yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

وزرا پر پابندی، ترکی کا امریکا کے خلاف جوابی کارروائی پر غور

Web Editor August 3, 2018 1 min read
Ban on ministers, Turkey consider the response against american
Share this:

استنبول: امریکا کی جانب سے ترک وزیر داخلہ اور وزیر انصاف پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد ترکی نے بھی جوابی کارروائی کرنے پر غور شروع کردیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق دونوں ممالک کے تعلقات میں تلخی اس وقت پیدا ہوئی تھی جب ترکی نے دہشت گردی کے الزام میں اکتوبر 2016 میں امریکی پادری اینڈریو برنسن کو گرفتار کیا تھا اور گزشتہ ہفتے گھر میں منتقل کر کے نظر بند کردیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود تعلقات میں بہتری نہیں آسکی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکا کی جانب سے ترک وزیر انصاف عبدالحمیت گل اور وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو پر پابندی عائد کی گئی تھی اور امریکا میں کوئی اثاثے یا جائیداد ہونے کی صورت میں اسے منجمد کرنے کے احکامات دیے تھے جبکہ امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کاروبار کرنے سے بھی منع کیا گیا تھا۔

اس ضمن میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ دونوں وزراء نے برنسن کو گرفتار اور بعد ازاں قید کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، جو ترکی کے صوبے ازمیر کے شہر ایگین میں ایک پروٹسٹنٹ چرچ کے سربراہ تھے۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت نے مذکورہ پابندی 2016 میں پیش کردہ گلوبل میگنِسکی ایکٹ کے تحت لگائی، جو ماسکو جیل میں ہلاک ہونے والے وکیل سرگی میگنسکی کے نام سے بنایا گیا تھا۔

اس قانون کے تحت امریکا کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی صورت میں غیر ملکی عہدیداروں پر پابندی لگانے کا اختیار حاصل ہے۔ دوسری جانب ترک وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید خراب ہونےکا اندیشہ ہے۔ ادھر ترک وزیر خارجہ میولیٹ کاؤسولو آئندہ کچھ روز میں امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو سے ملاقات کرنے والے ہیں اور کہہ چکے ہیں کہ اس اقدام پر رد عمل ضرور دیں گے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ترکی اور امریکا کے تعلقات میں آنے والا حالیہ تناؤ اب تک کا سب سے سنگین بحران تصور کیا جارہا ہے، جسے مشہور ترک روزنامے ’جمہوریت‘ نے اپنی شہہ سرخی میں ’ایک تاریخی بگاڑ‘ سے تعبیر کیا۔ اس حوالے سے واشنگٹن انسٹیٹیوٹ میں ترکش ریسرچ پروگرام کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ حالیہ بحران ترک صدر طیب اردوان کی قیادت میں ترک معاشرے میں آنے والی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ہے جس کے تحت ترکی کا مسلم مشرق وسطیٰ کی جانب جھکاؤ بڑھا ہے۔

تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی کو کوئی بھی اقدام اٹھانے سے قبل ایک مرتبہ پھر سوچنا چاہیے کیوں کہ معاشی عدم استحکام ترکی کے لیے نقصان دہ ہوگا، اس کے ساتھ انہوں نے ترک صدر کو اس بحران سے خوش اسلوبی سے نمٹنے کی تجویز بھی دی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The movie will be made on Sania mirza life
Previous Post ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنے گی
Next Post ن لیگ کو بڑا جھٹکا
Big shock to the PML N

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.