yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

شہباز شریف کے کہنے پر کون کون سے غیر قانونی کام کیے؟

Web Editor August 2, 2018 1 min read
Which illegal work did on Shahbaz Sharif order?
Share this:

لاہور: پنجاب صاف پانی کمپنی سکینڈل میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ،سابق سی ای اووسیم اجمل وعدہ معاف گواہ بننے کو تیارکو ہوگئے ہیں، وسیم اجمل نے مہنگے ٹھیکے دینے کا ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا۔ وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے بعد سابق سی او وسیم اجمل بھی وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہو گئے ہیں۔ وسیم اجمل نے نیب کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا جس میں وسیم اجمل نے مہنگے ٹھیکے دینے کا ملبہ شہباز شریف پرڈالتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے کہنے پر لوکل کی بجائے انٹرنیشنل کمپنیوں کو ٹھیکے دیئے گئے اورجو ٹھیکے دیئے گئے ہیں وہ مہنگے دیئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ 4 افسران اور 2 بورڈممبرزنے بھی مداخلت کی۔ ا س سے قبل سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے پرسنل سیکرٹری فوادحسن فواد نے آشیانہ اقبال سکینڈل میں نیب کی تحقیقات میں مزیدانکشافات کر دیئے جن کی روشنی میں نیب کئی افسران وسیاستدانوں کوطلب کرسکتاہے۔ نجی ٹی وی چینل کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ فواد حسن فواد نے کئی، سابق افسران وعہدیداروں کےخلاف انکشافات کئے ہیں،فوادحسن فواد اورنج ہولڈنگ کمپنی کو ٹھیکہ دلوانا چاہتے تھے اور شہباز شریف اور فواد حسن فواد ٹھیکہ دینے سے متعلق ایک پیج پرنہیں تھے، شہباز شریف کاسا ڈویلپرز اور پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے حق میں تھے۔ فواد حسن فواد نے نیب تحقیقات میں شہباز شریف پر مزید ملبہ ڈالتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے کہنے پر کاسا ڈویلپرز کو ٹھیکہ دیا تھا۔ واضح رہے کہ سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے پرسنل سیکرٹری فواد حسن فواد آشیانہ اقبال سکینڈل میں نیب کی تحویل میں ہیں۔

جبکہ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے فواد حسن فواد کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، انہیں قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ اقبال ہاوسنگ اسکیم اسکینڈل میں 5 جولائی 2018 کو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔فواد حسن فواد سول سروسز اکیڈمی لاہور میں ڈائریکٹر جنرل تھے اور گریڈ 22 کے افسر ہیں جو اس وقت نیب کی تحویل میں ہیں۔یاد رہے کہ فواد حسن فواد پر الزام ہے کہ عام شہریوں نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ پراجیکٹ میں درخواستیں دیں اور انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ ترجمان نیب کے مطابق فواد حسن فواد نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دے کر مجموعی طور پر خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ترجمان نیب کے مطابق فواد حسن فواد نے 9 سی این جی اسٹیشنز کی منظوری دی۔فواد حسن فواد نے سرکاری اجازت کے بغیر نجی بنک میں غیر قانونی طور پر ستمبر 2005 تا جولائی 2006 تک نوکری کی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ فواد حسن فواد نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کو چھپایا، رپورٹ میں چوہدری لطیف اینڈ سنز کو پیپرا رولز کے مطابق کنٹریکٹ دینا قرار دیا گیا تھا، کنٹریکٹ کی غیر قانونی منسوخی سے حکومت کو 50 لاکھ 90 ہزار روپے کنٹریکٹر کو دینا پڑے، کنٹریکٹ کی غیر قانونی منسوخی سے پراجیکٹ میں تاخیر ہوئی جسے اس کی لاگت اربوں روپے بڑھ گئی۔نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ فواد حسن فواد نے بطور سیکریٹری صحت پنجاب مہنگے نرخ پر 6 موبائل ہیلتھ یونٹس خریدے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Imran Khan's Asad umer Task to reduce dollar value
Previous Post ڈالر کی قدر میں کمی کے لئے عمران خان کا اسد عمر کو ٹاسک
Next Post این اے 108 فیصل آباد
NA-108 Faisalabad

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.