم نے انحصار کیا اور اس کی قیمت چکائی ہے۔ حالات کا تقاضہ اب یہ ہے کہ پھونک پھونک کر قدم رکھا جائے۔ نپولین نے کہا تھا: سیاست میں دشمن ہوتے ہیں یا حلیف‘ دوست کوئی نہیں ہوتا۔ داخلی سیاست سے زیادہ اس کلیے کا اطلاق قوموں کی باہمی آویزش پہ ہوتا ہے۔
امریکہ ناراض ہے اور بھارت برہم۔ ان کا صدمہ یہ بھی ہے کہ تجارتی راہداری نے پاکستان پر معاشی امکانات کے نئے دروازے کھول دیئے ہیں۔ اللہ مہربان ہے۔ پاک فوج کی بے مثال کاوش نے تخریب کاری کو محدود کردیا ہے۔کراچی‘ بلوچستان اور قبائلی پٹی میں دہشت گرد پسپا ہیں۔ اللہ کے فضل سے تخریب کاری کے خلاف جنگ ہم جیت رہے ہیں۔ سلیقہ مندی سے ہم ڈٹے رہے اور حکمت سے کام لیا تو نہ صرف دلدل سے نکل سکتے ہیں بلکہ ایک منّور مستقبل ہمارا منتظر ہے۔ تاریخ کا سبق یہ ہے کہ آخری مرحلے پر اور بھی زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔2012 ء میں عمران خاں ایک سیمینار کے لیے بھارت گئے۔ لوٹ کر آئے تو شاد تھے۔ مجھ سے کہا: بھارتیوں نے مجھے وزیراعظم کا پروٹوکول دیا۔ عرض کیا: مقصد اس کا واضح ہے۔ آپ کو اس پہ خوش گمان نہ ہونا چاہیے۔ ایک بہت مقبول کھلاڑی اور کرشماتی شخصیت کی حیثیت سے بھارت میں عمران خاں کا ہمیشہ خیرمقدم کیا گیا۔ بھارت پر اظہارِ خیال میں بھی ہمیشہ وہ محتاط رہے۔ ان کا واسطہ کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں سے تھا یا بالی وڈ کی امیتابھ بچن اور شاہ رخ ایسی شخصیات سے ۔کرکٹ اور فلمی ستارے ممبئی میں گھلے ملے رہتے ہیں۔
کپتان سے قریبی تعلق کے ڈیڑھ عشرے میں ہمیشہ یہ احساس ہوا کہ بھارت کے بارے میں ان کے تصورات ناقص ہیں۔ خیال مگر یہ تھا کہ اقتدار میں آئے تو حقائق ان پہ روشن ہو جائیں گے۔ آغاز ہو چکا۔ وزیراعظم پاکستان نے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی‘ بہت اچھا کیا۔ یہ بات مگر واضح رہنی چاہیے تھی کہ الیکشن کے ہنگام نفرت پھیلانے والا نریندر مودی امن کا علمبردار نہیں بن سکتا۔ خان اور اس کے ساتھی خوش فہم لوگ ہیں۔ دھیرے دھیرے ہی سچائی ان پہ آشکار ہوتی ہے۔ سب جانتے ہیں بھارت کا موقف مضحکہ خیز اور احمقانہ ہے۔ ڈاک کی جن ٹکٹوں پر اعتراض ہے‘ عمران خاں کے اقتدار میں آنے سے پہلے چھپے۔ جن سپاہیوں کے قتل کا الزام پاک فوج پہ لگایا گیا‘ وہ کشمیری حریت پسندوں کے ہاتھوں کھیت رہے۔ یہ مذاکرات پربھارتی آمادگی سے دو دن پہلے کا واقعہ ہے۔خبر یہ ہے کہ پسِ پردہ کچھ اور تھا۔بھارت کا مطالبہ یہ تھا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کشمیر پہ واویلا نہ کرے۔ مقبوضہ کشمیر پر‘ جون میں جاری ہونے والی اقوام متحدہ کی رپورٹ نے خوں آشام بھارت کو بے نقاب کردیا ہے۔اسی لیے برطانوی پارلیمنٹ کے وفد کوسری نگر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
کشمیر میں تحریک قابو سے باہر ہوچکی۔ بھارتیوں کو سوجھ نہیں رہا کہ کیا کریں۔ عشروں سے بھارتی قیادت اپنی قوم کو پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف اکسا رہی ہے۔ سیاست کی طرح بھارتی میڈیا بھی انتہاپسندوں کے دبائو میں رہتا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کو دلّی نے موردِ الزام ٹھہرایا تو اس میں تعجب کیا تھا۔ ان کا یہ ارشاد کہ عمران خاں بے نقاب ہو گئے۔ پہلے دن کپتان نے احتیاط کا دامن تھامے رکھا لیکن پھر بھڑک اٹھے۔ وہ بیان جاری کیا جس کا حاصل یہ ہے کہ نریندر مودی گھٹیا ساآدمی ہے۔ بھارتیوں نے بھدے پن کا ارتکاب کیا تو خان صاحب نے بھی موزوں الفاظ کا انتخاب نہ کیا ۔ایک آدمی نہیں بلکہ بھارتی اداروں کو ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے تھا۔ بھارت میں ایک بخار سا پھیل گیا ہے۔ کرپشن کے الزامات کی زد میں آئے‘ نریندر مودی کو بھڑکنا ہی تھا۔ بھارتی میڈیا کو چیخ و پکار کرنی ہی تھی۔ تازہ ترین یہ ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ بپن راوت نے فوجی کارروائی کی دھمکی دے ڈالی ہے۔ پاکستان کوئی لقمہ تر نہیں۔ اپنے تمام مسائل کے باوجود ایک ناقابل تسخیر فوجی قوّت ہے۔ بھارتی بڑ ہانک سکتے ہیں‘ الحمدللہ ہمارا کچھ بگاڑ نہیں سکتے۔ مہم جوئی کی کوشش سے پاکستان کو کتنا ہی نقصان پہنچے‘ خود ان کی معیشت زمیں بوس ہو جائے گی۔ عالمی طاقت بننے کے سارے خواب پچک کر رہ جائیں گے۔جرأت مندی بڑا وصف ہے‘ ادبار میں مگر احتیاط اور حکمت ہی ڈھال ہوتی ہے۔ ابتلا میں غوروفکر زیادہ چاہیے ‘ اظہار خیال کم۔۔۔۔ ہر صدا پہ لگے ہیں کان یہاں۔۔ دل سنبھالے رہو زباں کی طرح۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The news about the whole nation's dangers:
Previous Post پوری قوم کو دنگ کر ڈالنے والی خبر : عوام کی توقعات کے برعکس تحریک انصاف نے ملک کی قسمت بدل دینے والے منصوبے کی مخالفت کا اعلان کر دیا
Next Post العزیزیہ ریفرنس کیس : سپریم کورٹ نے نواز شریف کو بڑی خوشخبری سنا دی
The Supreme Court heard a great news about Nawaz Sharif

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.