yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سیاحت، ہوٹل مافیا اور مری کا بائیکاٹ

Web Editor May 20, 2018 1 min read
Tourism, Hotel Mafia and Marriott boycott
Share this:

سیرو سیاحت آج کے دور میں دنیا بھر میں مقبول ہو رہی ہے۔ دنیا کے سبھی ممالک کے لوگ اب گوگل پر سرچ کرکے سیاحت کےلیے نکل پڑتے ہیں۔ سیاحت کو فروغ دینے کےلیے دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن ستمبر کے مہینے میں منایا جاتا ہے۔ ‏سیر و سیاحت دُنیا کی سب سے زیادہ ترقی کرنے والی صنعت ہے اور یہ تمام دُنیا کی گھریلو صنعتوں کے تقریباً 10 فیصد‏ کی نمائندگی کرتی ہے۔

ایک مُلک کی معیشت سیر و سیاحت پر کس طرح انحصار کرتی ہے؟ اس کےلیے بہاماس کی مثال پر غور کیجیے: یہ ایک سا مُلک ہے جو سیکڑوں چھوٹے بڑے جزیروں کی شکل میں خلیج میکسیکو کے دہانے سے لے کر امریکا میں فلوریڈا کے درمیان اور کیوبا تک پھیلا ہوا ہے۔ بہاماس میں کوئی وسیع تجارتی زرعی رقبہ اور صنعتی خام مال نہیں۔ لیکن ان جزائر میں گرم موسم، شاندار گرم مرطوب ساحل، لگ بھگ چار لاکھ ملنسار لوگوں کی چھوٹی سی آبادی اور امریکا سے قریب ہونا، یہ سب مل کر اسے سیاحت کی دنیا میں منفرد مقام عطا کیے ہوئے ہیں۔

سیر و سیاحت اور تصویر کشی کے دلدادہ لوگوں کےلیے قدرتی حسن سے مالا مال پاکستان ہمیشہ سے ایک ترجیحی منزل رہا ہے۔ ایک وقت تھا کہ شمالی علاقہ جات کے ہوٹل ہمہ وقت غیر ملکیوں سے بھرے رہتے تھے۔ سکردو کے بازاروں میں اکثر اوقات پولینڈ اور جرمنی کے لوگ نظر آتے تھے کہ انہیں کے ٹو سر کرنا ہوتا تھا۔ برطانوی سیاح زیادہ تر کاغان، ناران اور بابوسر کے اردگر پھیلے علاقے کی تصویر کشی میں محو دکھائی دیتے تھے۔

پھر ایک پرائی دہشت گردی کے خلاف جنگ نے سارا منظر ہی گہنا دیا۔ نانگا پربت کے بیس کیمپ پر غیر ملکی سیاحوں کو رات کے اندھیرے میں گولیوں سے چھلنی کردیا گیا۔ ایک وقت آیا کہ غیر ملکی سیاحوں کی آمد بالکل ختم ہوگئی۔ مینگورہ، سوات اور کالام، دہشت گردوں کے قبضے میں چلے گئے۔ ہوٹل سیاحوں سے خالی ہوگئے اور جھیلیں خوش نما پرندوں سے۔

کچھ عرصہ یہ حالات رہے اور پھر قدرت کو ہم پر رحم آیا اور پاکستانی سیاحت کے افق پر چھائی یہ طویل رات دھیرے دھیرے روشن صبح میں تبدیل ہوگئی۔ صرف گلگت بلتستان کے علاقائی محکمہ سیاحت نے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ سال 2017 میں 10 لاکھ سے زائد افراد، سال 2016 میں لگ بھگ 7 لاکھ، جب کہ سال 2015 میں لگ بھگ ڈھائی لاکھ سیاحوں نے اس علاقے کا رخ کیا تھا۔ پاکستان میں سیاحت کے دوبارہ عروج کی ایک بہت بڑی وجہ عیدالفطر کا گرمیوں کے دنوں میں آنا ہے۔ عیدالفطر کےلیے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طور پر تقریباً ایک ہفتے کی تعطیلات ہوتی ہیں۔ ایسے میں لوگوں نے پچھلے کچھ برسوں میں گرمی کی وجہ سے عید کے خوبصورت ایام کو خاندان کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں گزارنے کو رواج دیا ہے۔

پوٹھوہار ریجن کے علاوہ ملک کے دوسرے حصوں سے آنے والوں سیاحوں کی پہلی منزل کوہ مری ہی ہے۔ دور دراز سے تھکے ہارے آئے لوگوں کو شب بسری کےلیے کمرہ چاہیے ہوتا ہے اور اس کمرے کےلیے پھر وہ ہوٹل مالکان کی صوابدید پر ہوتے ہیں کہ کون کتنی بڑی گاڑی میں آیا ہے تو اسے کتنا چونا لگایا جائے۔ عید کی شام مری پر جس طرح سیاح یلغار کرتے ہیں، اس کو دیکھتے ہوئے بہت پہلے ہی ہوٹل مالکان اسے نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ جو مرضی کرلو، ان لوگوں کو تو یہاں آنا ہی ہے تو کیوں نہ انہیں جی بھر کر لوٹا جائے۔

حالیہ دنوں میں ’’بائیکاٹ مری‘‘ کی مہم سوشل میڈیا پر بہت جوش و خروش سے جاری ہے اور اس کی وجہ ایک سال پرانی ویڈیو ہے جو وائرل ہوچکی ہے۔ یہ ایک بدقسمتی ہے کہ شمالی علاقہ جات میں ہوٹل مالکان کا سیاحوں کے ساتھ رویہ تھوڑے بہت فرق کے ساتھ تقریباً ایک جیسا ہی ہے۔ لوگوں کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ من مانی قیمتوں پر کھانا، چائے، لانڈری وغیرہ کی سہولیات سے مستفید ہوں۔ کیمپنگ کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے بلکہ اسکرپٹ کے مطابق سیاحوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے کیمپنگ سے خوفزدہ کیا جاتا ہے۔ جمعہ، ہفتہ، اتوار کے ایام میں شب بسری کا کرایہ باقی دنوں کی نسبت دوگنا کردیا جاتا ہے۔ کمرہ دیتے وقت ہنی مون کےلیے آئے جوڑوں کو نکاح نامہ کے نام پر بلیک میل کیا جاتا ہے۔

مری میں مہنگے ہوٹل جی پی او چوک کے دائیں بائیں میں واقع ہیں جہاں ایک رات قیام کا خرچہ 5000 سے 10000 کے درمیان وصول کیا جاتا ہے جب کہ آپ کو مری میں کم از کم بھی 3000 روپے کے بدلے ایک رات رکنے کی جگہ میسر آسکتی ہے لیکن اس کا فاصلہ جی پی او چوک سے تقریباً ایک کلومیٹر ہوگا۔ اس کا موازنہ اگر ہم مکہ مکرمہ میں موجود حرم پاک سے ایک کلومیٹر دور ہوٹل کے نرخوں سے کریں تو فرق واضح نظر آئے گا کہ وہاں آپ کو ایک کمرہ تقریباً 1500 پاکستانی روپوں میں (سوائے رمضان کے) بہ آسانی ایک رات کےلیے مل جائے گا۔ اس موازنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ سوچا جائے کہ اگر مکہ مکرمہ میں جہاں ہمہ وقت اتنا ہجوم موجود ہوتا ہے اور واقعتاً تل دھرنے کو جگہ نہیں ہوتی، اگر وہ لوگ اتنا سستا کمرہ دینے کے بعد کچھ نفع کما رہے ہیں تو مری کے ہوٹل مالکان کا منافع کتنے فیصد تک ہوتا ہوگا؟

قدرت کی طرف سے بہترین سیاحتی مقامات پاکستان کو تحفتاً ملے ہیں لیکن پچھلے ایک عشرے سے غیر ملکی سیاحوں کی پاکستان میں آمد چند سو تک محدود ہے جب کہ ہمارے سیاحتی مقامات میں اتنی کشش ہے کہ ہم ملک کا ایک صوبہ صرف سیاحت سے ہونے والی آمدن سے چلا سکتے ہیں۔ اچھے برے لوگ ہر جگہ موجود ہوتے ہیں اور یہ ہمارا فرض ہے کہ سیاحوں سے بدتمیزی کرنے والے ہوٹل مالکان اور ملازمین کو بے نقاب کیا جائے۔ لیکن کسی بھی علاقے کا بائیکاٹ کرکے ہم اپنے ملک کی کوئی خدمت نہیں کررہے۔

سیاحوں کو درپیش مسائل حل کرنے کےلیے ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنرز کو پابند کیا جائے کہ وہ مختلف ہوٹلوں میں موجود سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے فی رات کرایہ جات مقرر کریں اور ان کرایہ جات کی لسٹ کی ہر ممکنہ حد تک تشہیر کی جائے تاکہ سیاح لٹنے سے بچ سکیں۔ حکومتی نگرانی میں ہوٹل مینیجرز کےلیے وقتاً فوقتاً مہمان نوازی کے کورسز کروائے جائیں۔ کیمپنگ سائٹس کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنایا جائے تاکہ قدرتی مناظر کے دلدادہ لوگ شہر کے دھوئیں اور ٹریفک کے شور سے دور خوبصورت مناظر کو اچھی طرح اپنی یادوں میں سمیٹ سکیں۔ کیمپنگ سائٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ ہوٹل مالکان کے من مانی والے رویّے کا بہت حد تک توڑ کیا جاسکے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
In Lodhran, the citizen made a self-reliant self-reliance with police behavior
Previous Post لودھراں میں شہری نے پولیس رویے سے دلبرداشتہ ہوکر سرعام خود سوزی کرلی
Next Post کرپٹ قیادت سے چھٹکارے کے لئے چند تجاویز
A few tips for getting rid of corrupt leadership

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.