yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے

Web Editor August 14, 2018 1 min read
We will take the opposition together
Share this:

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے ٗلوگوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری‘ شفقت محمود‘ شاہ محمود قریشی‘ اسد قیصر اور پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لوگوں کو ہم سے بہت امیدیں ہیں جس کی وجہ سے ہمیں ڈرلگ رہا ہے‘ اپوزیشن کا تعاون نہ ہوا تو پارلیمنٹ کی کارکردگی نہیں رہے گی‘ شفقت محمود کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ ملک کی خاطر تمام جماعتیں مل کر بہتری کی طرف قدم بڑھائیں گی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لوگوں نے ہم پر اعتماد کیا ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ اس پر پورا اتریں‘ احساس ہے کہ ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اور خارجہ امور میں بے پناہ چیلنجز ہیں، جن کا سامنا کرنے کی کوشش کریں گے ہم میں برداشت ہے اور ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق اور خورشید شاہ سے ملاقات ہوئی تھی اور امید ہے کہ ملک کی خاطر تمام جماعتیں مل کر بہتری کی طرف قدم بڑھائیں گی۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ لوگوں کو امیدیں بہت ہیں اور جب اتنی امیدیںہوتی ہیں تو ڈر بھی لگتا ہے لیکن مجھے امید ہے کہ ہم پر پورا اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے درخواست کی ہے کہ مل کر چلیں اور آگے بڑھنے کی کوشش کریں کیونکہ حکومت اور اپوزیشن کا تعاون نہیں ہوگا تو پارلیمنٹ کی کارکردگی نہیں رہے گی۔سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ان کا جذبہ جوان ہے اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا اور یہ پاکستان کے لیے بہت بڑی تبدیلی ہے اور اس سے ملک ترقی کرے گا۔پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے قومی اسمبلی کے لئے نامزد سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں گا، تحریک انصاف ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ سپیکر کے انتخاب میں ان پر زیادہ سے زیادہ اعتماد کا اظہار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت جن چیلنجوں کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کے لئے ہمیں مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ قومی اسمبلی کے تمام ارکان کو مساوی مواقع دوں اور ایوان کی جو روایات ہیں انہیں برقرار رکھا جائے گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Imran Ismail got the nominated accused in the case of millions of rupees a bugus cheques
Previous Post عمران اسماعیل لاکھوں روپے کے بوگس چیک کے مقدمہ میں نامزد ملزم نکلے
Next Post برطانوی نژاد پاکستانی نوجوان عمار حیدر نے 4 گوری لڑکیوں سے 2 کروڑ روپے ہتھیالئے
British-born Pakistani youth, Ammar Haider, surrendered Rs. 2 Crore from 4 white girls

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.