کراچی کے علاقے گولیمار میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے واجہ ولی محمد گوٹھ میں خالی پلاٹ پر چھاپہ مار کر زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔

ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں 3 ایس ایم جیز، 12 میگزین 2 آوان بم اور 2570 مختلف اقسام کی گولیاں بھی برآمد کی گئی۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عوام دہشت گردی کی روک تھام کے لئے قانون نافذکرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔








