yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیںماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیں
    • فرانسیسی خفیہ اداروں کی زد میں مردانہ بالادستی کا نظریہ، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے طور پر نگرانی شروعفرانسیسی خفیہ اداروں کی زد میں مردانہ بالادستی کا نظریہ، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے طور پر نگرانی شروع
    بین الاقوامی خبریں
    • ماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیںماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیں
    • ایران کی امریکہ کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی تردید، مذاکرات کی خبریں غلط قرارایران کی امریکہ کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی تردید، مذاکرات کی خبریں غلط قرار
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: طلاق کے حق کے استعمال پر بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت برقرارسپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: طلاق کے حق کے استعمال پر بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت برقرار
    • ایم کیو ایم پاکستان کی نئے صوبوں کے قیام کی مہم تیز، سندھ کو سب سے مضبوط کیس قرارایم کیو ایم پاکستان کی نئے صوبوں کے قیام کی مہم تیز، سندھ کو سب سے مضبوط کیس قرار
    کاروبار
    • امریکا اور پاکستان کی دوطرفہ تجارت 2025 میں 8 ارب ڈالر سے تجاوز، نٹالی بیکر کا لاہور دورہامریکا اور پاکستان کی دوطرفہ تجارت 2025 میں 8 ارب ڈالر سے تجاوز، نٹالی بیکر کا لاہور دورہ
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

امریکا: متنازع خاتون سی آئی اے کی نئی ڈائریکٹر مقرر

Web Editor May 18, 2018 1 min read
USA: The controversial woman appointed CIA's new director
Share this:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نامزد کردہ جینا ہسپیل کو 54 میں سے 45 ووٹ ملے جبکہ اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس کے 5 سے 6 ارکان نے اپنی پارٹی کے بجائے تنازعات کا شکار جینا ہسپیل کی حمایت کی۔

تاہم 2 ریپبلکن ارکان نے اپنی ہی جماعت کی نامزد جینا ہسپیل کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ ریپبلکن سینیٹر جان مکین نے بھی ان کی نامزدگی کی مخالفت کی تاہم انہوں نے ووٹ نہیں دیاUSA: The controversial woman appointed CIA's new director۔

دوسری جانب جینا ہسپیل کی بطور سی آئی اے ڈائریکٹر تقرری کی تصدیق پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

خیال رہے کہ جینا ہسپیل سی آئی اے کی تاریخ میں پہلی خاتون ڈائریکٹر ہیں، تاہم یہ بات واضح رہے کہ ان کی نامزدگی پر کچھ قانون سازوں کی جانب سے سخت مخالفت کی گئی تھی اور امریکی صدر کے فیصلہ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

61 سالہ جینا ہسپیل کا زیادہ تر کیریئر خفیہ سروسز میں گزرا ہے اور انہیں سابق سی آئی اے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کے بعد اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سی آئی اے کے سربراہ کی نشست اس وقت خالی ہوئی تھی، جب ایجنسی کے سابق سربراہ مائیک پومپیو کو نیا سیکریٹری آف اسٹیٹ تعینات کردیا گیا تھا۔

جینا ہسپیل کا شمار ایک نظم و ضبط رکھنے والی غیر سیاسی فیلڈ ایجنٹ کے طور پر کیا جاتا ہے، جو سی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر بننے سے قبل عالمی خفیہ نیٹ ورک کو منظم طور پر چلاتی رہی ہیں۔

تاہم ان کی ماضی کے کارناموں کی وجہ سے ان کی شخصیت متنازع بن گئی ہے کیونکہ ان پر قیدیوں پر تشدد اور واٹر بورڈنگ ٹیپس کو تباہ کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد انہوں نے خفیہ طور پر تھائی لینڈ کے جیل کی نگرانی کی تھی اور وہاں القاعدہ کے دہشت گرد ابو زبیدہ اور عبدالرحیم النشہیری پر پانی سے بیہمانہ تشدد کیا تھا۔

تاہم اپنی تصدیق کی تقریب کے دوران جینا ہسپیل نے قانون سازوں سے وعدہ کیا کہ وہ کبھی بھی سی آئی کو اس طرح کی تفتیش کے طریقہ کار پر واپس نہیں لے کر جائیں گی۔

انہوں نے تحقیقات کے غیر اخلاقی طریقہ کار پر وضاحت دینے سے انکار کرتے ہوئے قانون سازوں کے نام ایک خط میں کہا کہ سخت پروگرام صرف ایک وہ نہیں ہے جسے سی آئی اے نے انجام دیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Federal Minister Maryam Aurangzeb resigns What is the decision taken by N leagues leadership in the next few days?
Previous Post وزیراعظم کی پریس ٹاک پی ٹی وی پر نشر نہ کرنے کا فیصلہ میرا تھا، مریم اورنگزیب
Next Post یورپی کمیشن نے ایران میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو امریکی پابندی سے بچا لیا
The European Commission saved the business companies from American ban

Related Posts

ماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیں

ماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیں

August 16, 2026
فرانسیسی خفیہ اداروں کی زد میں مردانہ بالادستی کا نظریہ، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے طور پر نگرانی شروع

فرانسیسی خفیہ اداروں کی زد میں مردانہ بالادستی کا نظریہ، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے طور پر نگرانی شروع

August 16, 2026
اسپین میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 2 خواتین ہلاک، 2 معصوم بچے زخمی

اسپین میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 2 خواتین ہلاک، 2 معصوم بچے زخمی

August 16, 2026
مجرد زندگی کا انتخاب: فرانس میں محبت کی تلاش ترک کر کے خود سے شناسائی کا سفر

مجرد زندگی کا انتخاب: فرانس میں محبت کی تلاش ترک کر کے خود سے شناسائی کا سفر

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.