yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

عام انتخابات: کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز

Web Editor June 19, 2018 1 min read
General Elections: Today's day of filing nomination papers
Share this:

لاہور: عام انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن ہے، کراچی میں بلاول بھٹو، شہباز شریف، فاروق ستار، اور دیگر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

General Elections: Today's day of filing nomination papersآخری روز کراچی میں بڑے بڑے سیاستدانوں کی اسکروٹنی ہوئی۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے این اے 249 اور 250 سے کاغذات منظور ہوگئے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے این اے 246 لیاری سے کاغذات منظور کر لئے۔ ایم کیوایم کے ڈاکٹر فاروق ستار کے این اے 245 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تو این اے 241 سے منظور ہو گئے۔

این اے 245 کے ریٹرننگ افسر نے اعتراض کیا کہ ایم کیوایم رہنما دو مقدمات میں مفرور ہیں جسکا کاغذات میں ذکر نہیں۔ ایم کیوایم کے خواجہ اظہار کہنے لگے غلطی سے این اے 243 کے کاغذات این اے 242 میں جمع کرائے جس کے باعث مسترد ہوگئے تا ہم پی ایس 124 سے منظور ہوئے۔ بینک ڈیفالٹر کی لسٹ میں شامل ہونے کے باعث نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو کے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

لاہور کے حلقہ این اے 125 سے ن لیگی امیدوار مریم نواز کے کاغذات پر تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے انہیں منظور کر لیا گیا۔ اسی حلقے سے تحریکِ انصاف کی یاسمین راشد کے نامزدگی فارم بھی درست قرار دے دیئے گئے۔

ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود تین کمپنیاں چھپانے پر سیالکوٹ کے حلقہ این اے 72 سے پی ٹی آئی کی امیدوار فردوس عاشق کے نامزدگی فارم پر اعتراض لگ گیا، ان کے مد مقابل ن لیگ کے امیدوار کی بھی تین کمپنیاں نکل آئیں، ریٹرنگ آفیسر نے دونوں سے کل تک جواب مانگ لیا۔

این اے 73 سے ن لیگ کے خواجہ آصف اور پی ٹی آئی کے عثمان ڈار کے کاغذات منظور کر لیے گئے۔ اقامہ ظاہر نہ کرنے پر بورے والا کے حلقہ این اے 162 سے تحریکِ انصاف کی عائشہ نذیر جٹ کے کاغذات پر بھی اعتراض لگ گیا۔

جھنگ کے حلقہ پی پی 127 سے تحریکِ انصاف کے اسلم بھروانہ کو 62 ایف ون کے تحت نااہل قرار دیتے ہوئے ان کے کاغذات مسترد کر دیئے گئے، اسی حلقے سے نوید احمد خان اور سید شہریار سلطان کو بھی نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 247 سے ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار کے کاغذات مسترد کر دیئے گئے۔ این اے 242 کے ریٹرننگ افسر نے غلطی سے 243 کے کاغذات وصول کر لئے تھے۔ این اے 243 اور 244 سے رؤف صدیقی کے کاغذات درست قرار پائے۔ بدین میں این اے 230 سے گرینڈ ڈٰیمو کریٹک الائنس کی امیدوار فہمیدہ مرزا کے کاغذات بھی منظور کر لئے گئے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The successful release on Eid al-Fitr, the movie "Four Days of Love", took 4 crores
Previous Post فلم “سات دن محبت ان ” کی عیدالفطر پر کامیاب ریلیز، 4 کروڑ کا بزنس کر لیا
Next Post سکھر میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن میں بدنظمی
The PPP's workers' convention in Sohar is insulting

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.