yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پی ٹی آئی کا ایک اور بڑا یوٹرن

Web Editor June 1, 2018 1 min read
Another big uturn of PTI
Share this:

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے دیئے گئے ناموں پر تحریک انصاف نے ایک اور یوٹرن لے لیا اور نامزدگیاں بدلتے ہوئے اوریامقبول جان کیساتھ صحافی ایاز میر کا نام بھی دے دیا۔

Another big uturn of PTIمحمود الرشید کی طرف سے حسن عسکری کے بعد سینئر تجزیہ نگار اوریا مقبول جان اور یعقوب اظہار کے نام کا اعلان کیا لیکن اب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری میدان میں آگئے جنہوں نے محمودالرشید کی طرف سے دیئے گئے اوریا مقبول جان کے نام کی مخالفت کرتے ہوئے نیا نام بھی دیدیا۔دوسری طرف مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے لکھاکہ تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے تین نام تجویز کیے ہیں جن میں حسن عسکری ، ایازمیر اور یعقوب اظہار شامل ہیں ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ان تین ناموں میں سے کسی ایک پر شام تک اتفاق متوقع ہے ۔پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کا کہنا ہے کہ اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار کے نام ہم نے دے دیے ہیں،توقع ہے پرسوں کی ملاقات میں کوئی حتمی نتیجہ نکل آئے۔محمود الرشید کا کہنا تھا کہ اسپیکر صاحب کی درخواست پر آج کی میٹنگ ہوئی کہ ڈیڈلاک کی پوزیشن کو ختم کیاجائے ہم نے نگران وزیراعلی پنجاب کے لئے اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار کے نام دیے ہیں۔توقع ہے پرسوں کی ملاقات میں کوئی حتمی نتیجہ نکل آئے ابھی اسپیکر کے ساتھ دوبارہ میٹنگ کا ٹائم طے ہوگا ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یعقوب طاہر تحریک انصاف کے سرگرم رکن بھی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد دو امیدواروں میں سے ایک ناصر درانی نے ذمہ داری قبول کرنے سے معذرت کر لی۔

پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کیلئے سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ کےنام پر اتفاق کیا گیا تھا تاہم تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے ناصر کھوسہ کے نام پر تحفظات کے بعد پنجاب میں اپوزیشن نے یہ نام واپس لے لیا جس پر حکومت اور اپوزیشن میں تنازع کھڑا ہوگیا جس کے پیش نظر ناصر کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے معذرت کرلی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار کےلیے نئے ناموں پر غور کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، چوہدری سرور، شفقت محمود، فواد چوہدری، علیم خان اور میاں محمود الرشید شامل تھے۔ پی ٹی آئی رہنمائوں نے اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جس کے بعد دو نام پیش کردیئے گئے ہیں جن میں ڈاکٹر حسن عسکری اور سابق ا?ئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کا نام شامل ہے۔بعد ازاں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر درانی کا کہنا تھا کہ صحت اجازت نہیں دیتی کہ نگراں وزیراعلیٰ کی ذمہ درای سنبھالوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے فیصلے سے تحریک انصاف اور ن لیگ کے رہنمائوں کو آگاہ کر دیا ہے۔صحافی کی جانب سے جب پوچھا گیا کہ کیا آپ کی عمران خان اور شہباز شریف سے بات ہوئی تو سابق آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ اتنا ہی کہہ سکتا ہوں کہ دونوں پارٹیوں کی قیادت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
An incredible story of the Indian girl who has passed the law of abortion
Previous Post اسقاط حمل کا قانون منظور کروانے کا باعث بننے والی ہندوستانی لڑکی کی ناقابل یقین کہانی
Next Post انکے نہ حلیے عوام کے ساتھ ملتے ہیں اور نہ حالات
They do not think about the people and conditions

Related Posts

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.