yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

این اے 59 کیلئے راؤ قمر اسلام اور این اے 63 کیلئے ممتاز خان کو ٹکٹ جاری کر دئیے

Web Editor June 25, 2018 1 min read
Release tickets to Mumtaz Khan for NA 63 and Rao Qamar Islam for NA 59
Share this:

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے مقابلہ میں اپنے پارٹی امیدوار دستبردارکرانے کے آپشن پر نظرثانی کرتے ہوئے این اے 59 کیلئے راؤ قمر اسلام اور این اے 63 کیلئے ممتاز خان کو ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں اور واضح کیا کہ ایک شخص جس نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست نہیں دی اور پارٹی ڈسپلن میں رہنے سے انکار کیا، اسے ٹکٹ جاری کرنے ، اس کے مقابلہ سے امیدوار دستبردار کرانے اور اسے فری ہینڈ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

جماعت کی جانب سے کئے جانے والے اس اطلاق اور ٹکٹ جاری کرنے کے عمل کے بعد پارٹی کے صدر شہباز شریف اور دیگر سینئر قائدین کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں اور پارٹی ٹکٹ خود شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری ہوئے ہیں لہٰذا بیک ڈور ڈپلومیسی کا ڈراپ سین ہوگیا، اور اب مسلم لیگ (ن) کھلے طور پر انتخابی میدان میں اپنے امیدواروں کیلئے اترے گی اور دوسری جانب خود چودھری نثار علی خان کو بھی اس صورتحال سے نجات مل گئی جس سے وہ دوچار تھے اور یقیناً اب اس کے بعد وہ (ن)لیگ کی لیڈر شپ خصوصاً نواز شریف اور ان کے قریبی ساتھیوں خصوصاً پرویز رشید اور مریم نواز کے خلاف کھل کر کھیل سکیں گے ۔ لہٰذا دیکھنا یہ ہوگا کہ شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی کوشش اور کاوش کیونکر کامیاب نہ ہوسکی اور چودھری نثار علی خان کے حوالے سے وہ کون سے تحفظات ہیں جو (ن) لیگ کی لیڈر شپ ہضم نہیں کر پا رہی اور اب ٹکٹ جاری ہونے کے بعد گومگو کی کیفیت کے خاتمہ پر مسلم لیگ (ن) کی سیاست اور انتخابات پر کیا اثرات پیدا ہوں گے۔

جہاں تک چودھری نثار علی خان کے حوالے سے سامنے آنے والے حتمی فیصلے اور ٹکٹ جاری ہونے کے عمل کا تعلق ہے تو ایک چیز تو واضح ہو کر سامنے آئی ہے کہ پارٹی صدارت شہباز شریف کے پاس چلے جانے کے باوجود جماعت، اس کے فیصلوں اور پالیسیوں کے حوالے سے گرفت میاں نواز شریف کی ہے ،یہی وجہ ہے کہ امیدوار دستبردار کرانے کے فیصلے کے بعد باقاعدہ امیدوار میدان میں آگئے ہیں اور پارٹی کے اندر وہ لابی کامیاب رہی جو چودھری نثار علی خان پر مائنس ون کے فارمولا کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے درپردہ رابطوں پر تنقید کرتی رہی جس کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کے خلاف ہونے والے سارے عمل کے ذمہ دار مخالفین بعض ادارے ہی نہیں بلکہ کچھ اپنوں کا بھی اس میں ہاتھ ہے جس میں وہ چودھری نثار علی خان کا نام لیتے آئے ہیں ۔دوسری جانب (ن) لیگ میں شہباز شریف اور بعض سینئررہنما چودھری نثار علی خان کے طرز عمل پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے بھی ان کے حوالے سے سافٹ کارنر رکھتے تھے ۔ نواز شریف کی لندن روانگی سے قبل میاں شہباز شریف نے نثار علی خان کے حوالے سے آخری کوشش ون ٹو ون ملاقات میں کی اور شہباز شریف یہ سمجھتے تھے کہ میاں نواز شریف نے ان کے حوالے سے لچک دی اور بعدازاں یہ فیصلہ کر لیا گیا کہ چودھری نثار علی خان کو براہ راست امیدوارنہ بنایا جائے اور انکے مقابلہ میں امیدوار دستبردار کرائے جائیں اور یہ فیصلہ میڈیا پر آنے کی دیر تھی کہ نواز شریف کی لابی نے اسے ہضم کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ یہ اعلان اور یہ اقدام ہمارے اپنے بیانیہ سے انحراف کے مترادف ہے اور جماعتی ڈسپلن پامال کرنے والے کسی شخص کو اس طرح قبول کر لیا گیا تو یہ آنے والے حالات اور انتخابات میں ہمارے لئے شدید مشکلات کا باعث بن سکتا ہے لہٰذا وہی ہوا کہ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والا فیصلہ لندن سے آنے والی ایک ویٹس اپ کال کے ذریعہ تبدیل ہوگیا اور میڈیا کو باقاعدہ چودھری نثار علی خان کے خلاف کھڑے ہونے والے امیدواروں کے ٹکٹ بھی جاری کر دئیے گئے جن پر شہباز شریف کے بطور صدر دستخط موجود ہیں لہٰذا اب کہا جاسکتا ہے کہ چودھری نثار کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگیا ہے ۔ یقیناً شہباز شریف اس پر کچھ کہنے کی پوزیشن میں تو نہیں ہوں گے لیکن اس امر کا احساس ہوگیا ہوگا کہ پارٹی صدارت میں وہ اس حد تک بھی خود مختار نہیں البتہ یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ وہ چودھری نثار علی خان کیلئے آخری حد تک گئے ۔اب دیکھنا ہوگا کہ جو لوگ چودھری نثار علی خان کے حوالے سے جماعت کے اندر سافٹ کارنر کا اظہار کر رہے تھے وہ خاموشی اختیار کرتے ہیں؟ البتہ چودھری نثار علی خان ضرور اس پر ردعمل ظاہر کریں گے اب ان پر کوئی اخلاقی اور سیاسی قدغن نہیں البتہ شہباز شریف کے حوالے سے ان کا طرز عمل کیا ہوگا اس بارے قبل از وقت کچھ نہیں کہا جاسکتا ہوسکتا ہے کہ وہ ان سے بظاہر ہمدردی کرتے نظر آئیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
PTI announces final candidates for National and Provincial Assembly
Previous Post پی ٹی آئی کا قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے حتمی امیدواروں کا اعلان
Next Post ٹکٹس کے معاملے پر عمران خان کی جانب سے از سرنو جائزہ لینے پر عمران خان کو سلیوٹ کرتا ہوں، ولید اقبال
Salute to Imran Khan on the review issue of tickets, Waleed Iqbal

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.