yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عمران خان کو کس نے جتوایا اور اب کون انہیں وزارت عظمٰی کی کرسی پر بٹھانے والا ہے ؟ روف کلاسرا کی انکشافات سے بھر پور تحریر ملاحظہ کیجیے

Web Editor July 30, 2018 1 min read
Who has told Imran Khan and who is going to put them on the chair of the Prime Minister? See full-fledged Rauf Klasra's revelations
Share this:

لاہور؛ پانچ سال بعد پھر لاہور میں پورا ایک ہفتہ گزرا ۔ کل کی بات لگتی ہے جب دو ہزار تیرہ میں الیکشن ہورہے تھے۔ اس وقت بھی نئی امیدیں اور نئے خواب تھے۔ عمران خان اور نواز شریف آمنے سامنے تھے‘ جبکہ اس وقت کرپشن پیپلز پارٹی کو کھا گئی تھی ۔

معروف کالم نگار رؤف کلاسرا اپنے کالم میں لکھتے ہیں۔۔۔۔ پانچ سال میں ہی دنیا بدل گئی‘ وہی نواز شریف جو پانچ سال پہلے وزیراعظم بنے‘وہ اس وقت جیل میں پڑے ہیں‘ جبکہ میدان میں شہباز شریف اور عمران خان ہیں۔فلیٹیز ہوٹل کے ایک کمرے میں بیٹھے عامر متین ‘ محمد مالک اور میرے درمیان بحث ہورہی تھی کہ عمران خان کو کس نے جتوایا؟ کیا فوج نے جتوایا ہے‘ خفیہ ایجنسیوں نے رول پلے کیا ہے؟ کیا دھاندلی کر کے عمران خان جیتا ہے؟ میں نے کہا : میرے پاس اس سوال کا جواب ہے کہ عمران خان کو کس نے جتوایا ہے ۔عامر متین اور محمد مالک کا اگر سیاست کو کور کرنے کا تجربہ اکٹھا کیا جائے تو تقریباً ساٹھ سال بنتا ہے۔ دونوں کی سیاست پر گہری نظر ہے‘ اگرچہ ہم سب شاہین صہبائی کی تحریوں کو بہت مس کرتے ہیں ۔ پارلیمنٹ سے جو سیاسی ڈائریاں لکھی جاتی تھیں‘ ان میں شاہین صہبائی‘ عامر متین‘ محمد مالک ‘ نصرت جاوید اور ایم ضیاء الدین وہ بڑے نام تھے جنہیں ہم سب شوق سے پڑھتے تھے۔ان سب کی امیدیں تھیں‘ کچھ خواب تھے‘ سب جنرل ضیاء کے مارشل لا کو بھگت کر نکلے تھے‘ لہٰذا جمہوریت کی اہمیت کا سب کو اندازہ تھا ۔

بینظیر بھٹو کے وزیراعظم بننے کے بعد جو ہر طرف ایک امید تھی وہ مجھے آج تک یاد ہے‘ لگتا تھا پاکستان طویل جیل سے آج آزاد ہوا ہے‘ لیکن بہت جلد شاہین صہبائی اور دیگر صحافیوں نے سکینڈل بریک کرنے شروع کیے تو پتہ چلا کہ پاکستان جیسے ملکوں میں صرف سربراہ بدلتے ہیں‘ کرپٹ ذہنیت کہیں نہیں جاتی۔ وہ عوام کو بھول کر اپنی سات نسلوں کی قسمت بدلنے میں لگ جاتے ہیں۔ یہی کچھ بینظیر بھٹو کی پہلی حکومت کے ساتھ ہوا ۔ زرداری سے شادی نے بینظیر بھٹو جیسی روشن خیال اور پڑھی لکھی خاتون کو‘ جو مصیبتوں سے گزر کر وزیراعظم بنی تھیں‘ پاور کے نام پر کرپٹ بنا دیا ۔ زرداری کی جو کہانیاں پہلے دور میں کچھ چھپی رہ گئی تھیں وہ دوسرے دور میں کھل کر سامنے آگئیں اور انہیں’ مسٹر ٹین پرسنٹ ‘ کا خطاب دیا گیا‘ جس کو انہوں نے اپنے لیے ایک اعزاز سمجھا اور ٹرافی بنا کر سینے پر سجائے پھرتے ہیں ۔آج بھی جب میں اس دور کے صحافیوں سے بات کرتا ہوں تو ان کے دل میں تاحال بینظیر بھٹو کے لیے نرم گوشہ ہے۔ وہ بینظیر بھٹو کو شک کا فائدہ دینے کی کوشش کرتے ہیں اور سارا بوجھ زرداری پر ڈال دیتے ہیں

‘ لیکن وہ یہ بتانا بھول جاتے ہیں کہ وزیراعظم کی ذمہ داری کیا صرف اپنا خاوند تھا اور وہ مشرقی بیوی کی طرح ہر بات ماننے پر مجبور تھیں؟ انہوں نے زرداری سے کیوں نہ پوچھا کہ ان کے پاس وہ چھ ارب روپے کہاں سے آئے جو سوئس بینکوں میں رکھے ہوئے تھے۔وہ صرف اس لیے چپ رہیں کہ وہ ان کے بچوں کا باپ تھا ؟ تو کیا بچوں کے باپ کو یہ آزادی ہونی چاہیے کہ وہ ملک کے دوسرے بچوں کا سارا پیسہ کھا کر اپنے بچوں کی فلاح سوچتا رہے؟ پھر سوچتا ہوں سارا بوجھ صرف زرداری پر ہی کیوں‘ بینظیر کے دستخطوں سے ہی وہ احکامات تیار ہورہے تھے جن کو استعمال کر کے اربوں روپے اکٹھے ہوئے اور سوئس بینکوں میں ٹرانسفر ہوئے۔ وہ تو خود نیکلس لینے پر کیس بھگتتی رہیں ۔ سرے محل کا بینظیر بھٹو کو پتہ نہ تھا؟ جس دن قومی اسمبلی میں نواز شریف نے سرے محل کا سکینڈل سنڈے ٹائمز کی خبر سے اٹھا کر بریک کیا تو اگلے دن کابینہ اجلاس میں شیرافگن واحد وزیر تھا جس نے بینظیر بھٹو سے پوچھا کہ وہ محل ان کا ہے؟ بینظیر بھٹو نے بڑے اعتماد سے جواب دیا تھا ہرگز نہیں‘ نواز شریف جھوٹ بولتے ہیں ۔

اورجب وہی سرے محل بینظیر بھٹو اور زرداری نے 45 لاکھ پونڈز کا بیچا تو شیر افگن کتنی دیر خاموش مجھے تکتا رہا۔ وہ بزرگ سیاستدان ان تمام برسوں میں خود کو یقین دلائے ہوئے تھا کہ بینظیر بھٹو نے ان سے جھوٹ نہیں بولا۔ بینظیر کی موت کے بعد زرداری اور گیلانی نے جس طرح بیوی‘ بچوں کو ملا کر حکومت چلائی وہ اپنی جگہ ایک ٹریجڈی ہے ۔ ہر دوست کو پیکیج ملا‘ کہ جتنا لوٹ سکتے ہو لوٹ لو۔ وہ انگریز بہادر یاد آگئے جنہوں نے ہندوستان فتح کرنے کے بعد اس پر طویل حکومت کرنے کا پلان بنایا تو وفاداریاں خریدنے کے لیے یہ فارمولا بنایا کہ شام تک جتنا گھوڑا دوڑا سکتے ہو دوڑا لو‘ وہ سب جاگیر تمہاری ہوگی ۔ زرداری نے بھی وہی ڈیل اپنے دوستوں کو دی کہ جتنے گھوڑے ان پانچ سالوں میں دوڑا سکتے ہو دوڑالو‘ اور دبئی اورلندن میں جائیدادیں خرید لو۔ ہر ایک کو ارب پتی بنا دیا ‘ سندھ کی حکومت اٹھا کر دبئی شفٹ کر دی‘سب ادارے برباد کر دیے‘ کراچی کو دنیا کا بدترین شہر بنا دیا کیونکہ وہاں سے ووٹ نہیں ملتے تھے‘ لیکن اندورنِ سندھ‘ جہاں سے ووٹ ملتے تھے وہاں بھی یہی حشر کیا ۔ سب کے ساتھ انصاف کیا ‘

اور مجال ہے کسی کو بخشا ہو۔ بینظیر بھٹوکے ردعمل میں نواز شریف کا عروج شروع ہوا ‘کہ پنجاب کا صنعت کار نوجوان ہے۔پیپلز پارٹی کو جاگیرداروں کی جماعت سمجھا گیا جو ملک کو پس ماندگی میں دھکیلنے کی ذمہ دار ہے‘اس کا حل یہ نکالا گیا کہ شہروں سے پڑھی لکھی مڈل کلاس اور صنعت کاروں کو اقتدار میں لایا جائے جو ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔ یوں تاجروں اور مڈل کلاس کو ابھارا گیا۔ جو لوگ ان کو ابھار رہے تھے وہ بھول گئے کہ وہ سب تاجر ہیں‘ وہ سیاست کو بھی کاروبار کی طرح چلائیں گے‘ شام تک نقدی گننے بیٹھ جائیں گے۔ یوں نواز شریف نے جو صنعت کاروں کا ٹولہ اکٹھا کیا انہوں نے جاگیر داروں کی طرح شلوار قمیص‘ چمکتے کھسے اور کلف لگی پگوں کے برعکس کوٹ ٹائی کلچر کو فروغ دیا۔ روزانہ شیو کرنا اور اچھے کپڑے پہن کر میٖڈیا اور اسمبلی میں جانا شروع کیا تو سب کو لگا اب تقدیر بدلنے والی ہے۔ ملک کی تقدیر کیا بدلتی‘ پتہ چلا ہر کاروباری‘ ٹھیکے دار اور پراپرٹی ڈیلر نے سیاستدان بننے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ بینکوں سے اربوں کے قرضے‘ نیلی پیلی ٹیکسیاں‘ سب کچھ ان کاروباریوں میں بانٹ دیا گیا ۔

سیاست بھی کاروبار بن گئی‘جتنا گڑ اتنا میٹھا ‘ ٹکٹوں کی خرید و فروخت سے لے کر اربوں روپے کے پراجیکٹس تک ملنے لگے۔ سیاست کرنے کے لیے جیب میں پیسہ ہونا ضروری تھا ۔ ایک دن وہ بھی آیا کہ پنجاب اور سندھ کے ایم این ایز اور سینیٹرز نے اپنے اپنے علاقوں کے ترقیاتی فنڈز لکی مروت میں بیچنے شروع کر دیے۔ ایک کروڑ پر ٹھیکیدار نے بیس لاکھ روپے عطا فرمائے‘ اب سیاست میں پیسہ ہی پیسہ تھا۔ سب بھول گئے کہ انہیں اقتدار پاکستان اور عوام کی حالت بہتر کرنے کے لیے ملا تھا۔ نواز شریف خاندان جو ساری عمر یہ ماتم کرتا رہا کہ ذوالفقار علی بھٹو‘ بینظیر بھٹو اور جنرل مشرف نے انہیں برباد کر دیا‘ ان کی اربوں روپوں کی جائیدادیں دنیا کے پانچ براعظموں میں نکل آئیں۔ واردات ملاحظہ فرمائیں جس دن نواز شریف ‘بینظیر بھٹو کے سرے محل کا سکینڈل قومی اسمبلی میں بریک کررہے تھے‘ اس سے دو سال پہلے وہ خود لندن میں خفیہ فلیٹس خرید چکے تھے۔یوں دھیرے دھیرے کرپشن کی کہانیاں سامنے آنا شروع ہوئیں تو لوگ دنگ رہ گئے۔ جب پاکستان کے دیگر کاروباریوں نے دیکھا کہ ہر طرف لوٹ مچی ہے تو انہوں نے بھی دبئی میں

دس ارب ڈالر کی جائیدادیں خرید لیں۔ جس کا جو دائو لگ رہا تھا وہ لگا رہا تھا ۔ کرپشن کوئی مسئلہ نہ رہی‘ جو وزیراعظم بنا وہ بیوی بچوں سمیت کرپشن میں لگ گیا ۔میں نے عامر متین اور محمد مالک سے کہا کہ عمران خان کو کسی نے نہیں جتوایا ‘ عمران کے سیاسی عروج اور اسے وزیراعظم بنانے کا کریڈٹ کسی اور کا بنتا ہی نہیں ‘ یہ کریڈٹ صرف اور صرف بینظیر بھٹو‘ نواز شریف‘ آصف زرداری‘ شہباز شریف اور یوسف رضا گیلانی کو جاتا ہے۔ آج اگر عمران خان وزیراعظم ہے تو وہ ان سب کی خاندان سمیت کرپشن‘ لوٹ مار اور نااہلی کی وجہ سے ہے۔اگر انہوں نے بھی پاکستان کے بچوں کو بلاول‘ حسین نواز‘ موسیٰ گیلانی اور حسن نواز کی طرح سمجھا ہوتا تو ایک عمران خان کیا ‘ دس بھی ہوتے وہ انہیں شکست نہ دے سکتے تھے‘ چاہے پوری فوج ‘ ایجنسیاں اس کے پیچھے کیوں نہ کھڑی ہوجاتیں! وہ جو عمران خان کے وزیراعظم بننے کا کریڈیٹ فوج یا ایجنسیوں کو دے رہے ہیں وہ دراصل بینظیر بھٹو‘ زرداری اور نواز شریف کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں۔ یہ ان سب کا مشترکہ کریڈٹ ہے کہ آج عمران خان وزیراعظم ہے! ۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Congratulations series continues in the win of former Prime Minister of Pakistan Peoples Party Raja Pervaiz Ashraf in Sanghar house Gujjar Khan
Previous Post سنگھرہاوس گوجر خان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جیت میں مبارک باد کا سلسلہ جاری
Next Post ووٹر نے پرچی پر مہر لگانے کی بجائے عائشہ گلالئی کے لیے پیغام لکھ دی
Voter wrote a message for Ayesha Gulalai instead of seal lay

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.