yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کیا رؤف کلاسرا عدالت میں ہیں

Web Editor August 3, 2018 1 min read
Are Rauf Klasra in court?
Share this:

لاہور: رؤوف کلاسرا نے لکھا کہ ’’ابھی اگلے روز ہی چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے عدالت میں پوچھا کہ رئوف کلاسرا کدھر ہیں‘وہ خود عدالت میں موجود نہیں‘ لیکن اکثر اپنے ٹی وی شوز میں کہتے رہتے ہیں کہ عدالت اور ہم ججز کچھ نہیں کررہے‘ دیکھ لیں ہم نے ان افسران کی فہرستیں اکٹھی کرالی ہیں‘ جنہوں نے دوہری شہریت لے رکھی ہے‘ کام ایسے نہیں ہوتے ‘کچھ وقت لگتا ہے۔بلاشبہ چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب نے کم وقت میں بڑے بڑے کام کرنے کی کوشش کی ہے اور بڑی حد تک کامیاب بھی رہے ہیں۔ یہ اتنا آسان کام نہیں کہ آپ اکیلے ایسے معاشرے میں چیزیں درست کرنے کی کوشش کریں‘ جہاں یہ سمجھا جاتا ہو کہ احتساب ہونا چاہیے ‘معاشرہ ٹھیک ہو اور لوگ بھی سدھر جائیں‘ لیکن یہ احتساب کسی اور کا ہو‘ میرا نہ ہو‘۔

کچھ دن پہلے کرائم رپورٹر مدثر حسین کی خبر چھپی تھی کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدراشرف نے کینیڈا کی شہریت لے لی ہے اور وہاں سولہ لاکھ ڈالرکا گھر بھی خرید لیا ہے ۔ پاکستان میں اپنے درجنوں پلاٹ اور جائیدادیں بیچ کر وہ کینیڈا چلا گیا ہے اورایک سال کی چھٹی بھی لے گیا ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں رہا‘ گریڈ انیس کے افسر کے پاس کروڑوں کہاں سے آئے‘ جس سے اس نے کینیڈا بچے بھی شفٹ کر لیے اور جائیدادیں بھی خرید لیں۔میرا مؤقف رہا ہے کہ دراصل جس جس افسر کے پاس دوہری شہریت ہوگی ‘ مان لیں ان میں سے زیادہ تر افسر دو نمبری کررہے ہیں‘وہ اس ملک کے وفادار نہیں رہے۔ ایک گریڈ سترہ کے افسر کی پچاس ہزار تنخواہ ہے‘ وہ کیسے کینیڈا‘ امریکہ‘ برطانیہ ‘نیوزی لینڈ‘ سپین یا یورپ میں بیوی بچوں کو سیٹل کرا کے وہاں کی شہریت لے سکتا ہے؟ امریکہ یا یورپ میں کئی برس رہنے کے بعد آپ کو شہریت ملتی ہے‘ یا پھر آپ دس کروڑ تک وہاں سرمایہ کاری کریں۔ جب وہ افسر پاکستان میں نوکری کررہا ہے اور بیوی بچے سات برس تک امریکہ یا لندن رہتے ہیں تو اخراجات کہاں سے آتے ہیں؟ وہ کیسے فلیٹ خرید لیتے ہیں یا گھر کا خرچ چلاتے ہیں‘پاکستان بھی آتے جاتے ہیں؟ پھر وہ افسر خود بھی شہریت اپلائی کرچکا ہوتا ہے۔ وہ کیسے پاکستان میں بھی ڈیوٹی دے رہا ہوتا ہے اور لندن یا کینیڈا میں بھی موجود ہوتا ہے؟

دراصل ہوتا یوں ہے کہ اکثر ایسے افسران ایک دوسرے سے مل کر ایک ایک سال کی چھٹی لے کر بیرون ملک وقت پورا کرتے ہیں۔ کینیڈا جیسے ملکوں میں چند ماہ گزارنا ضروری ہوتا ہے‘ جب تک شہریت مکمل نہ مل جائے‘ یا پھر افسران دس کروڑ تک سرمایہ وہاں شو کرتے ہیں ۔ یہ افسران چھٹیاں لے کر وہ وقت پوراکرتے ہیں اور اپنا خرچہ پاکستان میں اپنی جاب میں اوپر کی کمائی سے پورا کرتے ہیں۔

یہی بات میں اپنے ٹی وی شوز میں بھی کرتا رہا ہوں کہ بیس سال اسلام آباد میں رپورٹنگ کرنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ کرپشن زیادہ تر سرکاری افسران کرتے ہیں۔یہی سیاستدانوں کو کرپشن کی راہ دکھاتے ہیں۔ سیاستدان کو دس روپے کی کرپشن کرا کے وہ خود سو روپے کی کرتے ہیں۔ سیاستدان جونہی وزیر بنے گا فوراً سرکاری افسران انہیں تین چار گاڑیاں پیش کردیں گے‘ حالانکہ انہیں پتہ ہوتا ہے کہ وہ صرف ایک گاڑی رکھ سکتے ہیں‘اس طرح وہ انہیں چھوٹی موٹی چوریاں سکھاتے ہیں۔ باقی چھوڑیں کہ وزیر کیسے کرپشن سیکھتے ہیں‘ آپ پارلیمنٹ کو ہی دیکھ لیں‘ پچھلی قومی اسمبلی کا ایک سکینڈل بریک کیا تھا کہ سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہر دوسرا ایم این اے جعلی حاضریاں لگا رہا تھا۔ جب سیشن ہوتا ہے تو ایم این اے اگر شریک ہو تو تنخواہ کے علاوہ روزانہ کا پانچ ہزار روپے سیشن الائونس بھی ملتا ہے۔ یہ قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ کا سٹاف تھا جس نے ان سیاستدانوں کویہ راستہ دکھایا کہ سر جی کوئی بات نہیں آپ لیہ‘ لاہور‘ جھنگ بیٹھے رہیں‘ ہم آپ کی یہاں حاضری لگا دیتے ہیں۔ ایاز صادق کو بھی پتہ تھا یہ کھیل چل رہا ہے لیکن وہ چپ رہا‘ کیونکہ اسے پتہ تھا کہ کورم پورا نہیں ہوگا۔ اب اندازہ لگائیں کہ ایک ایم این اے اگر پانچ ہزار روپے کے لیے سرکاری افسروں کے ساتھ مل کر جعلی حاضریاں لگوا رہا ہے کہ وہ اسمبلی ہال میں موجود ہے‘ تو باقی کیا بچ جاتا ہے۔ جب ہمارا ایک ایم این اے پانچ ہزار روپے بھی چھوڑنے کو تیار نہیں تو پھر ہر کوئی لوٹ مار کرے گا۔

جب ہم نے دوہری شہریت کا معاملہ اٹھایا تو حیران رہ گئے کہ ہر طرف ہڑبونگ مچی ہوئی تھی‘کون سا ایسا محکمہ تھا جس کے افسران نے دوسرے ملک کی شہریت نہ لے رکھی ہو۔ فارن آفس کو چیک کیا تو وہاںسفارت کاروں نے لے رکھی ہے یا انہوں نے غیرملکی خواتین سے شادیاں کررکھی ہیں‘ وزارت داخلہ کے افسران نے لے رکھی ہے‘ فارن آفس کے بابوؤں کے بچے بیرون ملک سیٹل ہیں‘ ریٹائرمنٹ کے قریب ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ بھی اسی ملک میں پوسٹنگ لے لیں تا کہ پاکستان نہ لوٹنا پڑے۔پاکستان پر نوے ارب ڈالرز کا قرضہ ویسے ہی چڑھ گیا ہے؟ یہ پیسہ کہاں گیا ؟ نوے ارب ڈالرز بہت بڑی رقم ہے‘ یا پھر سوئٹزرلینڈ میں پاکستانیوں کے دو سو ارب ڈالرز پڑے ہیں‘ وہ کہاں سے آئے ؟ یہ ہمارے سیاستدانوں کا لوٹا ہوا پیسہ ہے ۔ یہ دوہری شہریت والے افسران کا پیسہ ہے ۔ پھر پاکستانی ایکسپورٹرز نے بھی اس لوٹ مار میں حصہ ڈالا‘ جب انہوں نے ایکسپورٹس کے نام پر بیرون ملک کاروبار سے ملنے والے ڈالرز پاکستان لانے کے بجائے وہیں جائیدادیں خریدنے پر خرچ کر دیے۔ پاکستان میں یہ ایکسپورٹرز پاکستانی روپے کا ریٹ گروا کر‘ زیادہ ڈالرز کما کر وہیں بیرون ملک جائیدادیں لے رہے ہیں۔یہ انکشاف بھی سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ اور جب سوئس حکومت دو ہزار چودہ میں پاکستان کو ان دو سو ارب ڈالرز تک رسائی کے معاہدے پر دستخط کے لیے تیار تھی تو اسحاق ڈار نے اس وقت کے چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کو استعمال کیا اور وہ معاہدہ نہ ہونے دیا ۔ وہی طارق باوجوہ اس وقت گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان ہیں اور انہیں قطعا ًاحساس نہیں کہ پاکستان کا کتنا بڑا نقصان ہوا ہے۔

اب ہم لوگ کہاں جائیں؟ اب ہم یہ بھی توقع لگائے بیٹھے ہیں کہ چیف جسٹس جناب جسٹس ثاقب نثار باقی کام چھوڑ کر گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ‘ سابق چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا اور چند ایف بی آر افسران کا ٹرائل شروع کریں‘ جنہوں نے جان بوجھ کر سوئس حکومت کے ساتھ دو سو ارب ڈالرز واپسی کی ڈیل نہیں ہونے دی ۔ ہماری توقعات چیف جسٹس صاحب نے خود بڑھائی ہیں۔ انہوں نے ملک میں جاری لوٹ مار کے خلاف قدم بڑھایا۔ آپ پر تنقید بھی ہوتی ہے لیکن بلاشبہ آپ نے اچھے کام کیے ہیں۔ دوہری شہریت کے حامل سب افسران مل کر ہمیں بیوقوف بنا رہے ہیں‘ یہ کما یہاں رہے ہیں اور بیرون ملک جائیدادیں خرید رہے ہیں‘ ہم قرضوں تلے دب گئے ہیں ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب کو اب سب کو بلانا ہوگا ۔ دوہری شہریت والے افسران کے خلاف کارروائیاں کرنی ہوں گی۔ پاکستان کے سوئٹزرلینڈ کے ساتھ دو سو ارب ڈالرز معاہدے کو اسحاق ڈار کے کہنے پر بگاڑنے والے بیوروکریٹس طارق باجوہ اور طارق پاشا جیسے افسران سے ہی چیف جسٹس ثاقب نثار ساحب کو شروعات کرنی چاہیے۔اب رعایت کا وقت گزر چکا‘ مائی لارڈ!

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Dr. Yasmin Rashid's final for Chief Minister Punjab
Previous Post وزیر اعلٰی پنجاب کیلئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا نام فائنل
Next Post پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے نجم سیٹھی کو خط لکھ دیا
Pakistan Tehreek-e-Insaf leader Javid Badar wrote a letter to Najam Sethi

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.