اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نےایک ویڈیو فیس بک پر شیئر کی ہے جس میں ایک شخص جہاز میں موجود ہے اور وہ نماز ادا کر رہاہے ۔ساتھ ہی انہوں نے پیغام ’’یہ شخص جو کہ جہاز میں بھی نماز نہیں چھوڑتا کیسے غدار اور یہودی ہوسکتا ہے؟ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جارہاہے یہ شخصیت عمران خان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک پر عثمان ڈار کی جانب سے شیئر کی گئیویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز میں دوران فلائٹ عمران خان سفید کپڑوں میں ملبوس اپنی سیٹ پر بیٹھے ہوئے ہیں اسی اثنامیں نماز کا وقت ہوجا تاہے۔

یہ شخص جو کہ جہاز میں بھی نماز نہیں چھوڑتا کیسے غدار اور یہودی ہوسکتا ہے۔۔؟ دیکھئے ایک ان دیکھی ویڈیو۔
Publiée par Usman Dar sur mardi 5 juin 2018








