yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

خواجہ آصف کی نااہلی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

Web Editor June 1, 2018 1 min read
Islamabad High Court Khawaja Asif's disqualification decision declared as banned
Share this:

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیر خارجہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف کو نا اہل قرار دینے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

Islamabad High Court Khawaja Asif's disqualification decision declared as bannedجسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی جانب سے نااہلی کے خلاف دائر کی گئی اپیل پر سماعت کی اور دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ بعد ازاں 3 رکنی بینچ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ آصف کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد خواجہ آصف دوبارہ انتخابات میں شرکت کے اہل ہوگئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خواجہ آصف کے وکیل منیر اے ملک نے ڈان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ’خواجہ آصف انتخابات میں شرکت کرسکیں گے‘۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے خواجہ آصف کی جانب سے دائر اپیل پر مختصر فیصلہ سنایا گیا جبکہ اس حوالے سے تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔

اس سے قبل عثمان ڈار کے وکیل نے عدالت کو دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ خواجہ آصف کی کابینہ ممبر کی مدت کا ریکارڈ جمع کروایا ہے اور خواجہ آصف کا حلف بطور وزیر دیکھ لیا جائے۔ وکیل نے کہا کہ حلف میں کہا گیا کہ وہ ذاتی مفاد کو خاطر میں نہ لائیں گے جبکہ وہ وزیر ہوتے ہوئے بیرون ملک ملازم بھی رہے۔

جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے تھے کہ اگر کوئی وزیر پاکستان میں لیگل ایڈوائز ہو کیا یہ بھی مفاد کا ٹکراؤ ہوگا، ٹرمپ کی مثال دیکھ لیں، اس کی بیٹی اور داماد بزنس کرتے ہیں اور ٹرمپ صدارت اور کاروبار دونوں کر رہے ہیں۔ اس پر وکیل عثمان سکندر بشیر نے کہا کہ خواجہ آصف وزیر خارجہ ہوتے ہوئے کیسے کسی غیر ملکی کمپنی کے ملازم رہ سکتے ہیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ آصف نے 2012 میں کاروبار سے متعلق بتایا ہے۔

وکیل عثمان ڈار نے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف 2012 کے علاوہ 2013، 2014 اور 2015 تک کام کرتے رہے اور اس دوران وہ غیر ملکی کمپنی سے تنخواہیں وصول کرتے رہے۔

جس کے بعد خواجہ آصف کے وکیل مینر اے ملک نے جواب الجواب دیتے ہوئے کہا کہ کاغذات نامزدگی مجھے کہاں کہتے ہیں کہ میں اپنی تنخواہ الگ سے ظاہر کروں؟ سیکشن 42 اے کی خلاف ورزی کہاں ہوئی ہے؟ جبکہ میں نے تنخواہ خرچ بھی کی ہے۔

جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ آپ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ کے 2013 کے معاہدے کے مطابق آپ 9000 درہم تنخواہ لے رہے تھے؟ جس پر خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ سالانہ ڈکلیئریشن اور کاغذات نامزدگی کا ڈکلیئریشن مختلف ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ آصف نے تسلیم کیا کہ ان کو تنخواہ ملتی رہی، آپ کہتے ہیں کہ رقم ریسٹورنٹ بھیجنے کی وجہ سے آئی، جس پر خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ کاغذات نامزدگی میں جو پوچھا گیا وہ لکھا۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ عدالت سے آپ سے آمدن سے متعلق پوچھ سکتی ہے، اگر میری آمدن ذرائع سے زیادہ ہے تو الیکشن کمیشن تحقیق کرسکتا ہے، ذرائع سے زیادہ آمدن کی چھان بین کا معاملہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اراکین پارلیمنٹ پر نااہلی کی تلوار ایسے نہیں لٹکنی چاہیے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب آپ 33 ہزار درہم سے زیادہ کما رہے تھے تو اس سے متعلق کیا کہیں گے، جس پر خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ میری فیملی کے ایک ممبر کو کینسر تھا اور مجھے رقم کی ضرورت تھی، ہائی کورٹ نے 42 اے کے بیان میں تنخواہ سے متعلق درستگی نہ ہونے پر نااہل کیا جبکہ کاغذات نامزدگی کی بنیاد پر نااہلی نہیں ہوئی۔

خواجہ آصف کے وکیل نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ یہ کیس 62 ون ایف میں نہیں آتا، مجھے تاحیات نااہل کیا گیا، عوامی عہدے سے زندگی بھر کے لیے محروم ہوگیا ہوں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک شخص کے پاس حکومتی عہدہ تھا اور وہ اپنی آمدن اور تنخواہ چھپاتا رہا ، کیا یہ بددیانتی نہیں ہے، آپ ٹیکس دے رہے ہیں لیکن بیرونی آمدن چھپا رہے ہیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے کہا کہ یہ آپ کی آمدن تھی اور خرچ ہو گئی، کیا آپ نے آمدن اور اس کے اخراجات سے متعلق الیکشن کو آگاہ کیا؟

اس موقع پر خواجہ آصف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نوٹس کرتا تو میں بتاتا، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے اثاثے نہیں بتائے اور تنخواہ بھی چھپائی۔ خواجہ آصف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جس کمپنی سے تنخواہ ملتی تھی اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ بعدازاں عدالت عظمیٰ نے خواجہ آصف کی جانب سے نااہلی کے خلاف دائر اپیل پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدالت کسی نتیجے پر پہنچی تو آج ہی فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ

خیال رہے کہ 26 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا تھا۔ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 رکنی لارجر بینچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک اںصاف کے رہنما عثمان ڈار کی خواجہ آصف کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ خواجہ آصف نے 2013 میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 110 پر پونے والے انتخابات کے لیے اہل نہیں ہیں کیونکہ وہ آئین کے ارٹیکل 62 (ون) (ایف) کے تحت مقرر کردہ شرائط پر پورا نہیں اترتے، اسی لیے انہیں نااہل قرار دیا جاتا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ عدالت کو منتحب نمائندوں کو نااہل کرنے کے لیے عدالتی اختیارات کا استعمال کرنا اچھا نہیں لگتا، سیاسی قوتوں کو اپنے تنازعات سیاسی فورم پر ہی حل کرنے چاہئیں۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا تھا کہ سیاسی معاملات عدالتوں میں آنے سے دیگر سائیلین کا وقت ضائع ہوتا ہے۔ اس فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے ہٹائے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62 (ون) (ایف) اور عوامی نمائندگی ایکٹ کی شق 99 (ون) (ایف) کے تحت خواجہ آصف کو نااہل قرار دیا ہے، جس کے بعد ان کی اسمبلی رکنیت ختم کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن نے 2013 کے عام انتخابات میں خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن بھی معطل کر دیا تھا۔

نااہلی فیصلے کے خلاف خواجہ آصف کی اپیل

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نا اہلی کے فیصلے کے بعد 2 مئی 2018 کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی نااہلی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

سابق وزیر خارجہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں ملکی اور متحدہ عرب امارات کے قوانین کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے رویے کو بھی سامنے رکھنا ہوتا ہے جبکہ درخواست گزار نے ہائی کورٹ سے حقائق بھی چھپائے۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں مزید کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی میں 68 لاکھ روپے کی بیرونی آمدن کو ظاہر کیا گیا اور اس میں تنخواہ بھی شامل تھی۔ خواجہ آصف نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ نے قیاس آرائیوں پر مبنی فیصلہ دیا کیونکہ 2017 میں رٹ دائر ہوئی جبکہ 2015 میں اقامہ ظاہر کیا گیا اور خود سے اکاؤنٹ ظاہر کرنے کے عمل کو بدنیتی نہیں کہا جاسکتا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Half water
Previous Post نیمبو پانی
Next Post کابینہ کا آخری اجلاس: اصغر خان کیس پر عملدرآمد کا معاملہ آئندہ حکومت کیلئے چھوڑ دیا
Last meeting of the cabinet: Asghar Khan case proceedings proceeded for the next government

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.