yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عالمی یوم القدس اور حق واپسئ فلسطین

Web Editor June 8, 2018 1 min read
The World Day and the Righteous Palestine
Share this:

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہے اور دنیا بھر میں مسلمانان عالم اس بابرکت مہینے سے فیضیاب ہورہے ہیں۔ اس مہینے کے ایام جہاں کئی ایک مناسبتیں لیے ہمارے درمیان آتے ہیں، ان میں ایک اہم ترین مناسبت جمعۃ الوداع کی ہے جسے پوری دنیا کے مسلمان انتہائی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہوئے رمضان المبارک کی برکتوں سے مستفید ہوتے ہیں۔ ایک طرف جمعۃ الوداع کی مذہبی اہمیت ہے تو دوسری طرف اسی دن کو دنیا کے مظلوموں کی داد رسی کا دن قرار دیا گیا ہے اور ستر سال سے مظلومیت کی چکی میں پسنے والی فلسطینی مظلوم قوم کے حق میں اور بالخصوص سرزمین انبیاء علیہم السلام پر قائم مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی غاصب صہیونی ریاست کے تسلط کی آزادی و حمایت کا دن قرار دیا گیا ہے اور اس دن کو دنیا بھر میں نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر اقوام بھی ’’عالمی یوم القدس‘‘ کے عنوان سے مناتے ہیں۔

جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کا عنوان اس صدی کے اور اسلامی دنیا کے عظیم رہنما جناب حضرت آیت اللہ امام خمینیؒ نے دیا تھا۔ یہ اس وقت کی بات ہے کہ جب ایران میں اسلامی انقلاب کامیاب ہوا اور امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ شاہ کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تو سب سے پہلے امام خمینی نے ایران میں قائم اسرائیلی سفارتخانے کو فی الفور ختم کرنے کا عمل انجام دیا اور اس کے ساتھ ہی اس جگہ کو فلسطینی سفارتخانہ کا مقام قرار دے کر فلسطینی پرچم لہرایا۔ اس کے ساتھ ساتھ جیسا کہ انقلاب کی تحریک کے طویل ایام میں بھی امام خمینی نے کبھی بھی فلسطین کے مظلوموں کی حمایت کو پس پشت نہیں ڈالا تھا اور انقلاب کی کامیابی کے بعد جہاں فلسطینی سفارتخانہ قائم کیا وہاں ساتھ ہی ساتھ رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو ’’عالمی یوم القدس‘‘ کا عنوان دے کر مسلمانوں کےلیے اس دن کو اس عنوان سے منانے کےلیے مذہبی و اخلاقی و شرعی حیثیت کا حامل قرار دیا۔

اس دن کی اہمیت کی مناسبت سے امام خمینی نے ایرانی قوم سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کےلیے فتاویٰ جاری کیے اور کہا کہ جمعۃ الوداع یوم القدس، یوم اللہ، یوم رسول اللہ اور یوم اسلام ہے جو اس دن کو نہیں مناتا وہ استعمار (امریکہ، برطانیہ، اسرائیل) کی خدمت کرتا ہے۔ اسی طرح دیگر مقامات پر امام خمینی کے فرامین و فتاوی میں اس دن کی اہمیت کو اس طرح اجاگر کیا گیا ہے کہ جمعۃ الوداع، یوم القدس حق اور باطل کے درمیان علیحدگی کا دن ہے۔ مزید فرامین میں اس طرح ملتا ہے کہ یوم القدس دنیا بھر کے مظلوموں کی ظالموں کے مقابلے میں فتح کا دن ہے، یوم القدس اسلام کی بقاء و حیات کا دن ہے، یوم القدس استعماری قوتوں کے خاتمے اور فنا کا دن ہے۔ اسی طرح کے متعدد فرامین کے ساتھ ساتھ یوم القدس اور مسئلہ فلسطین کےلیے مسلمان حکمرانوں کے کردار پر امام خمینی نے بہت زیادہ اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

بہرحال آج سے چالیس سال قبل فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور قبلہ اول کی بازیابی کےلیے مقرر کیا جانے والا یوم القدس آج بھی پوری دنیا میں نہ صرف مسلمانوں بلکہ دنیا کی تمام اقوام کی جانب سے بالخصوص ملت فلسطین کی جانب سے انتہائی جوش و جذبہ اور عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یوم القدس کی اہمیت اور اس کے اثرات اب معاشروں پر واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔ اس حوالے سے ہم حالیہ دنوں میں فلسطین میں ہونے والی تبدیلیوں اور بین الاقوامی سازشوں کے تناظر میں بیان کرتے ہیں۔

پہلی بات یہ ہے کہ فلسطین کے عوام کو جہاں یوم القدس کے قیام سے تقویت حاصل ہوئی ہے اسے کسی طور فراموش نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اگر غاصب صہیونی ریاست اپنے ظلم و ستم سے فلسطینیوں کا سال بھر محاصرہ بھی کیے رکھے تب بھی ہم دیکھتے ہیں کہ یوم القدس کی وجہ سے نہ صرف فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں بلکہ دنیا بھرمیں فلسطینیوں کے حقوق اجاگر ہونے اور ان کی بین الاقوامی حمایت کے عنوان سے مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں جس طرح عالمی سامراجی قوتوں کی کوشش ہے کہ قبلہ اول بیت المقدس کو غاصب صہیونی جعلی ریاست اسرائیل کی گود میں ڈال دیا جائے تو اس عنوان سے انہوں نے جہاں ایک طرف عرب حکمرانوں کو اپنا ماتحت کر لیا ہے وہاں ساتھ ساتھ القدس شہر میں امریکی سفارتخانہ منتقل کرکے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ القدس فلسطین کا نہیں، لیکن یقینی طور پر سامراجی قوتیں ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہیں کیونکہ یہ فلسطین کے مظلوم اور دلیر عوام ہیں جو نہتے ہونے کے باوجود گزشتہ نو ہفتوں سے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور یہ احتجاج جو فلسطینیوں کے یوم الارض سے شروع ہو کر یوم نکبہ تک آن پہنچا تھا، اب یہ احتجاج یوم القدس کے دن تک اور شاید اس کے بعد بھی جاری رہنے والا ہے۔

فلسطینیوں نے جمعۃ الوداع، یوم القدس کو جہاں ایک طرف القدس میں نماز ادا کرنے کے نعروں کے ساتھ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے وہاں فلسطینیوں کا نعرہ ہے کہ یوم القدس فلسطینیوں کے حق واپسی کا دن ہے۔ یعنی ساٹھ لاکھ فلسطینی کہ جنہیں امریکی سرپرستی میں غاصب اور جعلی ریاست اسرائیل نے فلسطین سے بے دخل کیا تھا، سب کے سب اپنے وطن واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور فلسطین کی مقبوضہ سرحدوں پر جمع ہیں۔ اور یہی وہ نقطہ انقلاب ہے کہ جہاں سے فلسطین کی باقاعدہ صہیونی دشمن کے چنگل سے آزادی کا راستہ نکل رہا ہے یعنی فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے۔

فلسطینی عوام کے حق واپسی کے عنوان سے اس برس جمعۃ الوداع کو آنے والا یوم القدس فلسطینیوں کے حق واپسی کا سورج لے کر طلوع ہورہا ہے اور یہ ایسا سورج ہے کہ جس کی کرنیں گزشتہ چالیس برس سے پھوٹ رہی ہیں اور اب یہ نمودار ہونے کو ہے۔ دنیا بھر میں اس وقت یوم القدس اور فلسطینیوں کے حق واپسی کی بات کی جارہی ہے جسے انسانیت کی دشمن قوتیں بالخصوص امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل چاہتے ہوئے بھی نہیں روک پائیں گے۔ ان شاء اللہ عن قریب مسلمانوں کی جمعیت القدس میں نماز ادا کرے گی اور غاصب و جعلی ریاست صہیونی اسرائیل کا خاتمہ ہوگا۔

خلاصہ کلام یہ ہے کہ فلسطین کے عوام اپنے حقوق اور دفاع کی خاطر نہتے ہی میدان میں نکل آئے ہیں اور استقامت و پائیداری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ پس اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اگر مسلمان ممالک کی حکومتیں امریکی کاسہ لیسی میں مصروف ہیں تو رہیں لیکن عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کےلیے سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں۔ ذرائع ابلاغ سمیت سوشل میڈیا اور دیگر مواقع پر فلسطین کے مظلومین کی حمایت کے کسی موقع کو خالی نہ جانے دیں اور اس برس کے یوم القدس کو شایان شان منا کر ثابت کردیں کہ اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے جبکہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے۔

دنیا کو جتا دیں کہ یوم القدس، فلسطینیوں کی واپسی کا دن ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
A big scandal of corruption came before the football world
Previous Post فٹبال ورلڈکپ سے قبل کرپشن کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا
Next Post اداکار سنجے مشرا کرائے کے گھر میں رہنے پر مجبور
Actress Sanjeer Mirara forced to stay at the rent house

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.