yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے قومی خزانے کو روزانہ کتنے پیسوں کی بچت ہو رہی ہے ؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

Web Editor August 28, 2018 1 min read
Since the government of Tehrik-E-Insaaf has come, how many money is the national treasury going on daily?
Share this:

لاہور: میں اب نئے پاکستان کا ایک قابل فخر شہری ہوں ۔ میرے سیاسی مخالفین مجھے ’’انصافیا ‘‘کہتے ہیں جبکہ مہذب انداز میں تنقید کرنیوالے دانشور ہم جیسوں پر ’’طفلانِ انقلاب ‘‘کی پھبتی کستے ہیں ۔بھد اڑانے اور ہماری بے مثال جدوجہد پر قہقہے لگانے والے اس سے پہلے بھی ’’برگر بچے ‘‘ کہہ کر
نامور تجزیہ کار محمد بلال غوری اپنی رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔ہمارا مذاق اڑایا کرتے تھے ۔ ان کا دعویٰ تھا کہ پورا گائوں بھی مر جائے تو میراثی کا پُتر چوہدری نہیں بن سکتا لیکن ہم نے انتخابات میں فقید المثال کامیابی حاصل کرکے نام نہاد تجزیہ نگاروں اور سیاسی پنڈتوں کے منہ بند کر دیئے ہیں ۔لیکن یہ جغادری پھر بھی باز نہیں آ رہے اور تنقید مسلسل سے مجھے جیسے انصافیوں کو بدظن کرنے کی اپنی سی کوشش کئے چلے جا رہے ہیں شاید انہیں معلوم نہیں کہ انصافیا ہونے کا مطلب کیا ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے جیالے دیکھے ہیں ،نونی متوالے دیکھے ہیں اور اسی بنیاد پر کسی غلط فہمی کا شکا رہیں کہ تحریک انصاف کے جنونی کارکن کو ورغلانے یا بہکانے میں کامیاب ہو جائینگے ۔اسلئے میں نے بہتر سمجھا کہ ان نادانوں کو اپنی خصلتوں ،عادات و اطوار اور مزاج سے آگاہ کروں تاکہ یہ اپنا وقت اور توانائیاں ضائع نہ کریں ۔انصاف یا اِزم کا پہلا اصول یہ ہے کہ ایک بار جو کمٹمنٹ کر دی تو پھر سیاسی مخالفین کیا خود اپنے آپ کی بھی نہیں سننی ۔یہی وجہ ہے کہ قیادت اور نظریئے کیساتھ میری وابستگی اٹوٹ اورکسی شک وشبہ سے بالاتر ہے ۔کوئی میرے رہنمائوں کے بارے میں کچھ بھی کہتا رہے
اور کسی طرح کے بھی ثبوت اور حقائق لے آئے ،میں اپنی رائے پر نظر ثانی نہیں کرتا ۔ایک بار جو کہہ دیا ،سو کہہ دیا ،جسے لیڈر مان لیا ،سومان لیا۔عمران خان پر کیچڑ اچھالنا تو گویا چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے۔آپ فواد چوہدری کی مثال لے لیں جوہمارے وزیراطلاعات و نشریات ہیں ،ان کے بارے میں لوگ کیا کچھ نہیں کہتے ،ان کی پرانی ٹویٹس نکال کر دکھاتے ہیں مگر مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ مجھے یقین ہے کہ کپتان کا انتخاب کبھی غلط نہیں ہو سکتا ۔ابھی چند روز قبل فواد چوہدری نے یہ بتا کر دل خوش کر دیا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے روزانہ 51ارب روپے کی بچت ہو رہی ہے ۔کسی صحافی نے ان سے سوال کیا تھا کہ آپ قومی خزانہ بچانے کے اقدامات تو کر رہے ہیں مگر اس خزانے کو بھرنے کے لئے کیا کر رہے ہیں ؟جس پر انہوں نے بتایا کہ اگر ہم ایک دن میں 51ارب روپے بچا رہے ہیں تو یہ بھی قومی خزانہ بھرا ہی گیا ہے۔آپ اندازہ کریں کہ کپتان کو حلف اٹھائے ابھی ایک ہفتہ ہی ہوا ہے اور اس حساب سے 357ارب روپے کی بچت ہو چکی ہے جس کا مطلب یہ ہے
کہ کفایت شعاری کا سلسلہ یونہی چلتا رہا تو ماہانہ 1530ارب روپے جبکہ سالانہ 18615ارب روپے کی بچت ہو گی ،یہ ملک و قوم کی کتنی بڑی خدمت ہے اس کا اندازہ یوں لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے سالانہ بجٹ میں سے قرضوں کی واپسی اور ان پر سود کی ادائیگی کی رقم منہا کر دی جائے تو سال بھر کے اخراجات کا تخمینہ 4178 ارب روپے ہے ۔ان اخراجات میں سے 1100ارب روپے براہ راست دفاعی بجٹ کیلئے مختص ہوتے ہیں جبکہ سالانہ ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 2043ارب روپے ہے اب اگر نئے پاکستان کی حکومت اپنے انقلابی اقدامات سے سالانہ 18615ارب روپے بچا رہی ہے تو 4178ارب روپے کے اخراجات کرنے کے بعد باقیماندہ رقم جو تقریباً 14437ارب روپے بنتی ہے ،اس سے غیر ملکی قرضے اتارے جا سکتے ہیں یا پھر ہر سال بھاشا ڈیم جیسا کوئی منصوبہ مکمل کیا جا سکتا ہے ۔انصافیا اِزم کا دوسرا بنیادی اصول یہ ہے کہ ہر اصول اپنے مخصوص تناظر اور پیرائے میں موثر ہو تا ہے اور ان اصولوں کو خلط ملط کرنے سے بات بگڑ سکتی ہے ۔مثال کے طور پر ہم ہر بات کا آغاز بابرکت الفاظ سے کرتے ہیں یا ریاست مدینہ کا حوالہ دیتے ہیں تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ سیاسی مخالفین ہماری ذاتی زندگیوں کے بارے میں کھوج لگانا شروع کر دیں
اور یہ سوال پوچھنے لگیں کہ تم نے فلاں نماز پڑھی یا نہیں پڑھی ۔نماز ،روزہ ،شادی ،طلاق اور اولاد جیسے نجی معاملات کا ریاستی امور سے کوئی تعلق نہیں ۔یہ سب معاملات پروردگار اور بندے کے مابین ہیں جن پر کسی کو خدائی فوجدار نہیں بنایاجا سکتا ۔اکثر اوقات حاسدین اور مخالفین کی طبیعت صاف کرنے کیلئے ہمیں علامہ خادم رضوی کے لب و لہجے میں بات کرنا پڑتی ہے تو ہمارے مخاطب طعنہ زنی کرتے ہیں کہ دیکھو بابرکت الفاظ سے بات شروع کرنے والوں کے منہ سے کیسے پھول جھڑ رہے ہیں۔کیا آپ لوگوں نے صبح کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر نہیں کیا ؟ڈرائیور تلاوت سے سفر کا آغاز کرتا ہے ،اس کے بعد نعت یا قوالی والی کیسٹ لگائی جاتی ہے اور پھرچل سو چل ۔کیسٹ کا دور تو گزر گیا ،اب نئے پاکستان میں سی ڈی ہوا کرتی ہے اورہم بھی موقع کی مناسبت سے سی ڈی لگاتے ہیں تو شکایت کیسی؟انصافیا اِزم کا ایک اور اہم اصول یہ ہے کہ لگی لپٹی رکھے بغیر دو ٹوک انداز میں بات کی جائے اور میں ببانگ دہل اپنی رائے کا اظہار کر رہا ہوں کہ میری نظر میں ہر وہ شخص پٹواری ہے جس نے بلے پر مہر نہیں لگائی
یا پھر جو جمہوریت کی آڑ میں شریف خاندان کی تائید و حمایت کرتا ہے ۔ہر وہ صحافی خواہ رپورٹر ہو ،کالم نگار یا پھر اینکر ،ہماری نظر میں لفافہ صحافی ہے جو حقائق بیان کرکے پاکستان کے سادہ لوح عوام کو نئے پاکستان سے بد ظن کرنے کی کوشش کرتا ہے۔سلیم صافی کو بھی ہم اسلئے سلیم لفافی کہتے ہیں کہ اس نے نئے پاکستان کے بیانئے کو نقصان پہنچایا ۔عین ممکن ہے اسکی بات درست ہو مگر اس نے نئے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں خاموش رہنے کے بجائے یہ حقائق بیان کرکے چوروں کے بارے میں تاثر تبدیل کرنے کی کوشش کی اور یہ ناقابل معافی گناہ ہے۔نئے پاکستان کی مخالفت میں ادھار کھائے بیٹھے لوگ پوچھتے ہیں کہ سوئس بینکوں سے واپس لائے گئے 200ارب ڈالر کہاں ہیں ؟پیٹرول56روپے لیٹر کیوں نہیں ہو رہا ؟وزیراعظم سیکریٹریٹ کی گاڑیاں نیلام کیوں نہیں کی گئیں ؟اگلے چند روز میں جب یہ سب ہو جائے گا تو پھر تنقید کیلئے کوئی نیا موضوع ڈھونڈ لیں گے ۔ ہماری حکومت نے صوابدیدی فنڈز ختم کئے تو دودھ میں مینگنیاں ڈالنے والوں نے کہا کہ وہ تو نوازشریف نے ہی ختم کر دیئے تھے ۔بندہ پوچھے اگر دہشت گردوں کی کمر بار بار توڑی جا سکتی ہے تو صدابدیدی فنڈز دوسری بار ختم کیوں نہیں کئے جا سکتے؟جو لوگ پوچھتے ہیں کہ اب تک حکومت نے کیا کیا ؟انہیں معلوم نہیں کہ اب تک 20کے قریب ٹاسک فورسز بنائی جا چکی ہیں ۔اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہوا ہے بس اس کیلئے کامن سینس کے بجائے انصافیا سینس اور کامن لاجک کے بجائے انصافیا لاجک درکار ہے جس سے یہ سب پٹواری اور لفافہ صحافی محروم ہیں

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Do this if you need to change ...
Previous Post مردے کی مونچھیں مونڈنے سے جنازے کا بوجھ کم نہیں ہوتا ، اگر تبدیلی لانی ہے تو یہ کام کرو ۔۔۔۔۔۔صف اول کے کالم نگار کی ایک ایسی تحریر جو آپ کو دنگ کر ڈالے گی
Next Post وزیراعظم عمران خان کے لیے آصف زرداری کا پاناما بنا نا کیوں ضروری ہے ؟ صف اول کے صحافی نے کپتان کو مشورہ دے دیا
Why is Asif Zardari's pamama made important for Imran Khan?

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.