اسلام آباد: 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں شکست کھانے والی لگ بھگ سبھی سیاسی جماعتوں کی طرف سے دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اب ان الزامات کے تحت تحریک لبیک نے ایسا اعلان کردیا ہے کہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی عمران خان کے لیے بڑی مشکل کھڑی وہ گئی ہے۔ تحریک لبیک پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ انتخابی دھاندلی پر احتجاج کرے گی اور اس کے لیے 6 اگست کو پہلی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
عوامی نیشنل پارٹی نے بھی انتخابی دھاندلی پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ روز ان کے پارٹی ورکرز نے ملک بھر میں احتجاج کیا اور ریلیاں نکالی۔ یہ احتجاجی ریلیاں کراچی، پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، سوات، بونیر، مالاکنڈ، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک، بنوں، دیر لوئر، باجوڑ، مہمند اور دیگر شہروں اور قصبات میں نکالی گئیں۔پشاور میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت غلام احمد بلور نے کی۔ چارسدہ میں اسفند یارولی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ فوج کو پولنگ سٹیشنوں کے اندر تعینات نہ کیا جائے۔ ہمیں معلوم تھا کہ اگر فوج اس طرح الیکشن میں ملوث ہوئی تو یہ متنازعہ ہو جائیں گے۔“
https://www.facebook.com/XposeKhawarij/videos/208751413145884/
https://www.facebook.com/XposeKhawarij/videos/208461713174854/
https://www.facebook.com/XposeKhawarij/videos/208942743126751/
https://www.facebook.com/XposeKhawarij/videos/208845183136507/
https://www.facebook.com/XposeKhawarij/videos/208760496478309/
https://www.facebook.com/supportkhadimhussainrizvi/videos/1468944319808645/
https://www.facebook.com/HafizMuhammadUsman009/videos/1888342714573532/
https://www.facebook.com/XposeKhawarij/videos/209109376443421/

