yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟

Web Editor August 13, 2018 1 min read
Who is the Chief Minister of Punjab?
Share this:

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ابھی وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ نہیں ہوا اور میں اس بار سب سے زیادہ جوش خروش سے 14 اگست مناوں گا۔پارلیمنٹ ہاوس سے روانگی سے قبل میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے صحافیوں سے گفتگوکی۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ ”فضل الرحمان نے کہا یوم آزادی نہیں منائیں گے؟ آپ اس پر کیا کہیں گے؟ ”عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اس بار سب سے زیادہ جوش خروش سے 14 اگست مناوں گا۔ صحافی نے سوال کیا ”کیا وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ ہوگیا ہے؟ ”جس پر پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ابھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ نہیں ہوا صحافی کا مزید کہنا تھا کہ ”کیا وزیر اعلیٰ پنجاب کا چناو مشکل فیصلہ ہے؟ ”اس سوال کے جواب میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان صرف مسکرا دیے۔ واضح رہے کہ 15ویں قومی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ارکان سے حلف لیا اور ارکان سے رجسٹر پر حاضری لگانے کا ہوا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان رکنیت رجسٹر پر دستخط کرنے کیلئے اپنی نشست سے اٹھے تو تحریک انصاف کے ارکان نے ”آئی آئی پی ٹی آئی“ کے نعرے لگا دیئے اور ایوان تحریک انصاف کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس موقع عمران خان نے رکنیت رجسٹر پر دستخط کئے، تحریک انصاف کے چیئرمین نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھاتے ہی متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو جشن آزاد ی میں شرکت کی دعوت دے دی۔ 15ویں قومی اسمبلی کے اجلاس میں بطور رکن حلف اٹھانے کے بعد شیخ رشید احمد اسمبلی سے باہر آئے اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔  اس موقع پر انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو 14 اگست کے جشن میں شرکت کی دعوت دی اور ساتھ ہی انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ شیخ رشید نے کہا میں مولانا فضل الرحمان کو 14 اگست کی مبارکباد دیتا ہوں، یہ اسلام کا چورن اور اسلام آباد کا نام لے کر سازش کررہے تھے لیکن اللہ نے آج مضبوط پاکستان دیا اور اداروں کو پہلے سے زیادہ عزت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 اگست (آج ) کو لال حویلی میں آزادی کا جشن ہوگا، تمام غریبوں کو یقین دلاتا ہوں کہ عمران خان کی حکومت میں شیخ رشید کی آواز غریبوں کی آواز ہوگی حرام کو اپنے اوپر حرام قرار دیں گے، جمہوریت کو آگے لے کر چلیں گے اور اپوزیشن کے آگے دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے۔ واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کچھ روز پہلے 14 اگست کو یوم آزادی کا جشن نہ منانے کا اعلان کیا تھا اور شیخ رشید کی جانب سے انہیں جشن آزادی میں شرکت کی دعوت اسی تناظر میں دی گئی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
7 billion rupees of PIA disappear, revealed in audit report
Previous Post 7 billion rupees of PIA disappear, revealed in audit report
Next Post Participation in the meeting by wearing Hitler Uniforms of the Indian Parliament
Participation in the meeting by wearing Hitler Uniforms of the Indian Parliament

Related Posts

What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.