yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وقت بدلتے دیر نہیں لگتی نواز شریف کے ساتھ یہ سلوک نہ کرو

Web Editor August 15, 2018August 15, 2018 1 min read
It does not take time to change do not treat this with Nawaz Sharif
Share this:

کچھ اندھے ہوتے ہیں، کچھ عقل کے اندھے اور کچھ دونوں طر ف سے فارغ ہوتے ہیں۔ آج کل ایسے لوگوں کی کمی بری طرح کھٹک رہی ہے۔ دھمالوں، چنڈالوں، خلالوں کے بغیر سیاست کی رونق آدھی بھی نہیں رہ گئی۔ یہ سب وہ لوگ تھے جنہیں عمران کے ہاتھوں پر وزارت ِعظمیٰ کی لکیر ہی نظر نہیں آتی تھی۔ جو آج لکیر سے کہیں بڑھ کر ان کے لئے سیاسی پل صراط بن چکی جس پر بکتربند گاڑیوں کی آمد و رفت بھی جاری ہے۔ آنکھوں اور عقل کے اندھوں کے بعد آج کل اک نئی کھیپ میدان میں ہے۔یہ پہلوں جیسی رونقی تو نہیں لیکن ان کی کمی پوری کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ یہ وہ نابغے ہیں جو ڈری ڈری دھمکیاں دے رہے ہیں یا بددعائیں۔ تازہ ترین دھمکی ملاحظہ فرمائیں…. ’’نواز شریف کے ساتھ ایسا سلوک نہ کریں۔ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی‘‘ کتنی آسانی سے بھول گئے کہ کبھی یہ آصف زرداری کو بکتر بند گاڑیوں میں گھمایا کرتے تھے اور جان بوجھ کر گاڑی کو دھوپ میں کھڑا رکھتے تھے اور جہاں تک تعلق ہے ’’وقت بدلنے میں دیر نہ لگنے کا‘‘ تو اسے صحیح معنوں میں سمجھنا ذرا مشکل ہے۔ گمنام، بے نام، بے چہرہ، بے شناخت و بے شجرہ خاندان صدیوں گمنامی، غربت، خانہ بدوشی کے اندھیروں میں گم رہنے کے بعد ’’سلاطین عثمانیہ‘‘ بنے اور پھر یوں بکھرتے، سمٹتے اورمٹتے ہیں کہ ان کا نام و نشان نہیں ملتا۔ آج جب کوئی خود کو ’’مغل‘‘کہتا ہے تو لوگ مسکرا دیتے ہیں، کورنش بجا نہیں لاتے۔

ایران کے صفوی ڈھونڈے سے نہیں ملتے اور روس کے زاروںکا ایک شہزادہ مرا دوست ہے، میرے ساتھ ٹائم طے کرکے آئیں اور ’’کلام شاعر بزبان شاعر‘‘ سن لیں اور یہ خاندان جو چند ماہ پہلے تک “جے آئی ٹی” بھگتانے کے دوران خود کو ’’حکمران خاندان‘‘ قرار دیتا تھا تو میں تب بھی سوچا کرتا تھاکہ قیام پاکستان کے وقت جب قتل و غارت، کشت و خون، لوٹ مارعروج پر تھی، ٹرینیں لاشوں سے بھری تھیں، بچے ماؤں کے پیٹوں سے نکال کر تلواروں، نیزوں، کرپانوں پر اُچھالے جارہے تھے، مہاجرین قافلہ در قافلہ روندے جارہے تھے، مائیں، بہنیں، بہوئیں، بیٹیاں درندگی کا نشانہ بن رہی تھیں، 14 اگست 1947 یہ ملک معرض وجود میں آ رہا تھا….. تب کوئی سوچ بھی سکتا تھا کہ غربت کامارا جاتی امرا امرتسر سے آیا یہ مزدور خاندان نوزائیدہ پاکستان کی آدھی عمر تک اس پر قابض رہے گا اور خود کو ’’حکمران خاندان‘‘قرار دیتے ہوئے شرمائے گا بھی نہیں….. واقعی وقت بدلتے دیر نہیں لگتی لیکن اس کا مطلب صرف وہی جانتا ہے جو بے شک انسانوں کے درمیان دنوں کو پھیرتا رہتا ہے۔ شہباز شریف کو اس جملے کی سمجھ نہیں آ رہی تو وقت سمجھا دے گا۔ انگریز بیوروکریٹ گیزیٹئرز تیار کیا کرتے تھے جو ریکارڈ پر ہیں تو کوئی زحمت فرمائے 1945، 1946 وغیرہ میں لاہور کے معززین، شرفا، رئوسا، عمائدین میں کون کون لوگ تھے اور کیا آج ان میں سے کسی ایک کا بھی نام و نشان، آل اولاد باقی ہے؟ ہے تو کہاں اور کس حال میں ہے؟’’کیسے کیسے، کیسے کیسے ہوگئے؟‘‘یہ جائے عبرت ہے لیکن رسی جل بھی جائے تو اس کے بل جانے میں کچھ وقت لگتا ہے۔کل تک مجھ جیسا کودن یہ سوچ سوچ کڑھتا تھا کہ پروردگار! یہ پاکستان کیا اس لئے بنایا تھا کہ یہ خاندان یہاں دندناتا اور من مانیاں کرتا پھرے، ادارے برباد کردے، میرٹ پامال کردے، اخلاقیات کے جنازے نکال دے، اقتصادیات کا حشرنشر کردے لیکن پھرسمجھ ہی نہ آئی سین کیسے تبدیل ہوتا چلا گیا کہ مجھے فیس بک پر ’’ایک زندان پورا خاندان‘‘ جیسا عنوان دینا پڑا۔ بخدا مجھے اس صورتحال پر نہ کوئی خوشی نہ غم…. کانپتا لرزتا اور توبہ توبہ کرتارہتا ہوں۔دھمکیاں دینے والوں کے علاوہ جو دوسراگروہ ہے، اس کا گزر بسر آج کی ’’بددعائوں‘‘ پر ہے۔ وہ ناکامیوں کی پیش گوئیاں کرنے کے لئے ننگے پاؤں پیدل دور دور کی کوڑیا ں لا رہے ہیں اور میں اپنے قلم کے کوڑے سے مٹی جھاڑتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے دعا مانگ رہاہوں کہ اے میرے رب! سب ٹھیک کردے۔اس ملک کی سمت تبدیل کردے، ہمیں خوددار اور خودکفیل کردے حکمرانوں کے دل ودماغ منور کردے، ان کی روحیں معطر کردے، ان کے لئے مشکلات مسخر کردے۔آج کل دوست، احباب، ملاقاتی اپنے اپنے انداز میں یہ سوال پوچھتے ہیں کہ ’’اب تو پی ٹی آئی اقتدار میں آگئی ، اب آپ کیا کریں گے؟‘‘ تو عرض کرتا ہوں کہ وہی کروں گا جو آج تک کرتا آیا ہوں کیونکہ بنیادی طور پر میری کمٹمنٹ کسی فرد یا پارٹی کے ساتھ نہیں، پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ ہے۔خود عمران نے ایک بار ہنستے ہوئے بہت سنجیدہ بات کی تھی کہ ’’اگر ہم اقتدار میں آگئے تو یہی حسن نثار ہمارا بدترین ناقد ہوگا‘‘ بے شک یہی آخری سچائی ہے۔ میں نے چند سال پہلے ملک چھوڑنے کی بات کی تھی۔ امیگریشن کا پراسیس شروع ہوئے 6 سال ہوگئے، دوچار سال مزید لگ جائیں گے۔ وقت کے ساتھ ساتھ میرا خوف بڑھ رہا ہے اور اس دعا میں بھی شدت بڑھتی جارہی ہے کہ ’’مولا! میرا ملک ایساکردے کہ اسے چھوڑنے کاخیال بھی کسی کو نہ آئے۔‘‘ قلم کے کوڑے کو تھامے اگلی حکومت کی پرفارمنس کامنتظر ہوں اور عوام کے ساتھ یہ عہد….. تجدید عہد کہ میں تمہیں بھول جاؤں اگر مرا داہنا ہاتھ اپنا ہنر بھول جائے‘‘ مدینہ تو دور کی بات، ہمیں عکس مدینہ بھی دےدو تو ہم خوش، ہمارا خد ا خوش اور میرے قلم کے کوڑے پر مٹی جمتی جائے گی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Will you cast vote for Shahbaz Sharif?
Previous Post کیا آپ شہباز شریف کو ووٹ ڈالیں گے؟
Next Post میری مریم نواز سے ملاقات صرف ملاقات والے دن ہوتی ہے
I meet with Maryam Nawaz just in meeting day

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.