yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

وزارت داخلہ کا پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

Web Editor June 1, 2018 1 min read
Interior Ministry order to block the ID card and passport of Musharaf
Share this:

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے عدالتی احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو سابق آرمی چیف اور صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت دے دی۔

Interior Ministry order to block the ID card and passport of Musharafتاہم اس بارے میں نادرا حکام کا کہنا تھا کہ انہیں اب تک صرف زبانی احکامات موصول ہوئے ہیں جبکہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں وزارت داخلہ کی جانب سے مراسلہ جاری کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک ہوجانے کے بعد ان کے بینک اکاؤنٹ منجمند ہوجائیں گے، اس کے علاوہ ان کے بین الاقوامی سفر پر بھی پابندی لگ جائے گی۔

خیال رہے کہ عدالت نے 8 مارچ کو پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کے دوران وزارت داخلہ کو ان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایتکی تھی۔

تاہم ان ہدایات پراب تک عملدرآمد اس لیے نہ کیا جاسکا کہ عدالت کی جانب سے سابق صدر کو پیش ہونے سے متعلق عدالتی احکامات کی تعمیل کرنے کے لیے معینہ مدت فراہم کی گئی تھی۔

عدالت نے وزارت داخلہ، خفیہ ایجینسیز، ڈویژن اور دیگر متعلقہ اداروں کو اس بات کے بھی احکامات دیئے تھے کہ اگر 7 روز کے دوران پرویز مشرف عدالت میں پیش ہونے کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کی تحریری درخواست جمع نہیں کرواتے تو، ملک سے باہرموجود ان کی جائیداد کو ضبط کرنے اور انہیں گرفتار کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

خیال رہے کہ سابق صدرپرویز مشرف کو 3 نومبر 2007 کو آئین معطل کر کے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر غداری کے مقدمے میں ملزم ٹھہرایا گیا تھا۔ تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے آخری روز جاری ہونے والے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ان احکامات کے بارے میں نادرا کے ترجمان نے نہ ہی تردید کی نہ تصدیق۔

یاد رہے کہ مارچ 2013 میں سابق آرمی چیف پرویز مشرف خودساختہ جلاوطنی ختم کر کے ملک میں واپس آئے تھے، جس کے بعد عدالت نے ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی تھی۔ اس کے باوجود 3 سال بعد مارچ 2016 میں بیماری کو جواز بنا کرعلاج کے لیے وہ دبئی چلے گئے تھے اور تاحال نہیں لوٹے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Justice (R) Nasir Ul Mulk took oath of the caretaker Prime Minister
Previous Post جسٹس (ر) ناصر الملک نے نگراں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Next Post برطانیہ میں بجلی کڑکنے سے وِنڈ ٹربائن میں آگ لگ گئی
Wind turbines burnt in fire in Britain

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.