yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

الیکشن 2018 کی شفافیت پر سوالات اور اداروں پر جانبداری کے الزامات ۔۔۔۔۔ مگر عوام کے لیے قابل قبول نتائج کس طرح کے ہو سکتے ہیں ؟ بڑے کام کا تبصرہ ملاحظہ کیجیے

Web Editor July 22, 2018 1 min read
Election 2018 transparency on questions and allegations of liability on institutions ... But what can be the acceptable results for the public? See a great job comment
Share this:

لاہور ; اس دھاندلی کا کیا فائدہ کہ جسکے نتائج طوفان برپا کر دیں ویسے بھی نواز شریف کو انتخابی عمل سے تو باہر کیا جا چکا ہے۔ اتنا بڑا مقصد حاصل ہونے کے بعد اب صرف انتخابی نتائج کو قابل قبول بنانا ہے۔ اب یہی سب سے بڑا چیلنج ہے۔انتخابی عمل میں بعض

نامور کالم نگار مطیع اللہ جان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قومی اداروں پر الزامات زبان زدِ عام ہیں۔اس صورت حال میں انتخابی نتائج کیسے ہوں کہ سب کا منہ بند ہو جائے؟ وہ نتائج کہ جن کو تسلیم کرنا ہر سیاسی جماعت کی سیاسی مجبوری بن جائے، ہر سیاسی جماعت یہ سمجھے کہ ان حالات میں یہ انکی بڑی کامیابی ہے۔ اصل مقصد تو نواز شریف اور مریم نواز کو مقابلے سے باہر کرنا تھا جو پورا ہو چکا۔ اگر نتائج قابل قبول ہوئے تو دونوں قصہ پارینہ بن جائیں گے۔دھاندلی کے بھی کچھ بنیادی “اصول” ہیں جنہیں قربان نہیں کیا جا سکتا۔ مثلاً عمران خان کا وزیراعظم بننا ضروری ہے۔ اگر عمران خان وزیراعظم نہ بنا (یا اسکا نامزد ہم جماعت) تو پھر تحریک انصاف بھی دوسری دو بڑی جماعتوں کے دھاندلی کے خلاف شور میں شامل ہو سکتی ہے۔ ایک منقسم اور کمزور پارلیمنٹ کے لئے کی جانے والی دھاندلی کی سازش ثابت بھی ہو جائے گی۔ تبدیلی کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی اور احتساب کا ڈھول بیچ چوراہے میں پھٹ جائے گا۔ عوام جان جائیں گے کہ تبدیلی اور احتساب کے پراپیگنڈے سے انہیں بیوقوف بنایا گیا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم

نہ بننے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی خود کو کچھ نہ ملنے کے باوجود انتخابی نتائج قبول کر لے۔یہ اس لئے بھی ممکن ہے کہ دھاندلی کے مطلوبہ نتائج میں تین جماعتوں کو تین صوبوں میں حکومت دی جا سکتی ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ میں تو آ ہی جائے گی اور پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ میں تو ایسے میں ن لیگ کو وفاق کے بعد صوبہ پنجاب کی حکومت سے بھی باہر کرنا انتخابی نتائج کو انتہائی مشکوک بنا دے گا اور سیاسی بے چینی پیدا ہو گی۔ یہ اور بات ہے کہ اب کی بار تینوں صوبوں میں اپوزیشن بہت مضبوط ہو گی۔جہاں تک بلوچستان کا تعلق ہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہاں کون سی جماعت کی حکومت ہے۔ اور یہ بات تاریخ سے ثابت ہے کہ بلوچستان میں حکومت حکم سے نہیں بندوق سے چلتی ہے، چاہے جیسے ہو۔ چنانچہ تکنیکی اعتبار سے ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں اور ایک “غیر سیاسی جماعت” کو چاروں صوبوں میں حکومت بنانے کا موقع مل جائے گا۔ تو اگر مطلوبہ نتائج حاصل ہو گئے تو عین ممکن ہے کہ شہباز شریف مطلوبہ نتائج کے طلب گاروں کا احسان لے کریعنی جیپ کے چند امیدواروں اور ایسی دوسری جماعتوں کی مدد سے پنجاب میں

حکومت بنالیں اور یوں نتائج کو قبول کر لیں۔ اسی طرح وفاق میں عمران خان حکومتی اتحاد کی قیادت کر لیں۔ اس اتحاد میں جو کوئی بھی ہو گا اسکے لئے خان صاحب کو اپنے انتخابی نعروں کی متبادل تشریح بھی کرنا پڑ سکتی ہے۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس قسم کے مطلوبہ انتخابی نتائج کے بعد کیا عمران خان اپنے “تبدیلی” کے نعرے کو عملی جامہ پہنا سکیں گے؟ اور اسی طرح کیا شہباز شریف “ووٹ کو عزت” دلوا سکیں گے؟کیا پرانی کہانی دہرائی جائے گی اور انتخابی معاملات ایک بار پھر عدالتوں میں ہونگے؟ ایک بات طے ہے کہ انفرادی انتخابی عذرداریاں عدالتوں میں تو جائینگی مگر بعد از انتخابات مذکورہ انتخابی ڈیزائن کا حصہ بننے کے بعد۔تینوں بڑی جماعتوں کا وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں ہوتے ہوئے وہ الزام لگانا ممکن نہ ہو گا جو الزام آج یہ سیاسی جماعتیں اور بین الاقوامی ادارے لگا رہے ہیں۔ اقتدار کی ہڈی بڑی ظالم ہوتی ہے، چھوٹی ہو یا بڑی منہ بند رکھنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ایسی سیاسی توپوں کے منہ بند ہونے کے بعد میڈیا پر صاف اور شفاف انتخابات کروانے کا تمام تر کریڈٹ “غیر سیاسی جماعت” کو دئیے جانے کی تیاریاں پہلے ہی مکمل ہو چکی

ہیں۔ کن کن اینکروں اور صحافیوں نے کیا کیا سوالات، تجزیے اور خبریں نشر کرنی ہیں تمام سکرپٹ تیار ہے۔ ایسے میں تمام بڑی سیاسی جماعتیں ایک بار پھر اقتدار کی ہڈی منہ میں لئے خاموش تماشائی بن جائیں گی۔پنجاب میں کمزور حکومتی اتحاد کی قیادت شہباز شریف کو دینے کا مقصد یہ بھی ہو گا کہ شہباز شریف کو ایک نئی مسلم لیگ بنانے میں مدد دینا۔ بدقسمتی سے نواز شریف اور مریم نواز خود تو اچانک نظریاتی بن گئے مگر اپنی پارٹی کو اتنے کم وقت میں نظریاتی نہ بناسکے۔ اسی لئے اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ شہباز شریف اپنے اینٹ اور روڑے کے بنے حکومتی اتحاد کے ذریعے ن لیگ کو عملی طور پر ش لیگ میں بدلنے میں کامیاب ہو جائیں۔ایسے میں اور اتنی دیر میں خود نواز شریف کے لئے ووٹ کو عزت دینے کا معنی اور مطلب بھی بدل سکتا ہے۔اگر مریم نواز کو شہباز شریف کے توسط سے عدالتی عمل کی آڑ میں سیاست میں واپسی کا راستہ مل جائے تو کیا وہ وہی مریم نواز ہونگی جو پچیس جولائی سے پہلے تھیں؟اس نئے سیاسی توازن میں عدالتوں اور احتساب بیورو کا اہم کردار ہو گا جنھوں نے بعد از انتخابات کسی بھی غیر متوقع صورت

حال سے نمٹنے کے لئے اپنی چھریاں کانٹے تیز کر لئے ہیں۔ تقریباً تمام بڑی جماعتوں کے اہم لیڈران کسی نہ کسی تحقیق یا مقدمے میں مطلوب ہیں اور شایدیہ دن بھی دیکھنا پڑے کہ تاریخ میں پہلی بار ایک وزیراعظم گرفتار بھی ہو جائے۔ہر دفعہ وزیراعظم کے ساتھ کچھ نیا ہی ہوتا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ کی بجائے اب کی بار وفاقی شرعی عدالت میں کوئی درخواست ڈال دی جائے۔ ویسے بھی اب کی بار پارلیمنٹ میں کچھ ایسے مجاہد بھی آ سکتے ہیں جو تمام سیاست دانوں اور خصوصاً وزیراعظم پر کڑی نظر رکھیں گے۔جو اختیارات اور انکے استعمال کی روایات اب قائم کی جا رہی ہیں اگر ان میں تبدیلی نہ آئی تو نئے وزیراعظم کا حال بھی کچھ مختلف نہ ہو گا۔اس تمام تجزیے اور صورتحال کے باوجود کچھ بعید نہیں کہ الٹی ہو جائیں سب تدبیریں اور “دوائی” کام ہی نہ کرے۔ پنجاب کے عوام انتخابی عمل میں ننگی مداخلت کے خلاف ووٹ ڈالتے ہوئے قید میں بند شیر کے پنجرے کا دروازہ کھول دیں اور وہ باہر نکل کر پھر سے دھاڑنا شروع کر دے۔ یہ صورت حال خطرناک بھی ہو سکتی ہے۔ انہی کو ہو گا جو عوام کا مینڈیٹ چرانا چاہتے ہیں۔ پچیس جولائی ایک سنہری موقع ہے ملک کی ستر سالہ تاریخ بدلنے کا۔ وہ تاریخ جو انیس سو اٹھاسی میں بینظیر بھٹو مصلحت کا شکار ہو کر نہ بدل سکیں۔ آج تیس سال بعد اگر ہم نے خود کو پنجرے سے آزاد نہ کیا تو پھر تیس سال پرانی فلم پھر سے دہرائی جائے گی اور کچھ نہیں بدلے گا۔ایک اور خطرناک صورت حال تب بھی پیدا ہو سکتی ہے کہ جب کسی ایک سیاسی جماعت کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا تو۔ ایسے میں دھاندلی کا الزام کسی الیکشن کمیشن یا سیاسی جماعت پر نہیں ۔ یہ وہ صورتحال ہے جس سے بچنے کے لئے دھاندلی کرنے والوں کو سوچنا ہو گا۔ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر والی انجینئرنگ سیاست میں نہیں چلتی۔ جو کرنا ہے اپنے پوسٹل بیلٹ میں کر لیں اور بس۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Election 2018: Which major constituencies have a great set up? Guides Guarantees Guaranteed? See incredible political comment
Previous Post الیکشن 2018 : کن کن اہم حلقوں میں بڑے اپ سیٹ ہونیوالے ہیں ؟ کن رہنماؤں کی ضمانتیں ضبط ہونے والی ہیں ؟ ناقابل یقین سیاسی تبصرہ ملاحظہ کیجیے
Next Post بریکنگ نیوز : جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی باری بھی آ گئی ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے بڑا مطالبہ کر ڈالا
Breaking News: Justice Shaukat Aziz Siddiqui has also turned on, DG ISPR has called Chief Justice Saqib Nisar for a long time.

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.