yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی جیل حکام کھانے میں زہر ملا کر دے رہے ہیں اور جنسی طور پر ہراساں بھی کیا جا رہا ہے

Web Editor June 14, 2018 1 min read
American prison officials are poisoning food and being sexually harassed to Dr. Aafia Siddiqui
Share this:

اسلام آباد: پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق انکشاف ہوا کہ انہیں امریکی جیل حکام کھانے میں زہر ملا کر دے رہے ہیں جبکہ انہیں جنسی طور پر ہراساں بھی کیا جا رہا ہے۔ American prison officials are poisoning food and being sexually harassed to Dr. Aafia Siddiquiڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اتنے برس، میں پہلی مرتبہ اپنے جیل کے حالات اور جیل میں پیش آنے والے سلوک سے متعلق بات کی۔ا مریکی ریاست ٹیکساس میں واقع خواتین کی جیل فیڈرل میڈیکل سنٹر کارس ویل میں قید کی سزا کاٹنے والی پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے ملاقات کی ہے جس کی تفصیل 24 مئی 2018 کو پاکستانی دفتر خارجہ کو بھجوا ئی گئی۔ قونصل جنرل کے مطابق ڈاکٹر عافیہ جیل اسٹاف سے بہت خوفزدہ ہیں لیکن اس سب کے باوجود وہ پُر اُمید دکھائی دیں۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے بتایا کہ میں ذہنی اور نفسیاتی طور پر بالکل ٹھیک ہوں۔ جیل حکام مجھے کھانے میں زہر دے رہے ہیں، اورمجھے عملے کی جانب سے ہراساں بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیس سپروائزر اینی نیبلٹ نے میرا اسکارف نوچا اور دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر جنسی تشدد کی کوشش کی۔ جیل کے سٹاف ممبر رامی ریز نے میری شال پر پیشاب کر دیا جو میں بُن رہی تھی،ان کا کہنا تھا کہ میرا کیس وکلا کی سُستی کی وجہ سے ضائع ہوا ہے،،جیل میں عبادت کے لیے کوئی پاک جگہ میسر نہیں ہے۔سابق امریکی سفیر حسین حقانی میری مدد نہیں کرنا چاہتے تھے، حسین حقانی کے پرسنل ا سسٹنٹ آصف حسین نے کیس کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 20 لاکھ ڈالر میں خورد برد کی۔

اس کی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے کہا کہ میری والدہ کو ملاقات کے لیے نہ لایا جائے،ملاقات کے لیے آنے پر ان کے لیے مشکلات ہوں گی۔ ڈاکٹر عافیہ نے مطالبہ کیا کہ کہ انہیں اپنے وکیل کیتھے اور سٹیون پر اعتماد نہیں، ان وکلا کی خدمات واپس کی جائیں۔قونصل جنرل کے بقول ڈاکٹر عافیہ اپنی سابق اٹارنی ٹینا فوسٹر پر اعتماد کا اظہار کرتی ہیں۔ ٹینافوسٹر مسلمان ہیں اور انہوں نے عافیہ کے بیٹے کو افغانستان کی خفیہ جیل سے بازیاب کروانے میں مدد کی تھی۔ قونصل جنرل نے جب عافیہ صدیقی سے پوچھا کہ وہ کراچی میں اپنی والدہ سے فون پر بات کیوں نہیں کرتیں تو عافیہ نے بتایا ان کی فون کالز کی سخت نگرانی کی جاتی ہے ، وہ چاہتی ہیں کہ انہیں بھی باقی قیدیوں کی طرح بغیر مداخلت اور نگرانی کے فون کال کی اجازت دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ جیل عملے نے اس کی سب چیزیں ضبط کر لی ہیں ۔ جب پوچھا گیا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی والدہ یا بہن ان سے ملنے یہاں آئیں تو انہوں نے منع کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی انہیں یہاں نہ لائیے ۔انہوں نے کہا کہ 11-2010ء میں بھی جب وہ آئی تھیں تو انہیں امریکی سکیورٹی اداروں نے گرفتار کر لیا تھا اور پھر کافی مشکل سے ان کی رہائی ممکن ہوئی۔

قونصل جنرل نے اپنی رپورٹ میں لکھا ڈاکٹر عافیہ نے گفتگو کے دوران متعدد بار شکایت کی کہ وہ جیل میں فراہم کمرے سے مطمئن نہیں ،،جیل کا عملہ انہیں جنسی طور پر ہراساں کر نے کی کوشش کرتا ہے ۔ وہ جیل عملے خصوصاً کیس سپروائزر اینی نیبلٹ کے رویے سے سخت شاکی ہیں جس نے ان کی چیزیں ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے سر سے سکارف بھی نوچا تھا۔ قونصل جنرل نے کہا کہ اس سے پہلے ہوئی 3 ملاقاتوں میں عافیہ مکمل طور پر اپنے حواس میں نہیں تھیں، انہیں ذہن پر اثر کرنے والی مخصوص دوائیں دیئے جانے کا خدشہ ہے۔قونصل جنرل نے لکھا جیل کے ایک سابق سٹاف ممبر رامیریز(کوتاہ قد، بھدا اور بدصورت) کا عافیہ نے کئی بار ذکر کیا کہ اس نے عافیہ کی بنائی ہوئی شال پر پیشاب کر دیا تھا، وہ اپنی والدہ کے لیے شال بُن رہی تھیں، عافیہ کو خدشہ ہے کہ مذکورہ شخص اگلے ماہ پھر یہ جیل جوائن کر کے انہیں اذیت پہنچائے گا۔ انہوں نے درخواست کی ہے کہ متعلقہ حکام کو بتایا جائے کہ اس شخص کو جیل میں تعنیات نہ کیا جائے ۔انہیں خوف ہے کہ وہ انہیں جنسی و جسمانی طور پرنقصان پہنچاسکتا ہے۔

عافیہ نے اس شخص کو عادی جنسی درندہ اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کرنے والا قرار دیا۔ عافیہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ ان کے وکیل اینی نیبلٹ نے اپنے دو اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر رواں برس فروری میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا ایف ایم سی کارس ویل میں ادارہ جاتی سطح پر جنسی تشدد کیا جاتا ہے ، یہاں صرف خدا ہی بچا سکتا ہے ۔قونصل جنرل کی رپورٹ کے مطابق جیل سٹاف نے کئی بار عافیہ کو پاگل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود اپنے آپ کو زخمی کرتی ہے ۔ عافیہ نے کہا ہے وہ میرے کمرے میں داخل ہو کر مجھے تشدد کا نشانہ بناتے اور پھر باہرجھوٹ بولتے کہ یہ سب میں نے خود کیا۔ عافیہ نے جیل عملے پر قرآن پاک کی بے حُرمتی کا الزام بھی عائد کیا ۔عافیہ نے کہا کہ مجھے خوراک میں فاسفیٹ اور فاسفورک ایسڈ کی ملاوٹ کی صورت میں زہر دیا جا رہا ہے ۔قونصل جنرل کی رپورٹ کے مطابق عافیہ صدیقی مسٹر ای مییئرزنامی صرف ایک اسٹاف ممبر پر اعتماد کا اظہارکرتی ہے لیکن وہ اس سے مدد کی بار بار اپیل اس خوف سے نہیں کرتی کہیں وہ مشکل شکار نہ ہو جائے۔

قونصل جنرل نے عافیہ سے پوچھا کہ کیا وہ ای میل ریسیو کرتی رہی ہیں تو انہوں نے کہا کہ یہ سب جعلی ای میلز ہیں ، اصلی ای میل ہتھیا لی گئی ہے ۔عافیہ نے پاکستانی قونصل جنرل سے اصرار کیا کہ وہ رپورٹ کریں کہ وہ جسمانی اور نفسیاتی طور پر تندرست ہیں اور ان کی ذہنی حالت بھی درست ہے ۔قونصل جنرل نے عافیہ سے پوچھا کہ کیا آپ نے 2011ء میں جج کو لکھا تھا کہ آپ اپنے خلاف سنائے گئے فیصلے کو چیلنج نہیں کرنا چاہتیں تو عافیہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ’’ جی ہاں! کیونکہ مجھے یہاں سے انصاف کی کوئی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سپریم کورٹ میں ان کا کیس وکلاء کی نااہلی کہ وجہ سے ضائع ہوا۔ ڈاکٹر عافیہ نے آصف حسین نامی ایک شخص جو اس وقت کے امریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی کا پی اے بتایا جاتا ہے ، پر الزام عائد کیا کہ اس نے اس کیس کے ٹرائل کے لئے 2010ء میں پاکستانی حکومت کی جانب سے دیئے گئے دو ملین ڈالرز ہڑپ کئے ۔انہوں نے کہا سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی بھی اس رقم کی خرد برد میں شامل ہو سکتے ہیں۔ عافیہ کے بقول حسین حقانی ان کی مدد میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے تھے ۔ ڈاکٹر عافیہ نے یہ بھی کہا کہ ان کے خلاف مسلسل غلط معلومات پھیلائی جاتی رہیں، ان کا کسی بھی کالعدم گروہ سے تعلق نہیں تھا اور اور نہ اس شخص سے ’’جو2011ء میں سمندر میں پھینکا گیا‘‘ ، ان کا اشارہ اسامہ بن لادن کی طرف تھا۔ڈاکٹر عافیہ نے کہا وہ جیل میں اسلامی عقائد کے مطابق دن گزارنا چاہتی ہیں لیکن یہ جگہ عبادت کے لیے پاک نہیں، گندہ پانی دیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی اپنے مذہب پر عمل کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔

قونصل جنرل نے جیل سٹاف سے اجازت مانگی کہ انہیں عافیہ کی تصویر لینے دی جائے تاکہ وہ اُن کی والدہ کو بطور ثبوت پیش کر سکیں کہ اُن کی بیٹی زندہ ہے تو سٹاف نے کیمرا نہ ہونے کا بہانہ کیا۔قونصل جنرل نے اپنی رپورٹ میں لکھاکہ عافیہ بھی اپنی تصویر بنوانے کے معاملے پر ہچکچاہٹ کا شکار تھیں۔ قونصل جنرل نے ڈاکٹر عافیہ سے کہا کہ وہ اپنا کوئی ایسا نِک نیم(عرفیت) بتائیں جس سے آپ کی والدہ نے آپ کو پکارا ہو اور اب انہیں وہ سُن کر یقین آ جائے کہ یہ صرف عافیہ ہی بتا سکتی ہیں ۔ قونصل جنرل کے مطابق بہت سوچنے کے بعد عافیہ صدیقی نے کہا کہ ان کے والدین اکثر انہیں ’’عفو رانی ‘‘ کہہ کر بلاتے تھے ۔پھر عافیہ نے اُردو میں ایک مختصر پیغام اپنی والدہ کے نام ریکارڈ کروایا جسے قونصل جنرل نے اپنے تفصیلی نوٹ کے ساتھ تحریری طور پر شامل کیا۔قونصل جنرل نے 12 صفحات پر مشتمل اپنی رپورٹ کے آخری دو صفحات میں تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں عافیہ کے ان تمام الزامات کو سنجیدہ لے کر اعلیٰ سطح پر ان کی مدد کرنی چاہئیے۔انہوں نے کہا یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کو تفصیلی نوٹ بھیجنا چاہئیے جس میں ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ لاک اپ میں ہونے والے جسمانی اور جنسی تشدد کی تحقیق کا مطالبہ کیا جائے اور رامی ریز نامی شخص کو عافیہ صدیقی کے یونٹ میں داخلے کی اجازت نہ دینے کی استدعا کی جائے ۔کوئی ایسا قانونی راستہ تلاش کیا جائے کہ ڈاکٹر عافیہ کو قید کاٹنے کیلئے پاکستان منتقل کرنا ممکن ہوسکے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Approved papers from Mary Nawaz's NAA 127
Previous Post مریم نواز کے این اے 127 سے کاغذات منظور
Next Post اقوام متحدہ: مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کمیشن بنانے کی تجویز
UN: Proposes to make commission on human rights violations in occupied Kashmir

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.