counter easy hit

کراچی : گولیمار میں رینجرز کا چھاپہ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

کراچی کے علاقے گولیمار میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے واجہ ولی محمد گوٹھ میں خالی پلاٹ پر چھاپہ مار کر زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔

Karachi: Rangers raid in heavy quantity, recovered heavy weaponsترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے شرپسندوں نے چھپایا تھا اور اسے شہر میں دہشت گردی اور بےامنی کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں 3 ایس ایم جیز، 12 میگزین 2 آوان بم اور 2570 مختلف اقسام کی گولیاں بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عوام دہشت گردی کی روک تھام کے لئے قانون نافذکرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔