yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

تنبو لگتے رہیں، دیگیں پکتی رہیں، الیکشن ہوتے رہیں

Web Editor June 14, 2018June 14, 2018 1 min read
Stay tuned, keep on eating, keep on electing
Share this:

ترقی پزیر ممالک کے لئے اور خاص طور پر پاکستانیوں کے لئے الیکشن ایک اکسیر کی طاقت رکھتا ہے۔ یہ الیکشن قوم کے سارے مسائل حل کر دیتا ہے۔ عوام کو الیکشن الیکشن کھیلنے کی لت پڑی ہوئی ہے اور یہ لت اکثر ٹانگ ہوتی ہے جو الیکشن کے بعد ہمیشہ عوام کی کمر پر پڑتی ہے۔

ادھر حکومت نے الیکشن کا نام لیا ادھر پاکستانیوں کے تمام مسائل حل، نہ کسی کو اپنی بیماری یاد نہ ہی دوسرے مسائل۔ اب ہر کوئی اپنے پسندیدہ ٹینٹ یعنی تنبو میں گھسنے کی کوشش کرتا ہے۔ تنبو یہاں وضاحت طلب ہے۔ 

ایسے تنبو کی تلاش میں ہر طبقہ کے لوگ نکل کھڑے ہوتے ہیں کہ اپنی اپنی پارٹی گروپ یا خوشامد پسند لیڈر کے تنبو میں آ جاتے ہیں۔ سب کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ جس کے ساتھ ملیں اسے ہی جیتنے والی پارٹی کہ اور بنا سکیں، اپنے نظریات کی پرچار کر سکیں، اپنا عہدہ اور کرسی پکی کر سکیں اور عوام جو کہ غریب عوام ہی ہوتی ہے ان دنوں بریانیوں سے جھولیاں بھرنے کی کوشش کر سکے۔ بعض مرتبہ پولیس کے لاٹھی چارج سے جھولی خالی بھی ہو جاتی ہے مگر ایک بات تو طے ہے کہ پیٹ ضرور بھر جاتا ہے بجلی آئے نہ آئے، کسی کو یاد نہیں۔ گیس ملے یا نہ ملے، کسی کو پروا نہیں۔ بس تنبو لگتے رہیں، دیگیں پکتی رہیں اور الیکشن ہوتے رہیں۔

عوام کو ایسے لوگوں پر سخت غصہ آتا ہے جو الیکشن کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کروڑوں لوگوں کے دلوں میں ان کے اس عمل سے تشویش کی لہر دوڑجاتی ہے کہ کہیں الیکشن ملتوی ہی نہ ہو جائیں۔ وہ جو پیٹ پر تیل کی مالش کررہے تھے کہ کھابوں سے کشتی ہونے والی ہے, وہ جو وزارت کے خواب دیکھ رہے تھے اور وہ جو بڑی کرسی حاصل کرنا چاہتے تھے ایک دم حیران رہ جاتے ہیں کہ اب کیا ہو گا؟ ہمارے عزائم کیسے پورے ہوں گے اگر الیکشن نہ ہوئے تو!

لیڈر تقریریں کرتے ہیں۔ عوام سنتے ہیں کیوں کہ جلسے میں آنے، نعرے لگانے اور کھانے کی ادائیگی ہو چکی ہوتی ہے اور وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ یہ جلسہ جلدی جلدی ختم ہو کہ انہوں نے دوسری پارٹی سے بھی بیعانہ لیا ہوتا ہے۔

صحافی کوشش کرتے ہیں کہ جس سے رقم لی ہے اس کا حق ادا ہوجائے۔ الیکشن میں پیسے بولتے رہتے ہیں اور صحافت دم سادھے اپنے ضمیر کو چپ کراتی رہتی ہے کہ کہیں یہ بول نہ پڑے۔ جس نے جس کا نمک کھایا ہوتا ہے وہ اسی کے حق میں ہی سارے ووٹ گردانتا رہتا ہے۔ اس کا حق وہ نتائج کے بعد بھی ادا کرتا رہتا ہے اور جیت کو اپنے ذمے اور ہار کو اپنے محسن کے کھاتے میں ڈالتا رہتا ہے۔ لیڈر اپنی پالیسیاں بیان کرتے رہے۔ دوسرے لیڈروں کی گت بناتے رہتے ہیں الزام تراشیاں کرتے ہیں اور اپنے تنبو کے صحافی سے بھی یہی کچھ کراتے ہیں تاکہ لوگ اسے ووٹ دیں مگر عوام کو ان باتوں سے کوئی مطلب نہیں وہ تو اپنے ہی تنبو کی تلاش میں سارا دن سرگرداں رہتے ہیں کہ صبح اس تنبو میں کرنی ہے اور شام اس تنبو میں۔

ہمارے سیاستدان بھی عوام کی اس رگ سے پوری طرح واقف ہیں اور کھلم کھلا کھلاتے ہیں۔ انہیں بخوبی ادراک ہوتا ہے کہ دو تین ہفتے کھلانے سے پانچ سال کھانے کو ملیں گے او پھر جو وہ کھاتے ہیں، سڑکیں، پلازے، سوئی گیس، بجلی، ٹیکس اور ترقیاتی فنڈز، وہ عوام کو کھلانے سے ہزاروں لاکھوں گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ اسی لئے تو ان دنوں تنبو کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگتی ہیں۔

سیاست دان جیتنے والے تنبو میں جانے کے لئے لاکھوں کی ٹکٹ خریدتے ہیں۔ school of thought والے لاکھوں ڈالر ڈونیشن دیتے ہیں۔ کرسی پانے والے تنبو میں کھابوں کا انتظام کرتے ہیں اور عوام اچھے کھابے والے تنبو کے طواف کرتے رہتے ہیں۔ ایسا نہ ہو تو کیوں نہ ہو؟ 

چینی، آٹا، دالیں، چاول، بجلی، گیس، تعلیم، بل ایسے گھر کے اخراجات ہیں جو بمشکل ہی پورے ہو پاتے ہیں اور کھابے تو صرف وہی کھاتے ہیں جو ترقیاتی فنڈز جاری کرتے ہیں ان کو خرچ کراتے ہیں یا ان کا حساب رکھتے ہیں باقی فاقے ہی کاٹتے ہیں۔

شاید اسی لئے لوگ جمہوریت کے حق میں ہیں کہ اس میں الیکشن تو ہوتے ہیں، ٹینٹ تو لگتے ہیں او ر دیگیں تو پکتی ہیں خواہ چند روز کے لئے ہی سہی۔ موجیں تو موجیں ہی ہوتی ہیں ناں چاہے پل بھر کی ہی کیوں نہ ہوں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Talks about Nawaz Sharif going to jail is still based on ideas, Senator Mushahid Hussein Syed
Previous Post نواز شریف کے جیل میں جانے کی باتیں ابھی تک مفروضوں پر مبنی ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید
Next Post ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کالاش کے اقلیتی قبیلہ کو نمائندگی ملنا تحریک انصاف کی تاریخی کاوش ہے، جو نام نہاد جمہوریت کے چیمپئن نہیں کر سکے ،ابرار کیانی
abrar kayani, pakistan, tehreek e Insaf, france, said, giving, ticket, to, Kalash, minority, tribes, is , best, decision, made, by, any, political, party

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.