yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

آصف زرداری اور فریال تالپور کے بیرون ملک جانے پر پابندی کی تردید

Web Editor July 9, 2018 1 min read
Asif Zardari and Faryal Talpur denied on ban going abroad
Share this:

اسلام آباد: محکمہ داخلہ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے اور بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرنے کی تردید کردی۔

سیکرٹری داخلہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے کوئی احکامات جاری نہیں کیے، اس حوالے سے اگر کوئی عدالتی احکامات موصول ہوئے تو پھر معاملے کو دیکھیں گے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا تھا۔ ایف آئی اے ذرائع سے ایسی اطلاعات زیر گردش ہیں کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ دیگر 7 ملزمان کے نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں جن میں چیئرمین سمٹ بینک نصیر عبداللہ لوتھا، اے جی مجید، انور مجید، طحہٰ رضا، اسلم رضا، عدیل شاہ راشدی شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق اسٹاپ لسٹ میں شامل افراد اب بیرون ملک نہیں جاسکیں گے۔

ادھر آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے پر پیپلز پارٹی نے اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس کل لاہور میں طلب کرلیا ہے۔ چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو دورہ ملتان مختصر کر کے آج رات لاہور پہنچیں گے۔ بلاول ہائوس میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی مشترکہ صدارت میں اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں تمام سینئر قائدین کو بلالیا گیا، مشاورت کے بعد اہم فیصلوں کا اعلان متوقع ہے۔ اجلاس میں نواز شریف کو دی گئی سزا اور عام انتخابات کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

گزشتہ روز جعلی بینک اکاؤنٹس ازخود نوٹس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے سمٹ بینک، سندھ بینک اور یو بی ایل کے سربراہان سمیت منی لانڈرنگ کیس میں ملوث تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کے لیے پاناما طرز پر جے آئی ٹی بنائی جائے جس میں مالیاتی ماہرین بھی شامل ہوں۔ اس منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لوائی کو گرفتار کرلیا ہے۔ جب کہ ایف آئی آر کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کی رقم وصول کرنے والوں میں زرداری گروپ بھی شامل ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
What to do to call to Ishaq Dar will do, CJ
Previous Post اسحاق ڈار کو بلانے کے لیے جو کرنا پڑا کریں گے، چیف جسٹس
Next Post معروف گلوکار جسٹن بیبر کی امریکی ماڈل سے منگنی
Famous singer Justin bieber got engagement with American model

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.