yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

سیاسی ورکربمقابلہ سیاسی کھلاڑی

Web Editor May 27, 2018 1 min read
Political worker political player
Share this:

کسی منظم اور مستحکم سیاسی جماعت میں اس کے ورکر اس سیاسی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں، ان سیاسی ورکروں کی بدولت وہ سیاسی جماعت اپنے آپ کو اور زیادہ مستحکم، طاقتور اور منظم کرکے اقتدار میں آنے کے بعد ریاست کو بہترین بناکر اس ملک کی تقدیر اور اس کی عوام کا مستقبل بدلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے سے ہمارے ملک میں ایک عجیب سی کیفیت اور صورتحال درپیش ہے جس کو شاید ہم سمجھنے سے آج تک قاصرہیں۔ کیونکہ اس کی سب سے بڑی وجہ ضرورت سے زیادہ سیاسی جماعتوں کا رجسٹرڈ ہونا، چاہے وہ جماعت کروڑوں لوگوں کی آواز ہو یا پھر کسی ایک شخص کی، ایک کمرے کی جماعت ہو؛ اس کو بھی رجسٹر کر کے پاکستان میں ووٹ اور ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جاتا ہے۔

لیکن بات اب اس سے کہیں آگے جا چکی ہے۔ اگر ہم ذرا غور کریں تو ہمیں محسوس ہوگا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ ان سیاسی جماعتوں سے منسلک لوگوں کو کبھی سیاسی ورکر تو کبھی جیالا، اور کبھی کھلاڑی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ میرے خیال کے مطابق ان ناموں نے ہماری سیاست پر ایک بہت گہرا اثر چھوڑا، کیونکہ کہا جاتا ہے کے نام شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے اور ان سیاسی ناموں نے جہاں سیاست میں اپنی جگہ بنائی، وہیں ان جماعتوں کے لاکھوں اور کروڑوں سیاسی فالورز کو ایک عجیب سیاسی شناخت دی، اس سیاسی شناخت نے انفرادیت کو ختم کرکے اجتماعیت پر زور دیا۔

میرے تصورات کے مطابق ایک سیاسی ورکر وہ ہوتا ہے جو دل و جان سے کام کرے، یہ سوچے سمجھے بغیر کہ وہ جس کےلیے کام کر رہا ہے اس کے بارے میں ’’ذمہ دار لوگ‘‘ کیا سوچتے اور محسوس کرتے ہیں۔ جبکہ اس کے برعکس کھلاڑی کا کام صرف میچ میں اپنی پرفارمنس دکھانا ہے۔ اگر اس دن اس کی پرفارمنس اچھی ہوئی تو اس کی تعریف، اور بری ہوئی تو کہا جائے گا کہ یہ اس کے سیاسی حریفوں کی چال ہے۔

دوسری جانب ایک بڑی تعداد جیالوں کی ہے جو صرف ایسی سیاست اور سوچ پر یقین رکھتے ہیں، جس کا محور صرف اور صرف طاقت کا حصول ہے۔ کیونکہ یہ جیالے اگر کسی سیاسی محاذ پر جنگ لڑ رہے ہوں اور مارے جائیں تو شہید کہلاتے ہیں، بچ جائیں تو غازی اور بھاگ جائیں تو نیازی کہلاتے ہیں۔ اتفاق کی بات ہے کہ عمران خان نیازی میں چاروں طرح کے لوگ موجود ہیں۔ ایک طرف وہ اپنے آپ کو اپنی ہی سیاسی جماعت کا ورکر تصور کرتا ہے، جبکہ دوسری جانب اپنے آپ کو اپنی ہی جماعت کا جیالا بن کر اپنی کامیابی کا یقین دلاتا ہے۔

ہماری سیاسی جماعتوں کو اب اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ان سے پیار کرنے والے، ان کو چاہنے والے، ان کو ووٹ دے کر ایوانوں تک پہنچانے والے نہ تو ورکر ہیں، نہ ہی جیالے اور نہ ہی کھلاڑی۔ یہ سب انسان ہیں جو انسانوں کے سمندر سے سیاستدانوں کو اپنی جان کی بازی لگا کر اس ملک کا نگہبان اور عوام کا سائبان بناتے ہیں۔ مگر یہ لوگ نہ نگہبان بنتے ہیں اور نہ ہی سائبان، بلکہ ان کی جماعت کے ورکروں، جیالوں اور کھلاڑیوں کے نصیب میں صرف پچھتاوا اور اس بات کا انتظار رہتا ہے کے کب پانچ سال پورے ہوں اور کب ہم ایک بریانی کی پلیٹ پر پھر کسی سیاسی جماعت کے ورکر جیالے اور کھلاڑی بن کر اپنا مقصد حاصل کرسکیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Prime Minister's GB Assembly, opposition to the opposition
Previous Post وزیر اعظم کی جی بی اسمبلی آمد ،اپوزیشن کا واک آؤٹ
Next Post قطر نے سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک کی مصنوعات پر پابندی لگادی
Qatar banned the production of 4 Arab countries including Saudi Arabia

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.