counter easy hit

خیبرپختونخواہ حکومت کی آئینی مدت کا آج آخری دن

پشاور: تحریک انصاف کی آج آئینی مدت ختم ہوجائے گی جب کہ نگران وزیراعلی کی نامزدگی کا اعلان بھی آج متوقع ہے۔

The last day of the constitutional period of Khyber Pakhtunkhwa governmentخیبرپختونخواہ حکومت کی آئینی مدت آج رات 12 ختم ہورہی ہے اورحکومت کے آخری روز اسمبلی کا الوداعی اجلاس بھی آج ہورہا ہے۔ نگران وزیراعلی کے لیے منظورآفریدی کے نام پراتفاق ہوا ہے تاہم اسمبلی اجلاس میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اعتراضات پر وزیراعلی نے نگران وزیراعلی کے معاملے پرمشاورت کی دعوت دے دی ہے جس کے بعد نگران وزیراعلی کی تقرری کا اعلان بھی آج متوقع ہے.

اپوزیشن لیڈرمولانا لطف الرحمان کے مطابق وزیراعلی کے ہمراہ آج پریس کانفرنس کی جاسکتی ہے جس میں نگران وزیراعلی کا اعلان کریں گے اوراس میں واضع ہوجائے گا کہ کیسے نگران وزیراعلی کے نام پراتفاق کیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعلی پرویزخٹک اوروزراء سرکاری رہائش گاہوں سے اپنے سامان منتقل کرچکے ہیں۔

واضع رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت دوسری حکومت ہے جو اپنی آئینی مدت پوری کررہی ہے اس سے قبل اے این پی اورپیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کی تھی۔