yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

خان صاحب : اللہ آپ کو سرخرو کرے ، میں نے تجاویز پر مبنی ایسا ہی ایک خط نواز شریف کو بھی بھیجا تھا مگر عمل کرنا تو درکنار خط کا جواب بھی نہیں دیا گیا ، آپ بھی جان لیجیے کہ ۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا عمران خان کے نام خط اس خبر میں ملا حظہ کیجیے

Web Editor September 3, 2018 1 min read
Khan Sahib: Allah will redeem you, I sent a letter similar to Nawaz Sharif, but it was not answerable for the posting letter; You also know that Dr. Abdul Qadir Ask Khan Khan's name letter to Khan in this news
Share this:

لاہور;عمران خان نے افتتاحی تقریر بہت اچھی کی۔ یہ پُرخلوص، دل سے نکلی آواز تھی جب انسان کاغذ یا پرچیوں سے تقریر کرے تو وہ دھوکہ دینے کی کوششں کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ٹیم میں چند اچھے لوگ ہیں جوپڑھے لکھے اور تجربہ کار بھی ہیں اور اُمید ہے کہ وہ اپنی تعلیم

نامور کالم نگار ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔اور تجربے کی بنیاد پر اچھی کارکردگی دکھائیں گے اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ ہم تو اچھی اُمید ہی کرسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم کی خدمت میں چند مشورےپیش کررہا ہوں۔ (1) میں نے ایک پچھلے کالم میں بھی عرض کیا تھا کہ اس وقت ملکی ترجیحات وہ نہیں ہیں جن کے بارے میں بار بار کہا جارہا ہے۔ یہ بہت چھوٹی اور معمولی سی چیزیں ہیں۔ مثلاً ابھی اعلان کیا گیا کہ وزیر اعظم اور وزراء بزنس کلاس میں عام جہاز میں سفر کریں گے۔ غیرملکی دورے عموماً طویل الوقت ہوتے ہیں اس دوران وزیراعظم یا وزرا اپنے مشیروں،ساتھیوں سے بات چیت اور مشورے کرتے جاتے ہیں۔ بھٹو صاحب نے چھوٹا جہاز فالکن لیا تھا ،اس میں دس بارہ ساتھیوں کے ساتھ سفر کرتے تھے، ڈیڑھ سو، دو سو لوگوں کو ایئر بس اور سیون سیون سیون میں لیجانے کا رواج مرحوم جنرل ضیاالحق نے شروع کیا تھا اور پھر اس میں مزید عیاشی کرنے کا روج نواز شریف نے ڈالا۔ جن لوگوں کا ان معاملات سے قطعی تعلق نہ تھا وہ خوشامدی بھی شامل کرلئے جاتے تھے۔ پی پی پی والے بھی کچھ کم نہ تھے۔وزیر اعظم عمران خان صاحب کو یہ یاد رکھنا

چاہئے کہ اگر انھوں نے عام جہاز استعمال کیا تو عوام کی زندگی جہنم بن جائے گی۔ اس جہاز سے سفر کرنے والے ذلیل و خوار ہونگے۔ اور شاہوں سے بڑھ کر شاہوں کے وفادار سفر کرنے والوں کی زندگی اجیرن کردینگے۔ خود وزیر اعظم آرام سے اپنے مشیروں اور ساتھیوں کیساتھ بات چیت نہ کرسکیں گے۔ سرکاری کاغذات، سرکاری وخفیہ گفتگو نہ خفیہ رہے گی اور نہ ہی سنجیدگی سے ساتھیوں اور مشیروں سے بات چیت، تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔ کئی کئی گھنٹے پہلے جہاز کے دوسرے مسافروں کی جانچ پڑتال، آبائو اجداد کے حسب نسب معلوم کئے جائینگے۔ اگر جہاز کی روانگی میں تاخیر ہوگی، راستہ بند کردیا جائیگا۔ اس سے عوام میں مقبولیت نہیں بلکہ مخالفت بڑھے گی۔ اور جس مقصد یا نیت کیلئے یہ کام کیا جائے گا اس کا اُلٹا اثر پڑے گا۔ (2) کچھ اسی قسم کی کیفیت کہیں دوسری جگہ رہائش اختیار کرنے سے ہوگی۔ آپ وزیر اعظم ہائوس بند نہیں کرسکتے ورنہ اسکا ایئرکنڈیشنگ سسٹم خراب ہوجائیگا اور عمارت اور فرنیچر کو بہت نقصان پہنچے گا۔ اب لاتعداد سرکاری مہمان آتے رہیں گے اور وہاں ان کو لنچ یا ڈنر دیئے جائینگے۔ میں نے پچھلے کالم میں چین کی مثال دی تھی وہاں کے سرکاری مہمان

خانے قابل دید ہیں۔ (3) وزیر اعظم ہائوس، گورنر ہائوس، وزرا اعلیٰ کی رہائش گاہیں سرکاری املاک ہیں آپ عارضی طور پر قیام پذیر ہیں آپکو یہ اختیار نہیں کہ سرکاری عمارتوں کا ستیاناس کردیں۔ بعد میں دوسری حکومت آپکی گرفت کریگی، وزیر اعظم ہائوس ہو یا گورنر ہائوس ہوں ان کو آپ تعلیمی ادارے نہیں بنا سکتے۔ تعلیمی اداروں کی ضروریات دوسری ہوتی ہیں۔ 12,10کمروں کی عمارت صرف مڈل اسکول کے کام آسکتی ہے۔ ہاں کمشنروں اور پولیس افسران کی بہت بڑی عمارتیں ہیں آپ ان کی فالتو زمین بیچ کر بہت رقم حاصل کرسکتے ہیں اربوں روپیہ اس سے کمائے جاسکتے ہیں۔ ان لوگوں کیلئے 2 یا 3 کنال کے گھر کافی ہیں۔ آپ انکی لسٹ منگوا کر دیکھ لیں، ہزاروں کنال زمین استعمال ہوسکتی ہے۔ (4) اہم ضروری کام اسکولوں اور اسپتالوں کی بہتری اور دیکھ بھال ہے۔ اگر حکومت تمام کمشنروں (اور ان کے پچھلے عملہ کو) کو یہ سخت ہدایت یا احکام جاری کردے کہ تین ماہ کے اندر تمام اسکولوں کی چار دیواریاںمرمت اور باتھ روم مہیا کردیئے جائیں اور اسپتالوں کو بھی صاف ستھرا کردیا جائے، تمام آلات کام کرنے لگیں اور تمام گھوسٹ اسکول اور اسپتال ختم کردیئے جائیں تو عوام کو فوراً ریلیف ملے گا اور

ان کو حکومت کی کارکردگی نظر آئے گی۔ اور عوام کی حمایت حاصل ہوگی اور پاکیزگی و صفائی میں اضافہ ہوگا۔ (5) اس وقت ملک میں ایک اعلیٰ ٹیکنیکل یونیورسٹی کی اشد ضرورت ہے۔ بدقسمتی سے مسلمان تعلیمی میدان میں پچھلے آٹھ سو سال سے پیچھے رہے ہیں ۔ یہاں اقربا پروری نے تعلیمی نظام کو تباہ کردیا ہے۔ میں نے پہلے بھی عرض کیا ہے کہ ورلڈ رینکنگ میں ہماری کوئی یونیورسٹی 500 میں بھی نہیں ہے ۔ رشوت خوری اور بے ایمانی میں ہم سرفہرست ہیں۔ (6) ایک اور بہت اہم چیز سیلاب کے پانی کو صحیح طریقے سے ذخیرہ کرنا ہے اور دیہاتوں کو سیلابی ریلوں سے بچانا ہے۔ یہ کام نہایت ترجیحی بنیاد پر حل کرنیکی ضرورت ہے۔ میں نے نواز شریف حکومت کو اس کے حل کیلئے مشورہ دیا تھا عمل کرنا تو دور کی بات ہےانہیں خط کے جواب کی توفیق بھی نہیں ہوئی۔ خوشامد سے وقت ملتا تو ملکی اور قومی خدمت کے بارے میں سوچتے(نوٹ) پچھلے کالم میں حضرت عمرؓ کے بارے میں کچھ معروضات پیش کی تھیں جگہ کی کمی کی وجہ سے کچھ حصّہ رہ گیا تھا وہ حاضر خدمت ہے۔ (9) آپ نے دنیا میں پہلی بار دودھ پیتے بچوں، معذوروں، بیوائوں اور بے آسرئوں کے وظائف مقرر کئے، (10) آپ نے دنیا

میں پہلی بار حکمرانوں، سرکاری عہدیداروں اور والیوں کے اثاثے ڈکلیئر کرنے کا تصور دیا، (11) آپ نے بے انصافی کرنے والے ججوں کو سزا دینے کا سلسلہ بھی شروع کیا، (12) آپ نے دنیا میں پہلی بار حکمراں کلاس کا احتساب شروع کیا، (13) آپ راتوں کو تجارتی قافلوں کی چوکیداری کرتے تھے۔ (14) آپ فرمایا کرتے تھے کہ جو حکمراں عدل کرتے ہیں، وہ راتوں کو بے خوف سوتے ہیں، (15) آپ کا فرمان تھا ’’قوم کا سردار قوم کا سچا خادم ہوتا ہے‘‘ (16) آپ کی مہر پر لکھا تھا ـ ’’عمر! نصیحت کے لئےموت ہی کافی ہے‘‘۔ (17) آپ کے دسترخوان پر کبھی دو سالن نہیں رکھے گئے، (18) آپ زمین پر سر کے نیچے اینٹ رکھ کر سو جاتے تھے، (19) آپ سفر کے دوران جہاں نیند آجاتی تھی، کسی درخت پر چادر تان کر سایہ کرتے تھے اور سو جاتے تھے۔ (20) آپ کے کرتے پر 14 پیوند تھے اور ان پیوندوں میں ایک سرخ چمڑے کا پیوند بھی تھا۔ آپ موٹا کھردرا کپڑا پہنتے تھے۔ آپ کو نرم اور باریک کپڑے سے نفرت تھی، (21) آپ کسی کو جب سرکاری عہدے پر فائز کرتے تھے تو اس کے اثاثوں کا تخمینہ لگوا کر اپنے پاس رکھ لیتے تھے اور اگر سرکاری عہدے کے دوران اس کے اثاثوں میں اضافہ

ہوجاتا تو آپ اس کا احتساب کرتے تھے، (22) آپ جب کسی کو گورنر بناتے تو اسے نصیحت فرماتے تھے۔ کبھی ترکی گھوڑے پر نہ بیٹھنا، باریک کپڑے نہ پہننا، چھنا ہوا آٹا نہ کھانا اور کسی فریادی پر دروازہ بند نہ کرنا، (23) آپ فرماتے تھے ظالم کو معاف کردینا مظلوموں پر ظلم ہے۔ (24) آپ کا یہ فقرہ آج انسانی حقوق کے چارٹر کی حیثیت رکھتا ہے۔ ’’مائیں بچوں کو آزاد پیدا کرتی ہیں، تم نے انہیں کب سے غلام بنالیا‘‘۔ (25) فرمایا میں اکثر سوچتا ہوں ’’عمر بدل کیسے گیا‘‘۔ (26) آپ اسلامی دنیا کے پہلے خلیفہ تھے جنہیں ’’امیر المومنین‘‘ کا خطاب دیا گیا۔ (27) دنیا کے تمام مذاہب کی کوئی نہ کوئی خصوصیت ہے، اسلام کی سب سے بڑی خصوصیت عدل ہے اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ وہ شخصیت ہیں جو اس خصوصیت پر پورا اترتے ہیں۔ آپ کے عدل کی وجہ سے عدل دنیا میں عدل فاروقی ہوگیا۔آپ شہادت کے وقت مقروض تھے، چنانچہ آپ کی وصیت کے مطابق آپ کا واحد مکان بیچ کر آپ کا قرض ادا کردیا گیا اور آپ دنیا کے واحد حکمراں تھے جو فرمایا کرتے تھے میرے دور میں اگر فرات کے کنارے کوئی کتا بھی بھوک سے مرگیا تو اس کی سزا عمر (حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ) کو بھگتنا

ہوگی۔میں دنیا بھر کے مورخین کو دعوت دیتا ہوں وہ الیگزینڈر کو حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے سامنے رکھ کر دیکھیں انہیں الیگزینڈر حضرت عمر فاروق کے حضور پہاڑ کے سامنے کنکر دکھائی دے گا کیونکہ الیگزینڈر کی بنائی سلطنت اس کی وفات کے 5 سال بعد ختم ہوگئی جب کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے اپنے دور میں جس جس خطے میں اسلام کا جھنڈا بھجوایا وہاں سے آج بھی اللہ اکبر اللہ اکبر کی صدائیں آتی ہیں، وہاں آج بھی لوگ اللہ کے سامنے سجدہ کرتے ہیں۔دنیا میں الیگزینڈر کا نام صرف کتابوں میں سمٹ کر رہ گیا ہے، جب کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے بنائے نظام دنیا کے 245 ممالک میں آج بھی کسی نہ کسی شکل میں موجود ہیں۔ آج بھی جب کسی ڈاک خانے سے کوئی خط نکلتا ہے، پولیس کا کوئی سپاہی وردی پہنتا ہے، کوئی فوجی جوان 6 ماہ بعد چھٹی پر جاتا ہے یا پھر حکومت کسی بچے، معذور، بیوہ یا بے آسرا شخص کو وظیفہ دیتی ہے تو وہ معاشرہ، وہ سوسائٹی بے اختیار حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو عظیم تسلیم کرتی ہے، وہ انہیں تاریخ کا سب سے بڑا سکندر مان لیتی ہے، ماسوائے ان مسلمانوں کے جو آج احساس کمتری کے شدید احساس میں کلمہ تک پڑھنے سے پہلے دائیں بائیں دیکھتے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
"When looking at the forms of Amin Punadpur and Sharjeel Memon, they do not think they ..." Honey and olive oil in wine bottles, the leading journalist told you that you would get rid of
Previous Post ”امین گنڈا پور اور شرجیل میمن کی شکلیں دیکھ کر لگتا تو نہیں کہ وہ۔۔۔“ شراب کی بوتلوں میں شہد اور زیتون کا تیل ہونے پر معروف صحافی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی
Next Post پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے خون میں شراب پائی گئی یا نہیں؟ میڈیکل رپورٹ نے سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا
Medical report opened all the rocks

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.