yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

طلال چودھری کی انتخابات کے بعد تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد

Web Editor June 19, 2018 1 min read
Talal Chaudhary rejected request to postpone the hearing after the election
Share this:

اسلا م آباد: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں طلال چودھری کی انتخابات کے بعد تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی اور 21 جون تک گواہ اور شواہد پیش کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں آپ کی مشکل سے واسطہ نہیں، کیس ملتوی نہیں کررہے، جج صاحبان کیس کیلئے کراچی سے آئے،بتائیں کیس خود لڑیں گے؟۔

Talal Chaudhary rejected request to postpone the hearing after the electionتفصیلات کے مطابق جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کی سماعت کی،سابق وفاقی وزیر کے وکیل کامران مرتضیٰ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ دوران سماعت طلال چودھری نے کہا کہ الیکشن کے مرحلے سے گزررہا ہوں،کیس الیکشن کے بعد تک ملتوی کردیں، پہلے ہی مشکل سے وکیل ملا،جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو آپ کا کاروبار ہے،کیا آپ کا گواہ موجود ہے؟،اس پر طلال چودھری نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں، وکیل کو پتاہے،جسٹس گلزار نے استفسار کیا کہ عدالت کے سامنے ایسے بیانات کیوں دے رہے ہیں؟،21 جون تک وکیل پیش کریں یا متبادل کاانتظام کریں۔

عدالت نے پیمرا کے جی ایم آپریشن کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا،جونیئر وکیل نے کہا کہ کامران مرتضیٰ کی طبیعت ناسازاوربھانجی کی شادی بھی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ کیس ملتوی کردیں۔ جسٹس گلزار احمد نے طلال چودھری سے استفسارکرتے ہوئے کہا کہ کیس ملتوی نہیں کررہے، جج صاحبان کیس کیلئے کراچی سے آئے،بتائیں کیس خود لڑیں گے؟۔ طلال چودھری نے کہا کہ کیس الیکشن کے بعد تک ملتوی کردیں، پہلے ہی مشکل سے وکیل ملا،جسٹس گلزار نے کہا کہ یہاں تقریرنہ کریں ،کیس کو ملتوی کرنا ممکن نہیں،ہمیں آپ کی مشکل سے واسطہ نہیں۔ عدالت نے انتخابات کے بعد تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مستردکرتے ہوئے طلال چودھری کو 21 جون تک گواہ اورشواہد پیش کرنے کاحکم دے دیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
India, unwanted attempt to eject woman's body from the grave
Previous Post بھارت، قبر سے خاتون کی لاش نکالنے کی ناپاک کوشش
Next Post این اے 131، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور
NA-131, PTI's Chairman Imran Khan's nomination papers were accepted

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.