yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

فاٹا انضمام یا فاٹا صوبہ

Web Editor June 5, 2018 1 min read
FATA integration or FATA province
Share this:

اگر تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو برصغیر کے مسلمانوں کو تباہ کرنے اور پسماندہ رکھنے کا آغاز ریاستِ میسور کے اختتام سے ہوا۔ ٹیپو سلطان اور اُن کی مدد کےلیے افغان حکمران کی آمد کو ایران کے ذریعے روک کر ریاستِ میسور کو تنہا کرکے ایک تاب ناک مستقبل کا باب ہمیشہ ہمیشہ کےلیے بند کردیا گیا۔

انگریز نے برصغیر کی تاریخ کی ورق گردانی کے ساتھ ساتھ ہندو اور دیگر غیرمسلموں کی زبانی یہ بات سمجھ لی تھی کہ اگر مستقبل میں اُن کےلیے کوئی دردِ سر بن سکتا ہے تو وہ افغانستان کی باغی سرزمین ہی ہوگی کیوں کہ ہندوستان پر ہزار سالہ حکمرانی کی تاریخ مغربی سرحدوں سے آئے ہوئے مسلمان سلاطین سے معنوِن تھی۔ اس خطرے کی مکمل بیخ کُنی کےلیے ضروری تھا کہ افغانستان اور ملحقہ پشتون پٹی کو بہرصورت زیرِنگیں لایا جائے۔ لہذا 1839 میں افغانستان پر چڑھائی کی گئی لیکن تاریخ کی بدترین رُسوائی کے بعد اُن کا یہ منصوبہ ایک ڈرؤانا خواب بن گیا۔

اس عظیم نقصان اور قبائلی علاقوں میں پے درپے پسپائیوں اور بغاوتوں کے بعد خاصے غور و خوص کے ساتھ ایک متبادل منصوبہ وضع کیا گیا جسے ڈیورنڈ لائن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ منصوبہ یہ تھا کہ افغانستان میں ایک ہی جنگ کے دوران 21 ہزار سپاہیوں کی ہلاکتوں اور وقتاً فوقتاً دیگر مواقع پر جزوی مگر خوفناک نقصانات کے تدارک کےلیے افغانستان نہ سہی تو کم از کم مشرقی پشتون قبائل کو ماتحتی میں لاکر اس خطرے کا کسی حد تک سدباب کیا جاسکتاہے۔ اس کا مقصد ایک ایسا بفر زون (غیر جنگی علاقہ) قائم کرنا تھا جس کے آرپار کوئی بھی ملک دوسرے ملک میں مداخلت نہ کرسکے۔

انگریزوں نے دریائے سِندھ کی مغربی پشتون پٹی پر قدم جمانے کے بعد سات قبائلی ایجنسیوں یعنی فاٹا (شمالی اور جنوبی وزیرستان، کُرم، اورکزئی، خیبر، مہمند، باجوڑ) اور مالاکنڈ ایجنسی خصوصاً سوات، بونیر کے علاوہ تمام پشتون خطے کو شمال مغربی سرحدی صوبے کا نام دے دیا۔ ستم ظریفی دیکھیے کہ پاکستان کے قیام کے وقت برصغیر کے تمام صوبوں اور ریاستوں کو کسی بھی ایک ملک (بھارت یا پاکستان) کے ساتھ الحاق کرنے یا ایک آزاد ریاست کے طور پر اعلان کرنے کا اختیار دیا گیا لیکن فاٹا اور موجودہ خیبر پختونخوا (ماسوائے ایک چھوٹی سی ریاست سوات) کو اس سے محروم رکھا گیا تاکہ خدانخواستہ وہ اپنے لیے کسی الگ ریاست اور بعد میں افغانستان سے الحاق کا اعلان نہ کردے اور بعد میں اِن کےلیے مسائل کا سبب بن جائے۔

نتیجتاً انہوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا اعلان کرکے مملکتِ پاکستان کو موجودہ شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس دوران انگریزوں نے فاٹا کو خیبر پختونخوا سے الگ رکھ کر اُن پر ایف سی آر (فرنٹیئر کرائم ریگولیشنز) کی تلوار لٹکا دی تاکہ اِن کی بغاوتوں کو آسانی کچلا جائے اور اُنہیں ذہنی و جسمانی، ہر دو طرح سے سزائیں دے کر اپنے پُرانے زخموں کا بدلہ لیا جاسکے۔

قیامِ پاکستان کے بعد تقریباً ستر سال تک فاٹا کے عوام کو ایف سی آر کے بَل پر حقِ خود ارادیت اور خیبر پختونخوا کے عوام کو فرسودہ اور کرپٹ بیوروکریسی اور سیاسی نظام کے ذریعے حقیقی ترقی اور مثالی مشرقی معاشرے کے حصول سے محروم رکھنے کی بھرپور کوششیں کی گئیں جن میں موجودہ نظام بڑی حد تک کامیاب بھی رہا۔

عالمی قوتوں کے ایما اور کچھ عاقبت نااندیشوں کے محدود مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئےفاٹا کی ”علاقہ غیر“ والی حیثیت کو ختم کرنے کی کوششیں شروع ہوئیں تو اسے ضم کرنے پر کام شروع کیا گیا۔ قبائلی عوام سے رائے لینے کے برعکس ایک ایسے دور میں جب پوری دُنیا میں ہر طرف حقوق کے بہتر اور منصفانہ حصول کےلیے الگ صوبوں اور ریاستوں کے مطالبات زور پکڑتے جارہے ہیں، قبائل کو انضمام کے نام پر وہ تمام گلے سڑے اور بوسیدہ انگریزی نظام کے طوق پہنادیئے گئے جن کے بوجھ تلے باقی خیبر پختونخوا کے عوام ستر سال سے ذلیل وخوار ہو رہے ہیں۔ اس پر ظلم یہ کیا گیا کہ یہ فیصلہ سطحی پوچھ تاچھ کے بعد قبائلی عوام کی رائے شماری کے بغیر اُن پر مسلط کیا گیا۔ اس فیصلے نے جہاں عوام کو تقسیم کردیا ہے وہیں مستقبل میں نئے صوبوں کے قیام کی راہیں بھی مسدود کردی ہیں۔

اگرچہ موجودہ سیاسی اور آئینی امور سے ناواقف عوام میں میڈیا اور سیاسی پارٹیوں کے ذریعے انضمام کا یہ فیصلہ ایک تاریخی اقدام قرار دیا جارہاہے لیکن فاٹا کے بطور الگ صوبہ قیام یا خیبر پختونخوا میں انضمام کے فوائد کا موازنہ کرکے اس بات کو بخوبی سمجھا جاسکتا ہے کہ فاٹا کے عوام کو بااختیار اور تیز ترمثالی ترقی دینے کےلیے الگ صوبہ کتنی اہمیت کا حامل ہے۔ آئیے اس کا جائزہ لیتے ہیں تاکہ دونوں جانب کے مؤقف کا بہتر تجزیہ کیا جاسکے۔

فاٹا کے بطور الگ صوبے قیام کا سب سے پہلا اور نمایاں فائدہ اپنے گورنر، وزیرِ اعلیٰ اور پبلک سروس کمیشن کا ہونا تھا۔ صوبے کے تمام اداروں میں فاٹا کے عوام کو ترجیح دی جاتی جس سے وہاں روزگار اور سرکاری ملازمتوں اور خود مختاری کا ایک نیا دور شروع ہوجاتا۔

تمام صوبوں کو مساوات دینے کےلیے سینیٹ (ایوانِ بالا) میں ہر صوبے کی 23 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔ فاٹا کے الگ صوبہ بننے کی صورت میں اسے بھی 23 سیٹیں مل جانی تھیں یعنی خیبر پختونخوا 23 اور فاٹا کی 23، کُل 46 سینیٹ نشستیں بنتیں لیکن اب 23 سیٹیں ملنا درکِنار، موجودہ 8 سیٹیں بھی ختم کردی گئیں۔

انضمام سے پہلے قومی اسمبلی میں فاٹا کی 12 نشستیں تھیں۔ اب یہ 12 نشستیں ختم کرکے قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا کی صرف 6 نشستوں کا اضافہ کیا گیا۔ یعنی 15 سینیٹ نشستوں کے بہت بڑے نقصان کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی کی 6 نشستیں بھی چلی گئیں۔

فاٹا کے انضمام سے پہلے خیبر پختونخوا اسمبلی کی کُل سیٹوں کی تعداد 124 تھی۔ انضمام کے بعد یہ تعداد 145 ہوجائے گی۔ فاٹا کے الگ صوبہ بننے کی صورت میں اُن کی اپنی اسمبلی بنتی۔

الگ صوبے کی صورت میں این ایف سی کی شکل میں ہمیشہ ہر سال 100 ارب سے زیادہ حصہ ملنا تھا لیکن انضمام کے بعد صرف 10 سال تک کُل 100 ارب روپے دیئے جائیں گے۔ یعنی صرف دس سال کے حساب سے 30 چالیس ارب روپے کم ملیں گے۔ حالانکہ نئے صوبے کی صورت میں دائمی طور پر ہر سال 100 ارب روپے دیئے جاتے!

فاٹا الگ صوبہ بننے کی صورت میں صوبائی محکموں میں لاکھوں ملازمتیں فاٹا ہی کے نوجوانوں کو ملیں گی جبکہ انضمام کی صورت میں ان کا حصہ کوٹے کے حساب سے ملے گا۔

فاٹا قدرتی معدنیات سے مالامال ہے۔ الگ صوبے کی صورت میں سونے، تانبے اور دیگر دھاتوں کی وسیع کان کُنی سے ملنے والی بے تحاشا آمدن کے ذریعے یہ علاقہ دِن دُگنی رات چوگنی ترقی کرکے کچھ ہی عرصے میں دیگر صوبوں سے کئی گُنا تیزرفتاری سے ترقی کرسکتا تھا۔

کچھ سرویز کے مطابق تورخم بارڈر کی سالانہ آمدن تقریباً 45 ارب روپے ہے۔ افغان بارڈر کے ساتھ کئی قبائلی درے اور تجارتی گزر گاہیں موجود ہیں لہذا وہاں فاٹا صوبہ بہتر طور پر انتظامی امور سنبھال کر ترقی کی نئی منزلیں طے کرسکتا ہے۔ یعنی وسطی ایشیا کے ساتھ اِن راستوں سے اربوں کے محصولات فاٹا کو ملیں گے۔

اسی طرح الگ صوبہ بننے کی صورت میں زیرِ زمین تیل، گیس، کوئلہ اور دیگر معدنیات کی رائیلٹی فاٹا کو ملنے کے ساتھ ساتھ اِن کی معدنیات نکالنے والی درجنوں کمپنیوں میں فاٹا ہی کے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا جبکہ انضمام کی صورت میں صرف معمولی حصہ ہوگا۔

اب آتے ہیں اُن سیاسی پارٹیوں اور کچھ صحافیوں کے اعتراضات پر جن کی بنیاد پر وہ الگ صوبے کی مخالفت کررہے ہیں:

  • پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف جو جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے اور جماعتِ اسلامی صوبہ بہاولپور کے حق میں ہیں لیکن فاٹا کے معاملے میں الگ صوبے کی مخالفت کررہے ہیں!
  • نون لیگ اور اے این پی کہتی ہیں کہ انہیں ہزارہ صوبہ بننے پر کوئی اعتراض نہیں حالانکہ ہزارہ ڈویژن پہلے سے خیبر پختونخوا کا حصہ ہے جب کہ فاٹا کا الگ انتظامی ڈھانچہ ہونے کے باوجود مخالفت کی گئی۔
  • بعض صحافی بہت ہی مضحکہ خیز دلیل دے رہے ہیں کہ فاٹا کا جغرافیہ ایسا ہے کہ کسی ایک ایجنسی میں دارالحکومت اور اہم سرکاری ادارے نہیں بنائے جاسکتے۔ حالانکہ ایسا کچھ نہیں کیوں کہ دنیا کے تمام بڑے ممالک (روس، چین، کینیڈا، امریکا وغیرہ) اسی طرح کے جغرافیہ کے حامل ہیں۔ اس کا آسان حل یہ ہے کہ زیادہ آبادی والے ایک دو مقامات پر ذیلی دفاتر قائم کیے جاسکتے ہیں۔
  • کچھ لوگوں کے خیال میں بعض پارٹیاں ”خاص“ ووٹ دیکھ کر یہ سمجھ رہی ہیں کہ الگ صوبہ بننےکے بعد اُن ہی کی صوبائی حکومت بنے گی لہذا وہ حمایت اسی وجہ سے کررہی ہیں۔ اگر دلیل یہی ہے تو پھر تمام صوبے ہی ختم کردئیے جائیں کیونکہ پنجاب میں نون لیگ، سندھ میں پیپلز پارٹی اور خیبر پختونخوا میں اے این پی اور پی ٹی آئی بھی اِن ہی ”خاص“ ووٹوں کی بنیاد پر صوبائی حکومتیں کر رہی ہیں۔ صرف دوسروں کو ووٹ ملنے کے ڈر اور اپنی نااہلی کے سبب کسی قومی مسئلے کی مخالفت ایک افسوس ناک امر ہے۔
  • آخر میں اتنا عرض ہے کہ قبائل میں اتفاقِ رائے اور حمایت کے برخلاف کیے گئے فیصلے مستقبل میں نقصان دہ ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ اُن کے احساسِ محرومی کو مزید بڑھانے کا سبب بنیں گے لہذا اس طرح کے فیصلوں میں عوامی اُمنگوں کا خیال رکھ کرفیصلے مسلط کرنے کے بجائے اُن کی محرومیوں کا مداوا کیا جائے۔
Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The car crashes in the main city of Khyber Pakhtunkhwa
Previous Post خیبر پختونخوا کے اہم شہر میں گاڑی کو حادثہ
Next Post جیتی ہوئی بازی
Winner

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.