yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

صدام حسین کے 15 سال بعد کا عراق

Web Editor June 19, 2018 1 min read
Iraq's 15 years after Saddam Hussein
Share this:

صدام حسین کے بعد کے عراق کے متعلق یہ گواہی ابوعلی نامی ایک عراقی شہری نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو کے دوران دی۔

Iraq's 15 years after Saddam Husseinخانہ جنگی میں جان سے جانے والے اپنے تین بیٹوں کی تصویر دیکھتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ صدام حسین کے جانے اور امریکیوں کی آمد کے بعد آنے والوں سالوں نے بدحالی کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ صدام کی آمریت سے نجات پانے والا عراق امریکا کی موجودگی میں بدترین تشدد کا شکار ہوا ہے۔ امریکی قدم عراقی سرزمین پر پڑنے کے بعد کے حالات کو یاد کرتے ہوئے ابوعلی کہتے ہیں کہ فرقہ ورانہ کشیدگی، متحارب گروپوں کے حملوں نے خاندانوں کو تقسیم کیا، ہزاروں انسانوں کو موت کے سپرد کیا اور معیشت کو لڑکھڑاہٹ کا شکار کر دیا۔

جولائی 2007 میں پہلے بیٹے سے محروم ہونے والے ابوعلی کو 2013 میں اپنے 23 اور 17 سالہ بیٹوں سے بھی ہاتھ دھونے پڑے جو ایک حملے کے دوران زندگی سے محروم کر دیے گئے۔ 61 سالہ ابوعلی پر بیتنے والے ناقابل بیان لمحات ان کے چہرے پر موجود جھریوں میں صاف دیکھے جا سکتے ہیں۔ ٹیکسی چلا کر اپنے بچوں کو خود سے بہتر معیار زندگی فراہم کرنے کی خواہش رکھنے والے ابوعلی اب اپنی اولاد کے لئے صرف اتنا کر سکتے ہیں کہ قبرستان جا کر بیٹوں کی قبروں پر فاتحہ پڑھ لیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ ہر ہفتے بچوں کی قبروں پر جاتے ہیں، جہاں وہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کے تینوں بیٹے ان کے پاس بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صورتحال خراب ہے، کسی کو سامنے لائی گئی قیادت میں شامل 65 سالہ کرد سیاستدان محمد عثمان نے تسلیم کیا کہ امریکا صرف صدام کو ہٹانا چاہتا تھا، اس کے پاس صدام کے بعد کے عراق کے لئے کوئی ایجنڈہ نہیں تھا۔ 18 برس کی عمر سے کرد پشمیرگا فائٹر کے طور پر فعال عثمان کا کہنا تھا کہ صدام کو ہٹائے جانے سے جو امیدیں وابستہ تھیں وہ ایک روشن مستقبل کے متعلق تھیں۔ امریکی قبضے کے بعد صدام حسین کی بعث پارٹی ختم کی گئی، جلاوطن اپوزیشن واپس لائی گئی، ریاستی ادارے ختم ہو گئے لیکن فرقہ ورانہ کشیدگی اور بدترین بدعنوانی نے معاشرے پر قبضہ کر لیا۔ کرد اپوزیشن جماعت غوران کے سربراہ رؤف معروف کا ماننا ہے کہ ہم وفاقی اور جمہوری نظام کی توقع کر رہے تھے لیکن فرقہ پرستی اور شاؤنزم نے تسلط جما لیا۔ عراق میں امریکی قدم پڑنے کے بعد ملکی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے چیلڈین کیتھولک لوئس رافیل ساکو کا کہنا تھا کہ عوام ایک کے بعد ایک بحران کا شکار ہے۔ صدام حسین کا تختہ الٹنے کے لئے امریکی و اتحادی حملے کے وقت جواز پیش کیا گیا تھا کہ عراقی آمر کے پاس وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے کیمیائی ہتھیار ہیں، یہ ہتھیار آج تک کسی کو نہ مل سکے، البتہ وسائل سے مالا مال ملک کو بدحالی کے جہنم میں پھینکنے والے امریکا و برطانیہ تسلیم کررہے ہیں کہ ویپن آف ماس ڈسٹرکشن کا وجود ہی نہیں تھا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Honored girls, respect boys!
Previous Post مغرور لڑکیوں، لڑکوں کی عزت کرو!
Next Post پرویز مشرف آرہے ہیں یا نہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار
Whether Musharraf is coming or not, Chief Justice Saqib Nisar

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.