yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ستمبر کی جنگ عروج پر تھی ، ہسپتال میں ایک ایسا زخمی فوجی لایا گیا جسکے جسم کا گوشت جیسے قیمہ بنا ہوا تھا ، مگر وہ چلاتے ہوئے بار بار کیا کہہ رہا تھا ؟

Web Editor September 6, 2018 1 min read
The battle of September was on rise,
Share this:

6لاہور (ویب ڈیسک) ستمبر کا یادگار دن ہماری ملی اتحاد کا واضح ثبوت پیش کرتا ہے اور اس بات کا احساس پیدا کرتا ہے کہ جب بھی کسی غیرقوم نے ہماری طرف آنکھ اٹھائی تو ہم نے اس باہمی اتحاد کا مظاہرہ کر کے اس کو شکستِ فاش دی۔جنگ ستمبر نام ہے ان رشتوں کا ،
نامورصحافی عدنان عالم اپنے ایک مضمون میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ان خدمات کا ،ان سوچوں کاجو قوم خالص جذبہ حریت اپنی غیرت کو للکارنے والی قوم سے لڑ کر پیدا کرتی ہے ۔اس تاریخ ساز دن کی تجزیہ بندی کی جائے تو اس کے مضمرات اور فوائد کا اندازہ لگانا کوئی خاصا مشکل کام نہیں ہے کیونکہ قوم جانتی ہے کہ کس طرح ست رام کے فرمانبرداروں کو اپنے زخم چاٹنے پر مجبور کیاگیا۔ہماری مسلح افواج اورعوام کا جذبہ تاریخ میں رقم ہے۔جنگ ستمبر کی میجربیگم نصرت جہاں بیگ بتاتی ہیں کہ”ہسپتال میں آپریشن کی میز پر پاک فوج کے زخمی غازیوں کے نعرے اور ان کا بے ہوشی میں اُٹھ اُٹھ کر محاذوں پر جا پہنچنے کے لیے تڑپنا اورچلانا میں کبھی نہیں بھول سکوں گی۔ ان کے ولولہ انگیز نعرے ابھی تک میرے ذہن میں گونج رہے ہیں یہ گونج میرے خیالوں ،میرے تصوروں اور میری زندگی کا جزو بن گئی ہے“بیگم نصرت جہاں کے انداز اور لب و لہجے میں حرارت اور جذباتیت نمایاں تھیں صاف پتا چلتا تھا کہ اس پروقار عورت کے سینے میں ایک غبار رُکا ہوا ہے جو اندر ہی اندر دُھویں کی صورت میں اُٹھ اُٹھ کر ان کی آنکھوں میں لگ رہا ہے۔دل بھر آتا ہے اور زبان گنگ جاتی ہے آپریشن ٹیبل پر لیٹے ہوئے کسی سپاہی نے نہیں کہاکہ میری ماں،بہن یا بیوی بچوں کو بلا دو یا انہیں اطلا ع دے دو ۔
وہ سب محاذ کی باتیں کرتے،اپنے ساتھیوں کی باتیں کرتے،پاکستان کی سلامتی کی باتیں کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔شہیدوں کو آخری سفر پر رخصت کرتے اور غازیوں کے زخم سیتے ہمارے دل پر جو زخم آئے ہیں ان کے نشان گہرے اور ان مٹ ہیں “۔پاک فوج کے ہر زخمی اور شہید ہونے والے کا ردِعمل،تاثرات اور احساسات ایک جیسے تھے ۔ایک زخمی سپاہی کو لایا گیا توپ کا گولا اس کے قریب آ پھٹا تھا اس کے جسم کی بوٹیاں باہر آرہی تھیں جسم کا کوئی حصہ سلامت نہیں تھا تمام زخم گہرے تھے ۔اسے آپریشن ٹیبل پر ڈالا اور اس کے قیمہ کیے جسم میں خون ڈالنے کی کوشش کی مگر وہ خون زخموں کی راہ بہنے لگا ۔وہ ہوش میں آگیا اور اُٹھ کھڑا ہوا، باہر کو چل پڑا اسے روکنے کی کوشش کی اس نے نرس کو دونوں کندھوں سے پکڑ کر جھنجھوڑا اور بولا ،تم مسلمان ہو؟مسلمان ہو تو کلمہ پڑھو۔اس نے کلمہ پڑھا اور زخمی کو دوبارہ آپریشن ٹیبل پر لیٹانے کی کوشش کی وہ غضب آلود لہجے میں بولا! تم مسلمان ہو اور مجھے لیٹنے کو کہ رہی ہو ؟ جانتی ہو محاذ پر کیا قیامت مچی ہوئی ہے ؟میری ٹینکوں اور گاڑیوں کو پٹرول دینے کی ڈیوٹی ہے،
معلوم نہیں میری جگہ کوئی پیٹرول دینے والا ہے یا نہیں۔خدا کہ لیے مجھے جانے دو۔ٹینکوں کو پٹرول کون دے گا ؟ٹینک رُک گئے تو دشمن نہیں رُکے گا ۔دشمن کو نہ روکا جانتی ہو کیا ہوجائے گا ؟،خدا کے لیے مجھے جانے دو،مجھے اپنی ڈیوٹی پر جانے دو۔۔۔۔اور وہ مجاہد بے ہوش ہوگیا۔اسے بچانے کی سر توڑ کوشش کی گئی مگر وہ اپنی ڈیوٹی سے ہمیشہ کے لیے سبکدوش ہوگیا۔بیشتر زخمی جوانوں میں ایک ایسا غازی آیا جس کی ٹانگ پر ترچھی گولی لگی تھی لیکن دوسری طرف سے باہر نہیں نکلی تھی ۔وہ چلا رہاتھا کہ گولی میرے سینے میں لگی ہے یا نہیں ؟میں نے اپنی ماں سے وعدہ کیا تھا۔ وہ چلاتا اور بے ہوش ہوجاتا ۔گولی نکالنے کے لیے اس کی ٹانگ کا آپریشن کیا تو گولی کا سراغ نہ ملا بہت حیرانگی تھی کے گولی ٹانگ میں سے کہاں گئی ؟وہ مجاہد پھر ہوش میں آیا کہنے لگا کہ میں نے 1947کا سینے میں رُکا غبار نکال لیا ہے مگر دکھ ہے میں بہت جلدی زخمی ہو گیا اور دوسرا یہ کہ گولی لگنی ہی تھی تو میرے سینے میں لگتی ۔میری ماں فخر سے یہ کبھی نہیںکہہ سکے گی کہ میرے بیٹے نے سینے میں گولی کھائی ہے ۔ ڈاکٹر اس کی ٹانگ کا آپریشن کر کے گولی تلاش کرتے رہے لیکن گولی نہ ملی زخمی مجاہد روتا اور چلاتا رہا ۔تھوڑی ہی دیر بعد اس کی سانسیں اُکھڑ گئیںاور وہ شہید ہوگیا۔
سب حیران تھے کہ ٹانگ کے زخم سے موت کیسے واقع ہوگئی؟گولی کا سراغ لگانا شروع کیا تو دیکھا کہ گولی ترچھی آئی تھی جو اس کی ٹانگ سے ہوتی ہوئی پیٹ سے گزری اور سینے میں جا رُکی۔وہ یہ افسوس لے کر شہید ہوگیا کہ گولی اسے سینے میں نہیں لگی۔ لیکن یہ اسے اور کسی کو معلوم نہ تھا کہ گولی اس کے سینے میں پہنچی ہوئی تھی جس نے اس کی جان لی۔جنگِ ستمبرمیں ہمارے جانباز فوجیوں کا اصلی رُوپ سامنے آیا ۔یہ بے ہوش سپاہی زخموں سے چور،نقاہت سے نڈھال ،جانے اتنی طاقت کہاں سے لے آتے تھے ۔ان کے نعروں کی گونج سے سب دہل جاتا تھا۔دن رات بے ہوش اور نیم بے ہوش زخمیوں کے نعرے گونجتے رہتے تھے،ان کا لا شعور میدانِ جنگ میں لڑ رہا ہوتا تھا وہ چلاتے تھے۔نعرہ تکبیر ۔۔۔۔۔۔اللہ اکبر ۔۔۔۔۔پاکستان زندہ آباد۔۔۔۔۔۔بولو نعرہ حیدری۔۔۔۔۔۔۔یا علیؓ۔پاک فوج کے ان شہیدوں کی قربانیوں سے معمور آج کا دن ملی یک جہتی کا دن ہے اور یہ اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ مل جل کر قوم کا دفاع صرف اور صرف سچے جذبے کی بنیاد ہے۔سیاست دان اگر مل جل کر اپنے اندر یہ جذبہ پیدا کر لیں کہ وہ قومی وحدت پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے تو عین ممکن ہے کہ قائد اعظمؒ اور علامہ اقبال کا خواب شرمندہ تعبیر ہو جائے گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
I'm young now...
Previous Post ابھی تو میں جوان ہوں ۔۔۔ فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ایسا عجیب کام کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کر دی کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے
Next Post ڈپریشن کا علاج کیسے کیا جائے؟ امیرالمومنین حضرت علی ؑ نے چودہ سو سال قبل ڈپریشن کا کیا علاج بتایا تھا؟ پڑھ کر آپ بھی اس موضی مرض سے چھٹکارہ حاصل کر لیں گے
How to Treat Depression? What was the treatment of Hazrat Ali about 14 years ago? By reading you will also get rid of this psychiatric disease

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.