yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

تحریک انصاف یا مسلم لیگ (ن)

Web Editor June 25, 2018 1 min read
PTI or PML (N)
Share this:

فیصل آباد: فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کی سیاسی پوزیشن کیا ہے ؟ عوامی سروے میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا۔

فصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے اینکر منصورعلی خان نے سروے کے دوران مختلف علاقوں میں جا کر عوام سے رائے لی ۔ ایک شہری سے انتخابات 2018 میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی سیاسی پوزیشن کے متعلق پوچھا گیا تو شہری نے پی ٹی آئی کی سیاسی پوزیشن کو بہتر قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا ہے ۔ شہری نے ن لیگی قیادت سے شکو ہ کیا کہ 5 سال میں کوئی کام نہیں کروایا گیا لیکن الیکشن نزدیک آتے ہی وہی جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں ۔ ایک اور شہری سے جب یہی سوال پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ الیکشن 2018 میں پی ٹی آئی ہی کامیاب ہو گی کیونکہ ن لیگ میں فیصل آباد میں کوئی کام نہیں کروایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ا س لیے کامیاب ہونگے کیونکہ انہوں نے اس قوم کو شعور دیا ہے ۔ اور اچھے اور برے سیاستدانوں میں تمیز کرنا سکھایا ہے ۔ شہری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی سابق حکمران کرپٹ تھے۔ جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری عبدالغفور نے ن لیگ سے باضابطہ لاتعلقی کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ( ن) لیگی قیادت نے اداروں سے ظلم کیا انہیں برباد کیا۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر عبدالغفور میو نے کہا کہ (ن) لیگ میں ٹکٹوں کی خریدو فروخت ہو رہی ہے۔لینڈ مافیا ،کرپٹ افراد کو ٹکٹ دیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کا تین مرتبہ وزیر اعظم بننے والا پاکستان کے قومی اداروں کو تباہ کرنا چاہتا ہے ،ایسے انقلاب آئے گا۔انہوںنے کہاکہ تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے شخص نے اداروں کے خلاف ہرزہ رسائی کی اور عالمی سطح پر ملک کو بدنام کیا۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد مشرف سے ملتا تھا، سب جانتے ہیں مشرف دور کے سامنے ڈٹ کر کون کھڑا رہا، ن لیگ قیادت نے انکار کیا تو میں بتاﺅں گا مشرف سے جاکر کون ملتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹ ہولڈر کرپٹ لوگوں کی حقیقت عوام کو بتاﺅں گا۔ا نہوںنے کہاکہ مشرف دور میں کوئی مائی کا لعل باہر نکلنے کو تیار نہیں تھا، ہم نے قربانیاں دیں لیکن ماروی میمن، دانیال عزیز اور طلال چودھری جیسے لوگ جو مشرف کیساتھ تھے، انہیں وزیر بنایا گیا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کو غلط فیصلوں سے روکا تھا۔چوہدری عبدالغفور نے کہا کہ ن لیگ چھوڑ کر کسی جماعت میں نہیں جاﺅں گا، جتنی عمر باقی ہے پاکستان اور اداروں کے ساتھ ہوں، عوام ملک کے اداروں کو کمزور نہیں ہونے دے گی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
What are the real goals?
Previous Post اصل مقاصد کیا ہیں؟
Next Post شادی ہالز سمیٹ کر کوئی دوسرا کاروبار کریں
Wedding halls switched up and do another business

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.