yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سائنس کا کوئی مذہب نہیں

Web Editor May 24, 2018 1 min read
Science is no religion
Share this:

تحریر کا آغاز اسلامی تاریخ کے اک تناظر سے کرتے ہیں، جسکی بنیاد پر دلائل کو مرتب کرکے اس بات کی عکاسی کی جاسکے کہ سائنس کا کوئی مذہب نہیں۔ کسی بھی ہندو، یہودی، سکھ، یا کسی غیر مسلم کی دریافت یا ایجاد کو اس لیے رد نہیں کیا جاسکتا کہ وہ غیر مسلم ہے۔

جنگ بدر کے موقع پر قریش کے قیدیوں میں سے جو لوگ مالی فدیہ دینے کے قابل نہ تھے، ان کی رہائی کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ شرط عائد کر دی کہ وہ انصار کے دس دس بچوں کو لکھنا پڑھنا سکھا دیں۔ ( مسند احمد، طبقات ابن سعد، کتاب الاموال )

اس نقطہ پہ پہنچ کر ایک بات ذہن میں یہ آتی ہے کہ کفار کے جنگی قیدی مسلم بچوں کو کیا سکھائیں گے? بہر کیف یہ تو طے ہے کہ کفار کے پڑھے لکھے قیدی مسلم بچوں کو اسلامی تعلیمات تو نہیں دیتے ہوں گے۔ تو اس مطلب یہ ہوا کہ پڑھے لکھے قیدی مسلمان بچوں کو دنیاوی تعلیم دیتے ہوں گے۔ موضوع پر آنے سے پہلے یہ بات اسلامی تعلیمات کی روشنی میں یہ بات واضح ہو گئی کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی لازم ہے اور نبی کریم ﷺ کی سنت اس بات کی سند ہے۔

اب اصل موضوع کی طرف آتے ہیں. دورِ جدید میں ہر شخص سائنس کے کرشمات سے فیضیاب ہو رہا ہے۔ آسمان میں اڑتے جہازوں سے لے کر زمین پہ چلتی گاڑیوں تک، گھروں میں استعمال ہونے والی بجلی سے لے کر موبائل فونز اور تیز ترین انڑنیٹ تک، طب کے میدان سے لے کر دفاعی میدانوں میں ترقیوں تک ہر شے سائنسدانوں اور محققین کی محنت شاقہ کا نتیجہ ہے۔ دنیا میں بسنے والے ہر بشر کو یہ تمام چیزیں استعمال کرنے سے پہلے انسانیت کے ان محسنوں کا شکریہ ادا کرنا چاہئیے کہ جنہوں نے اپنی زندگیاں سائنس کے لیے وقف کر دیں۔ کسی بھی سائنسدان کی ایجاد یا سائنسی میدان میں خدمات کو اس لیے رد نہیں کیا جانا چاہئیے کہ اس کا تعلق اسلام سے نہیں۔ یہ بات اس لیے لکھی کہ پاکستان میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو یہودیوں کی ایجاد کردہ چیزوں کو دھڑلے سے استعمال تو کرتا ہے لیکن حسبِ توفیق ان کو گالیاں بھی بکتا ہے۔ یہ بات صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ دنیا کے بہت سے اسلامی ممالک کا یہی حال ہے۔ بہر حال ہم سب کو اخلاقی جرِات کا مظاہرہ کرتے ہو ئے سائنسی میدانوں میں خدمات دینے والوں کی فراخ دلی کے ساتھ قدر کرنی چاہئیے یا پھر ان کی ایجاد کردہ چیزوں کا استعمال ترک کر دینا چاہیے۔ اہمیت کی ایک بات یہ بھی ہے کہ یہی طبقہ مسلمان سائنسدانوں کو حد سے زیادہ پزیرائی بخشتا ہے۔

اس معاملے پر مزید روشنی ڈالنے سے پہلے ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ سائنس کے طالب علم اور اک محقق کی حثیت سے میں اس امر سے بخوبی واقف ہوں کہ سائنس رکے ہوئے پانیوں کی مانند نہیں ہوتی۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ کسی بھی سائنسی برانچ سے وابستہ لوگ اس میں نت نئی چیزوں کا اضافہ کرتے رہتے ہیں اور ہر شخص اپنے تحقیقاتی مقالوں میں اپنی بات کرنے سے سابقہ لوگوں کے کیے ہوئے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہتا ہے۔ لہٰذا مسلمان سائنسدانوں کے کاموں کو کسی غیر مسلم سائنسدان نے کبھی مذہب کو بنیاد بناتے ہوئے رد نہیں کیا لیکن 19 صدی کےآخر سے لے کر 21 صدی کے آغازتک سائنس نے بہت ترقی کی اور ہمیں یہ بات ماننا ہوگی کہ اس میں مسلمان سائنسدانوں کا عمل دخل آٹے میں نمک برابر رہا۔ دنیا کے کسی بھی اسلامی ملک میں کسی بھی لیڈر نے تعلیم پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی چاہے وہ عرب ممالک کے حکمران ہو یا برصغیر کے حکمران۔ پاکستان میں بھی جتنی قدیم جامعات ہیں، کم بیش تمام کی تمام برطانوی راج کی علامت ہیں۔ ہمارے حکمرانوں کے باعث ان کی تعلیمی معیار میں کمی آئی ورنہ انہی درسگاہوں میں کئی ممالک کے شاہی خاندانوں کے چشم و چراغ تعلیم حاصل کیا کرتے تھے۔ ہم بحثیتِ قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتے جب تک ہم اپنے تعلیمی اداروں کو مذہبی، لسانی اور صوبائی تعصبات سے پاک نہیں کرتے، اور جب تک ممبر ِرسول ﷺ پہ بیٹھا ہوا عالم اس بات کی تعلیم نہیں دیتا کہ دنیاوی تعلیم بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی اسلامی تعلیم۔

دنیاوی تعلیم کے بغیر دنیا کی ترقی یافتہ قوموں کو شکست نہیں دی جا سکتی اور دنیاوی علوم کا حصول کسی بھی طور غیر اسلامی نہیں۔ بات بہت دور نکل گئی۔ آخر میں بس اتنا ہی کہوں گا کہ ہمیں بحیثیت مسلمان اتنا فراخ دل ہونا چاہئیے کہ ہم کسی بھی ایجاد کے خالق کو عزت بخشیں۔ اگر ہم نے کسی بھی ایجاد کو اس لیے رَد کرنا ہے کہ اسکا خالق کوئی غیر مسلم ہےتو ہمیں اک اچھے مسلمان کی حثیت سے اور کے تخلیق کردہ بجلی کے نظام کو، کے تخلیق کردہ ہوائی جہاز کو، کے ایجاد کردہ سٹیم انجن کو جس کی بنیاد پہ گاڑیوں کے، اور ریل گاڑیوں کے انجن وجود میں آئے اور کے ایجاد کردہ ٹیلی فون کو جسکی جدید شکل موبائل فونز کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہے، ان تمام چیزوں کو استعمال نہیں کرنا چاہئیے۔ اگر ہم ان چیزوں کا استعمال ترک نہیں کر سکتے توکم از کم ان لوگوں کی عزت لازمی کرنی چاہئیے جو ان کے تخلیق کار ہیں۔

جہاں تک ان سائنسداوں کے عقائد کا سوال ہے تو یہ خالق اور مخلوق کے درمیان کا معاملہ ہے اور ہم بحیثیت انسان کسی دوسرے شخص کو جنت یا جہنم کا پروانہ نہیں دے سکتے۔

اختتام پر چند اشعار افتخار عارف کے

شہر گل کے خس و خاشاک سے خوف آتا ہے
جس کا وارث ہوں اسی خاک سے خوف آتا ہے
رحمت سید لولاک پہ کامل ایمان
امت سید لولاک سے خوف آتا ہے

اور حبیب جالب کے چند اشعار

میرے ہاتھ میں قلم ہے میرے ذہن میں اجالا
مجھے کیا دبا سکے گا کوئی ظلمتوں کا پالا
مجھے فکر امن عالم تجھے اپنی ذات کا غم
میں طلوع ہو رہا ہوں تو غروب ہونے والا

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Training to deal with heat waves in Karachi, recommend to build a cool-center
Previous Post کراچی میں ہیٹ ویوز سے نمٹنے کیلیے تربیت، کول سینٹر تعمیر کرنے کی سفارش
Next Post جاپانی پاسپورٹ سب سے زیادہ طاقت ور
Japanese passport is the most powerful

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.