yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نواز شریف اور مریم نواز کا طیارہ ابوظہبی سے لاہور کیلیے روانہ

Web Editor July 13, 2018 1 min read
Nawaz Sharif and Maryam Nawaz's plane depart from Abu Dhabi to Lahore
Share this:

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی ہے جب کہ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پرواز میں پراسرار تاخیر کی جارہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج نجی ایئرلائن کی پرواز ای وائے 423 کے ذریعے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز لندن سے براستہ ابوظہبی لاہور کے لیے روانہ ہوئے، ابوظہبی میں مختصر قیام کے بعدنجی پرواز کے ذریعے لاہور روانہ ہوں گے اورابوظہبی سے روانہ ہونے کے بعد دونوں کو شام سوا 6 بجے کے قریب پاکستان پہنچنا تھا تاہم پرواز ڈیڑھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوچکی ہے جس کے باعث نوازشریف اور مریم نواز پونے 8 بجے کے قریب لاہور پہنچیں گے۔ دوسری جانب ایئرپورٹ کا کنٹرول پنجاب رینجرز نے سنبھال لیا ہے۔

پرواز کے دوران مریم نواز نے اپنے والد نوازشریف کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں نواز شریف نے کہا پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہےمیں یہ قربانی آپ کی نسلوں اور پاکستان کے مستقبل کے لیے دے رہاہوں۔

نواز شریف نے اپنا فرض نبھا دیا۔ اب آپ کی باری ہے ! pic.twitter.com/TqG2evM0wn

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 13, 2018

استقبال کی تیاریاں

مسلم لیگ (ن) کے کارکن چلو چلو ایئر پورٹ کے نعرے پر لبیک کہتے ہوئے لاہوری دروازے پر جمع ہونا شروع ہوچکے ہیں۔ صبح سے ہی لاہور کے افق پر گھنے کالے سیاہ بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ لیکن ایئر پورٹ چلو کے  نعرے نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے خون گرما دئیے ہیں اور کارکن دھوپ اور بارش کی پرواہ کیے بغیر اپنے قائد کے استقبال کے لئے پرجوش نظر آرہے ہیں۔

شہباز شریف کی کارکنوں سے ایئرپورٹ چلنے کی اپیل

صدر مسلم لیگ(ن)شہباز شریف نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے لیگی کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک تاریخی دن ہے، آج ریاستی جبر اور تشدد کی ناکامی کا دن ہے، آج ہمیں اپنے قائد میاں محمد نوازشریف جواپنی شدید بیمار اہلیہ کو لندن میں خدا حافظ کہنے کے بعد چند گھنٹوں میں لاہورایئرپورٹ پہنچنے والے ہیں۔ آپ تمام لوگ جوق در جوق لاہور ایئرپورٹ پہنچ کر ان کا والہانہ استقبال کریں۔

صدر مسلم لیگ (ن)نے کہامیں اس وقت اندرون شہر میں ہوں اور میرے علم میں ہے کہ ارد گرد بے شمار لوگ اکھٹے ہورہے ہیں  جو ایئرپورٹ جانے کے لیے بے تاب ہیں۔ جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد آپ اللہ کا نام لیں اور میرے ساتھ ایئرپورٹ چلیں اوراس ملک کے اندرترقی، خوشحالی اورجمہوریت کو فروغ دینے کے لیے اپنا کرداراداکریں۔

President Pakistan Muslim League (N) Shehbaz Sharif's message before leaving with a rally to receive Quaid Muhammad Nawaz Sharif at Lahore airport. pic.twitter.com/nTcrM1eyyK

— PMLN (@pmln_org) July 13, 2018

کریک ڈاؤن

ایک جانب مسلم لیگ (ن) کے کارکن نوازشریف کے استقبال کے لیے پرجوش ہیں تو دوسری جانب پنجاب میں (ن) لیگی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لاہور کے علاقے فیروزوالا میں مسلم لیگ (ن) کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران شاہدرہ فیروزوالا فیکٹری ایریا  میں پولیس نے 50 متوالے گرفتار کر لیے، اعوان ٹاؤن یوسی 105 کے وائس چیئرمین خالد حبیب خان اور کونسلر چوہدری خادم حسین گجر کے گھر پربھی پولیس نے چھاپے مارے، جب کہ اعوان ٹاؤن سے مسلم لیگ یوتھ ونگ لاہور کے نائب صدر میاں ذوہیب منظورکو گرفتارکرلیاگیا۔

راولپنڈی پولیس نے گزشتہ رات مسلم لیگ (ن) کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔ فیصل آباد میں پولیس نے رات بھر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک سو سے زائد کارکن گرفتار کرلیے۔ کینال پارک میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا اشفاق چاچو کے گھر پر پولیس نے  چھاپہ مارا  تاہم وہ بچ نکلے، بہاولپورمیں سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمن کے گھر کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا اور تمام دروازے بند کر کے پولیس اہلکار کھڑے کر دیے گئے۔

پولیس سیکیورٹی

نواز شریف اور مریم نواز کی آمد سے قبل لاہور ایئرپورٹ کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال لیا ہے۔ ایئر پورٹ پر 6 ایمبو لینسز بھی موجود ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لیگی کارکنان کو ایئر پورٹ سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر روکا جائے گا۔ پولیس اور رینجرز کے جوان کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر راوی پل پر پہنچ گئے، پل پر گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکنان کے بڑی تعداد میں آنے پر راستے مکمل بند کر دئے جائیں گے۔

نیب کی تیاریاں

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لیے وارنٹ کے مطابق عملدرآمد ہوگا اور رکاوٹ ڈالنے والوں کےخلاف کارروائی کریں گے۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی گرفتاری کے لیے نیب کی حتمی ٹیم تیار ہے، ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر امجد علی اولکھ کریں گے.

مریم نواز کی گرفتاری کے لیے دو خواتین افسر حفضہ شیخ اور حاجرہ فرخ سعید بھی ساتھ جائیں گی، دیگر افسران میں چوہدری اصغر، اللہ رکھا سلطان نزیر احمد رضا اور کیس کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر بھی شامل ہوں گے۔ ٹیم کے ہمراہ پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے افسران بھی موجود ہو گے مجموعی طور پر 16 رکنی ٹیم لاہور ایئر پورٹ جائے گی۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم کامقصد نجی ایئرلائن کوپاکستانی ایمبیسی کے ذریعہ بتاناہے کہ نوازشریف اور مریم نوازکرپشن کیس میں سزا یافتہ ہیں، نیب کی جانب سے دونوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں، نیب ٹیم نوازشریف اور مریم نواز دونوں کوگرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کرے گی۔

موبائل سروس بند

لاہور کے کئی علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس سیکیورٹی حکام کی جانب سے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر معطل کی گئی ہے۔

اس سے قبل سیکیورٹی حکام نے محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث لاہور ایئرپورٹ، والڈ سٹی لاہور، شاہدرہ، برکی ہڈیارہ اور نواب ٹاؤن ایریا میں سہہ پہر 3 بجے سے رات 11 بجے تک موبائل فون سروس معطل کی جائے۔

اسپتالوں میں ریڈ الرٹ

نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے اسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ ادویات اور خون کی وافرمقدارمیں دستیابی یقینی بنائی جائے۔

نواز شریف کی والدہ سے دعا کی درخواست  

نواز شریف نے لندن سے روانگی سے قبل بذریعہ ٹیلی فون اپنی والدہ سےرابطہ کیا اورانہیں پاکستان آنے کے حوالے سے آگاہ کیااور ان سے پاکستان آنے کی اجازت لی۔ نواز شریف کی والدہ نےاپنے بیٹے اورپوتی مریم صفدر کے لیے خصوصی دعا بھی کی اس کے علاوہ نواز شریف کی لندن والی رہائش گاہ سے نکلنے سے قبل قرآن کی تلاوت کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

اہلیہ سے ملاقات

نواز شریف نے لندن سے روانگی سے قبل اسپتال میں اپنی اہلیہ کلثوم نواز سے ملاقات کی اور ان کے سر پر ہاتھ رکھا، اس موقع پر ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔

LION HEART !!! pic.twitter.com/KFLb2B9VAo

— Suleman Sharif (@SulemanSharif82) July 12, 2018

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
LAHORE high court: The order to release the detained persons illegally
Previous Post لاہور ہائیکورٹ: غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے افراد کو رہا کرنے کا حکم
Next Post رجسٹرڈ کمپنیاں ڈیمز کی تعمیر میں فنڈ دینے کی پابند، احکامات جاری
Registered companies bound to pay the the funding regarding dams, orders issued

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.