yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

الیکشن سے چار روز قبل عابد باکسر کی انٹری اور راؤ انوار کے حق میں عدالتی احکامات

Web Editor July 21, 2018 1 min read
Abid Boxer's entry and judge orders in favour of Rao Anwar four days before the election
Share this:

ہفتہ کو شائع ہونے والا کالم جمعہ کو دوپہر سے قبل لکھ کر ایڈیٹر کو ارسال کرنا پڑتا ہے ۔ کبھی کبھی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات بھی لکھ لیتا ہوں ۔ آج صبح ساڑھے گیارہ بجے لکھنے بیٹھ گیا ۔ انتخابات کے ممکنہ نتائج سے متعلق کالم تقریباً مکمل کرچکا تھا  کہ سامنے لگے ٹی وی نے اپنی طرف متوجہ کیا۔ جیو نیوز پر پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں کے لئے مشہور ،ماورائے عدالت قتل کے ملزم عابد باکسر کی خبر چل رہی تھی ۔ وہ عابد باکسر جو بیرون ملک مفرورتھا اور کچھ عرصہ قبل انہیں واپس لایا گیاتھا۔ پراسرار طور پر غائب تھا اور آج پراسرار طور پر نکل آیا۔ جو فوٹیج چل رہا تھا اس میں وہ نہایت فاتحانہ انداز میں موبائل پر بات کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہورہا تھا ۔اس نے ایک روز قبل میاں شہباز شریف کے خلاف انکشافات کا عندیہ دیا تھا اور شاید اس لئے آج نہ اسے ہتھکڑی لگی تھی اور نہ زیر دبائو لگ رہا تھا بلکہ یوں دکھائی دے رہا تھا کہ جیسے وہ کشمیر فتح کرکے واپس لوٹا ہے ۔ میں حیران تھا کہ وہ کہاں غائب تھااور اب الیکشن سے چار روز قبل کیسے پراسرار طور پر ایک ہیرو کے طور پر نکل آیا ۔ ابھی یہ سوچ رہا تھا کہ اچانک دوسری بریکنگ نیوز چل پڑی ۔ یہ خبر رائو انوار سے متعلق تھی ۔ وہ رائو انوار جو خود سندھ پولیس کے دعوے کے مطابق سینکڑوں جعلی پولیس مقابلوں کے علاوہ نقیب اللہ محسود اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو معصوم نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں بے گناہ قتل کرنے کاملزم ہے۔

خود سندھ پولیس کے افسران کی انکوائری رپورٹ میں اسکو ذمہ دار قرار دلوایا گیا ہے ۔کافی دنوں سے مفرور رہا اور طویل انتظار کے بعد وی آئی پی انداز میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش ہوا ۔ رائو انوار فساد فی الارض کا بھی یوں مرتکب ہواکہ نقیب اللہ محسود کے قتل کی وجہ سے کراچی سے لے کر وزیرستان تک ہزاروں لوگ کھڑے ہوگئے تھے اور پختون تحفظ موومنٹ کے نام سے ایک ایسی تحریک کو مہمیز ملی تھی کہ جو ابھی بھی ریاست کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ۔ رائو انوار کو سزا ہوتی تو اس تحریک کے غصے اور زور کو کافی حد تک کم کیا جاسکتا تھا لیکن اگر اس کو چھوڑا جائے گا تو یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ اس تحریک کوزندہ رکھنے اور اس میں ریاستی اداروں کے خلاف نفرت کے عنصر کو مزید فروغ دینے کے لئے ایک بڑی دلیل ہاتھ آئے گی ۔ نقیب اللہ محسود ایک عام نوجوان تھالیکن جس طرح رائو انوار دہشت کی علامت بن گیا ہے اسی طرح نقیب اللہ محسود اب مظلومیت کی ایک علامت بن گیا ہے ۔ یوں رائو انوار کو ملنے والی کوئی بھی رعایت فساد فی الارض کا موجب بن سکتی ہے ۔ کچھ روز قبل رائو انوار کو نقیب قتل کیس میں ضمانت مل گئی تھی جس کے بعد میں اپنے ٹی وی پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں ان کے بوڑھے والد محمد خان محسود کی مایوسی اور فریاد ملک کے حاکموں کو دکھا چکا تھا۔ اس پروگرام میں انہوں نے اپنے ساتھ کئے گئے چیف جسٹس آف پاکستان جناب ثاقب نثار اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے وعدوں کا تذکرہ کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ان کو انصاف دلائیں گے ۔ وہ بتاچکے تھے کہ دیگر کوششوں کے علاوہ وہ کس طرح نقیب اللہ محسود کے مقدمے کی پیروی کے لئے آٹھ دس مرتبہ وزیرستان سے کراچی جاتے رہے اور کس طرح اب تک لاکھوں روپے خرچ کرچکے ہیں ۔ خلاف توقع کچھ روز قبل نقیب قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رائو انوار کی ضمانت منظور کرلی تھی تاہم ابھی دھماکہ خیز مواد رکھنے کے کیس میں اسکو ضمانت نہیں ملی تھی ۔ ہم امید لگائے بیٹھے تھے کہ اس کیس میں وہ جیل میں رہےگا اور شاید ہائی کورٹ میں اس کی نقیب قتل کیس میں بھی ضمانت منسوخ ہوجائے گی لیکن عابد باکسر کی خبر کے بعد جیو نیوز پر جو دوسری بریکنگ نیوز چلی ، وہ یہ دل دہلانے والی خبر تھی کہ رائو انوار کی دوسرے کیس میں بھی ضمانت ہوگئی اور یوں اب وہ رہا ہوجائے گا ۔ میں اس سوچ میں گم تھا کہ جب سینکڑوں جعلی پولیس مقابلوں کے ملزم رائو انوار کل ایک بار پھر سینہ تان کر باہر آئے گا اور شاید دوبارہ ملازمت پر بھی بحال ہوجائے تو نقیب اللہ محسود اور اسی نوع کے دیگر مقتولین کے لواحقین کے دلوں پر کیا گزرے گی ۔ مجھے یہ فکر بھی لاحق ہوگئی کہ اس فیصلے پر اب پختون تحفظ موومنٹ اور قبائلی نوجوان کیا رد عمل دیں گے کہ اچانک جیو نیوز پر ایک اور بریکنگ نیوز چل گئی ۔ یہ خبر پی ٹی وی حملہ کیس میں عمران خان ، اسد عمر اور خرم نواز کی عدالت میں پیشی سے استثنیٰ سے متعلق تھی ۔ خبر کے مطابق اسلام آباد کی عدالت نے آج ان تینوں کی عدالت میں حاضر ی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی کیونکہ ان کے وکلا نے درخواست دی تھی کہ سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے وہ حاضر نہیں ہوسکتے ۔ میں سوچنے لگاکہ یہ کیسے ہورہا ہے کہ ایک طرف تو نوازشریف کو کوئی استثنیٰ نہیں مل رہا اور میاںشہباز شریف کو بھی بہر صورت نیب میں پیش ہونا پڑتا ہے لیکن عمران خان نیازی کو عدالت میں پیشی سے بھی استثنیٰ مل جاتا ہے، الیکشن کمیشن سے بھی اور نیب سے بھی ۔ اسی ہفتے انہوں نے ہیلی کاپٹر کیس میں نیب اور گالم گلوچ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بذات خود پیش ہونے سے معذوری ظاہر کی تھی اور دونوں جگہ ان کی معذرت قبول کی گئی ۔ پھر میں خود اپنے آپ کو جواب دینے لگا کہ میں چونکہ قانون کو نہیں سمجھتا ا س لئے شاید کسی قانونی وجہ سے یہ بظاہر امتیازی سلوک ہورہا ہو۔ ابھی میں اپنے آپ کو اس جواب سے مطمئن کرہی رہا تھا کہ جیو نیوز نے ایک اور بریکنگ نیوز سے مجھے دوبارہ سوچ میں مبتلا کردیا۔ یہ خبر میاں نوازشریف کے جان نثار اور شیخ رشید احمد کے مخالف امیدوار حنیف عباسی کے ایفی ڈرین کیس سے متعلق تھی ۔ یہ کیس گزشتہ کئی سالوں سے زیرسماعت ہے لیکن چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے حکم صادر کیا کہ اس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیادوں پر کی جائے اور بہر صورت انتخابات سے قبل فیصلہ سنا دیا جائے ۔ میں اس وقت بھی حیران تھا کہ کئی سال تک زیرالتوا رہنے والا کیس اگر مزید کچھ عرصہ زیرالتوا رہتا تو کیا قیامت آجاتی اور ایسے عالم میں جبکہ انتخابی مہم زوروں پر ہے تو حنیف عباسی کس طرح روزانہ عدالت میں پیش ہوسکیں گے لیکن پھر اپنے آپ کو جواب دیا کہ شاید کسی قانونی باریکی کا تقاضا ہو اور میں ناسمجھ ہونے کی وجہ سے نہیں سمجھ رہا ہوں۔

حنیف عباسی نے لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کی تھی لیکن آج ان کی اپیل کو مسترد کردیا گیا ۔ چونکہ آئین بحال اور عدلیہ آزاد ہے ۔ چونکہ عدلیہ کی قیادت جسٹس ثاقب نثار جیسی بے چین روح اور بے قرار دل کی مالک شخصیت کررہی ہے اور آپ عدلیہ تو کیا وہ ملک کے دیگر اداروں کی اصلاح کے لئے بھی دن رات متحرک رہتے ہیں ۔بار بار عزم ظاہر کرچکے ہیں کہ صرف اللہ سے ڈرتے ہیں اور کسی دبائو کو ذہن میں نہیں لاتے۔ یوںعدلیہ پر کسی بھی سطح پر دبائو کے خیال کو جگہ دیتے ہوئے بھی دل کانپ اٹھتا ہے ۔ میں قانون اور عدالتی معاملات سے نہ صرف نابلد ہوں بلکہ پانامہ سمیت کسی کیس کا فالواپ بھی نہیں کرسکتا۔ ہوسکتا ہے کہ یہ سب کچھ قانون اور قاعدے کے مطابق ہورہا ہو اور ممکن ہے کہ قانونی نزاکتوں کی وجہ سے ایسا ہورہا ہو لیکن بار بار دل کو یہ سوال بے چین کرتے رہتے ہیں کہ اگر میاں نوازشریف ، رائو نواز اور میاں شہباز شریف ، شہباز باکسر ہوتے تو کیا یہ سب کچھ ایسا ہورہا ہوتا ؟ اگر عمران خان نیازی ، عمران شریف ہوتے تو کیا پھر بھی ان کو یہ پے درپے استثنیٰ مل رہے ہوتے ؟یا پھراگر حنیف عباسی ، شیخ حنیف احمد ہوتے تو پھر بھی کیا اسی طرح ان کے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوتی اور فیصلہ انتخابات سے قبل سنایا جانا لازمی ہوتا؟باقی تو سیاسی معاملات ہیں اور پاکستانی سیاست میں ایسا ہوتا رہتا ہے ۔ کبھی ایک اور کبھی دوسرے کی باری ہوتی لیکن رائو انوار اور عابد باکسر کے معاملات میرے لئے انسانی اور پاکستان کی سلامتی کے معاملات ہیں ۔ اس لئے دل میں یہ خیال آتا ہے کہ کاش رائو انوار ، رائو انوار نہ بلکہ میاں انوار شریف ہوتے اور کاش عابد باکسر کا نام عابد عباسی ہوتا ۔ کاش ایسا ہوتا تو نقیب اللہ محسود اور عابد باکسر کے ہاتھوں پولیس مقابلوں میں مارے جانے والوں کے لواحقین کو انصاف مل جاتا بلکہ شاید ضرورت سے زیادہ اور مقررہ وقت سے پہلے انصاف مل جاتا۔کاش اے کاش ۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Two days before the election caretaker government took a big step against Shahbaz Sharif
Previous Post الیکشن سے دو دن قبل نگران حکومت نے شہباز شریف کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
Next Post عمران خان پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ (ن) سے اتحاد کریں گے یا اپوزیشن میں بیٹھیں گے؟
Imran Khan will alliance with PML N or PPP or sit in opposition?

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.