yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کردیے گئے

Web Editor June 14, 2018 1 min read
Objections have been entered on behalf of the nomination papers of PML-N leader Maryamr Nawaz
Share this:

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کردیے گئے ہیں۔

Objections have been entered on behalf of the nomination papers of PML-N leader Maryamr Nawazتفصیلات کے مطابق مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف شہری اقتدار شاہ نے اعتراض داخل کیا ہے جس میں ان کے نام کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ مریم نواز نے کاغذاتِ نامزدگی میں اپنا اصل نام ظاہر نہیں کیا، مریم نواز کا اصل نام مریم صفدر ہے انہوں نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولا ہے اس لیے ان کے کاغذات مسترد کیے جائیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق این اے 125 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھا دیا گیا۔ شہری اقتدار حسین نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی اس بار الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔ مریم نواز نے حلقہ این اے 125اور حلقہ این اے 127 سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے تا ہم این اے 125 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھا دیا گیا۔مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر یہ اعتراض ایک اقتدار حسین نامی شخص نے اٹھایا ہے۔۔مریم نواز جب ریٹرننگ افسر کے پاس پہنچی تو انہوں نے سوال کیا کہ آپ کےپاس سیاست کا کیا تجربہ ہے تو مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے پاس سیاست کا تجربہ کم ہے لیکن میں نے وزیراعظم کی معاونت کی ہے اور میں اپنی حکومت کی کارگردگی سے مطمئن ہوں۔واضح رہے مریم نواز سے متعلق چہ مگوئیاں گردش کر رہی ہیں کہ وہ این اے 127سے الیکشن لڑیں گی بعض کارکنان کو بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے والد نوازشریف کے انتخابی حلقے این اے 120جوکہ اب 125ہے وہاں سے الیکشن کے میدان میں اتریں گی۔این اے 125میں ان کے مقابلے میں تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد کوکھڑا کیا جارہا ہے۔دونوں جماعتوں کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔این اے 125سابق وزیراعظم نوازشریف کا انتخابی حلقہ ہے جبکہ بیگم کلثوم نواز کا آبائی حلقہ بھی ہے۔ نوازشریف کی پاناما کیس میں سپریم کورٹ میں نااہلی کے بعد این اے 120سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے الیکشن لڑا۔انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھاری ووٹوں سے شکست دی۔تاہم بیگم کلثوم نوازکینسر کی بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث لندن میں زیرعلاج تھیں اور ان کی غیرموجودگی میں ان کی انتخابی مہم ان کی بیٹی مریم نواز نے چلائی ۔تاہم اب ایک بار پھر این اے 125میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔۔۔مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز کو اس حلقے میں الیکشن جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Engineer Qamar-ul-Islam and Sardar Mumtaz likely to get tickets for general elections 2018 in place of former Federal Minister for Interior Chaudhry Nisar
Previous Post عام انتخابات 2018 کیلئے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جگہ انجنیئر قمرالسلام اور سردار ممتاز کو ٹکٹ ملنے کا امکان
Next Post ملزم عمران کے ساتھ مزید کتنے افراد ملوث تھے؟
How many more people were involved with accused Imran?

Related Posts

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.