yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

شہنشاہ عالم ڈونلڈ ٹرمپ صاحب بہادر کے نام ایک اور خط

Web Editor May 18, 2018 1 min read
Another letter called emperor almond Donald Trump sahab bahadur
Share this:

جناب عالی، ساری کائنات میں اپنے سب سے بڑے عقیدت مند کا ایک اور خط قبول فرمائیے، میں کبھی جنابِ والا کو اتنی جلدی زحمت نہ دیتا مگر کیا کروں کہ حالات و واقعات، اور جناب کی ’’حرکات‘‘ جنہیں حرکات بد سے اگرتعبیر کیا جائے تو قطعاً بے جا نہ ہوگا۔ مگر میں ایسی بے ادبی کرنے کے بارے میں سوچ بھی کہاں سکتا ہوں۔ جناب کے عقل و دانش سے بھرپور بیانات کی رفتار ہی اتنی تیز ہے کہ مجھ جیسا عقیدت مند رہ نہیں سکا، مجھے برملا اس بات کا احساس ہے کہ آپ کا وقت بہت ہی قیمتی ہے کیونکہ جو چیز کم ہو وہ قیمتی ہوا کرتی ہے اور وقت آپ کے پاس بہت کم ہے، میرا مطلب ہے کہ یہی کوئی تین ساڑھے تین سال ہی ہم کم نصیب لوگ جناب کی شفقت سے بہرہ مند ہو پائیں گے پھر آئندہ کا کیا پتا کہ آپ انتخابات میں منتخب ہوسکیں یا پھر امریکی قوم کی قوت فیصلہ درست کام کرجائے۔

جناب عالی، آپ نے کیا زبردست، بہادرانہ، جواں مردوں والا بیان دیا ہے (گو کہ اب آپ عمر کے اعتبار سے جواں مردی سے خاصے دور نکل آئے ہیں) ’’میں ہرگز مسلمانوں سے تارکین وطن والے بیان پر معافی نہیں مانگوں گا!‘‘ کیا بات ہے عالی جناب کی، آپ کی بڑھک سن کر مجھے اپنے ایک ہر دلعزیز مرحوم فنکار جناب سلطان راہی یاد آگئے، وہی جن کی فلم ’’مولا جٹ‘‘ کی نقل آپ لوگوں نے ریمبو سیریز میں کرنے کی بھونڈی سی کوشش کی تھی۔ خیر، یہ تو یوں ہی درمیان میں بات نکل آئی۔ تو میں عرض کر رہا تھا کہ جناب والا، آپ نے بالکل درست بیان دیا ہے، کوئی ضرورت نہیں ہے معافی وافی کی، اور وہ بھی مسلمانوں سے؟ توبہ توبہ! قصور تو ان کا خود کا ہے ناں کہ ساری دنیا سے اپنے اپنے ملک چھوڑ کر امریکا خوامخواہ ہی آگئے اور اپنی قابلیت سے امریکا کو آگے بڑھانے کی کوششوں میں لگ گئے۔ بھئی اگر یہ قابلیتیں اور مہارتیں وہ اپنے ملک میں صرف کرتے تو ان کے پسماندہ ممالک بھی ترقی کرتے ناں! دیکھا حضرت، میں بھی آپ کا سچا عقیدت مند ہوں اس لئے آپ کے بیان میں چھپی دانائی اور پسماندہ مسلمان ملکوں کےلیے آپ کی اس دیرینہ شقفت کو کیسے بھانپ گیا، جس کا مظاہرہ ہم برسوں سے افغانستان، عراق، شام اور پاکستان میں دیکھ ہی رہے ہیں۔ سلام ہے آپ کی باتوں میں چھپی دانائی پر۔

سرکار، بڑی خوشی اور دلی مسرت سے عرض ہے کہ جانے یہ چھوٹی سی خبر جناب کو معلوم بھی ہے کہ نہیں کہ ہمارے غریب ملک کے دو غریب موٹرسائیکل سواروں پر کرنل جوزف صاحب کے بعد ایک بار پھر آپ کے سفارتخانے کے مزید دو محترم اہلکاروں نے نشے کی حالت میں دوبارہ شفقت فرمائی اور انہیں غلط موٹر سائیکل چلانے پر تنبیہاً ہلکی سی ٹکر دے ماری۔ ارے جناب! آپ تو جان بھی لے لیں تو کوئی بات نہیں۔ یہ تو بس تھوڑا بہت زخمی ہی ہوئے، مگر اس دفعہ سنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے خاصی بے مروتی کا مظاہرہ کیا، اور ان معزز سفارتی اہلکاروں کو ساڑھے آٹھ گھنٹے کے طویل دورانیے تک تھانے میں بٹھالیا۔ کتنے افسوس کی بات ہے۔ جناب عالی! میں بہت معذرت خواہ ہوں، اصل میں یہ سب ہمارا میڈیا کرتا ہے، خوامخواہ ہی پر کا بگلا بنا دیتا ہے۔ میں دلی معذرت طلب کرتا ہوں، اور ان نیک دل سفارتی اہلکاروں کی اس سرزمین سے بحفاظت واپسی کےلیے دعاگو ہوں۔

اور جناب والا! یہ روس کے صدر کو کیا ہوگیا ہے؟ خوامخواہ ہی آپ کی اور آپ کے عظیم الشان ملک کی بار بار توہین کرتے رہتے ہیں، کبھی عالمی دہشت گرد کہہ دیتے ہیں تو کبھی کچھ اور، جناب میرا ظرف آپ جیسا بلند کہاں، آپ کا ظرف تو بے غیرتی کی حدود سے بھی ماورا ہے۔ میں تو جناب کا بس ایک حقیر سا عقیدت مند ہوں۔ میں کہے دے رہا ہوں کہ مجھ سے یہ گستاخی اور جناب کی یوں کھلی توہین بلکل برداشت نہیں ہوتی، میری مؤدبانہ التجا اور مشورہ ہے کہ آئندہ کسی بھی قریبی عالمی کانفرنس میں اگر وہ آپ سے مصافحے کےلیے ہاتھ بڑھائیں تو آپ بالکل ایسے ہی نظرانداز کرکے برابر والے کسی عالمی رہنما سے ہاتھ ملا لیجئے گا جیسے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے جناب کے ساتھ کیا تھا۔ میں یقین سے کہتا ہوں کہ آپ کی یہ بے رخی اور بے اعتنائی روسی صدر کا دل توڑ دے گی اور واپس جاکر وہ ضرور نہ صرف غمگین نغمے سنیں گے بلکہ آپ کو ایک درد بھرا خط بھی لکھیں گے اور یقیناً اوٹ پٹانگ بیانات دینے سے باز آجائیں گے۔

اور اگر باز نہ آئیں تو آپ بس اپنے اس خادم یعنی مجھے اشارہ کردیجئے گا، بائیں آنکھ سے، وہ جودائیں سے ذرا چھوٹی ہے، اور مبلغ ایک لاکھ ڈالر بھجوا دیجیے گا۔ بس، پھر میں جانوں اور میرا کام۔ جناب عالی، میرے پاس بابا کالے کرتوتی گورداسپور والے مرحوم کا عطا کردہ ایک زبردست منتر ہے، تین دن میں دشمن کا کلیجہ کٹ کر منہ سے باہر آجاتا ہے۔ عمل خطرناک ہے بسا اوقات پلٹ بھی جاتا ہے، بابا جی بھی اسی کے پلٹنے سے مرے تھے۔ پر جناب کی محبت میں بلامعاوضہ کر گزروں گا، ایک لاکھ ڈالر تو منتر کے لوازمات کےلیے منگوا رہا ہوں۔

جنابِ عالی، میں نے آپ سے گزشتہ خط میں جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کردیا گیا ہے۔ محترم کرنل جوزف صاحب کو بغیر کسی ٹوٹ پھوٹ کے بحفاظت امریکا پارسل کردیا ہے۔ آپ خوامخواہ ہی پریشان ہو رہے تھے، ہم ہیں ناں، ارے ہم تو کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہونے دیتے اس واپسی کی، پر لگتا ہے کہ یہ کہیں ایمبسی سے ہی لیک ہوکر سوشل اور مین اسٹریم میڈیا پر آگیا۔

خیر، میں جلد ہی پتا کرکے آپ کو بذریعہ اسی طرح کے خط کے آگاہ کردوں گا کہ کون یہ مخبریاں کررہا ہے آپ کے سفارت خانے سے، پر آپ یہ راز کسی کو بتائیے گا نہیں، بس خاموشی سے کارروائی کیجئے گا۔ اور پریشان بالکل نہ ہوا کریں، آپ کی جبینِ ناز پر شکن بھی آئے ہمیں کب گوارا ہے۔ اور رہے وہ بے چارے کچلے جانے والے پاکستانی تو جناب، وہ ہمارے ایک باغیانہ سے شاعر تھے فیض صاحب، لینن پرائز بھی ملا تھا انہیں، ان کا ایک حسب حال شعر ہے:

نہ مدعی نہ شہادت، حساب پاک ہوا
یہ خونِ خاک نشیناں تھا، رزقِ خاک ہوا

باقی ہماری ڈاکٹر عافیہ کا خیال رکھیے گا، بس انہیں ہم جلد ہی بلوانے والے ہیں۔

اچھا بس اب آخری بات۔ جناب عالی، میں نے کچھ مخبر مکھیاں پالی ہوئی ہیں جو ساری دنیا کی خبریں لاکر میرے کانوں میں بز بز کرتی رہتی ہیں۔ ایک امریکا کے سفید گھر یعنی وائٹ ہاؤس سے بھی آتی جاتی رہتی ہے اور جناب کی اندرن و بیرونِ خانہ سرگرمیوں سے آگاہ کرتی رہتی ہے۔ اس نے بتایا کہ آپ نے جو نئے سیکریٹری خارجہ محترم جناب مائیک چمپو… اوہ سوری… مائیک پومپیو مقرر فرمائے ہیں، انہوں نے آپ کو پہلا نادر مشورہ یہی دیا کہ آپ ایران سے جوہری معاہدہ ختم کردیں، جو جناب عالی نے منظور کرلیا ہے اور اس کا اعلان بھی فرما چکے ہیں۔ دنیا والے آپ کی بصیرت افروزی کیا جانیں جو آپ کے خلاف صف آراء ہونے لگے ہیں۔ کہنا یہ تھا سر جی کہ میں اس چمپو… اوہ سوری، پھر غلطی ہوگئی… پومپیو کے مشورے کی ایک ہزار فیصد تائید کرتا ہوں۔ کسی مسلم ملک کو جوہری توانائی استعمال کرنے کاحق نہیں ہونا چاہیے، خاص طور پر ایران کو، جو جناب کے جنت نظیر ملک کے بارے میں برملا ’’مرگ بر امریکا‘‘ کا نعرہ مستانہ لگاتا ہی رہتا ہے۔ وہ تو جناب عالی ہم ہی تھے جنہوں نے 80 کی دہائی میں آپ کو افغان وار میں دھوکے سے الجھا کر جھٹ پٹ ایٹمی صلاحیت یوں حاصل کی کہ آپ کے بڑے سب جاننے کے باوجود افغان جنگ کی وجہ سے دانت پیسنے کے علاوہ کچھ نہ کرسکے۔

بہرحال، ایران سے آنے والی میری مخبر مکھی نے یہ بزبز کی ہے کہ ان لوگوں نے اس متوقع اعلان کے پیش نظر چند ایٹمی ہتھیار، یہی کوئی پچاس ساٹھ، پہلے ہی تیار کرکے روس کے پاس رکھوا دیئے ہیں۔ دیکھیے ناں! یہ کتنی بری بات ہے۔ چلیے خیر، اب اجازت چاہتا ہوں کہ میرا وقت آپ جتنا تو نہیں مگر کچھ نہ کچھ قیمتی تو ہے اور مجھے منتر کی تیاری بھی کرنی ہے اگر آپ نے پیسے بھیج دیئے تو۔

دیگر کارِ لائقہ سے جلد یاد فرمائیے۔ گھر والوں خصوصاً ملکہ عالیہ کو میری طرف سے وہی پہلے والا خصوصی پیار اور دعا۔ وقت زیادہ لینے کی معافی چاہتا ہوں، اور امید ہے کہ آپ مجھ حقیر فقیر بندہ پرتقصیر کی مندرجہ بالا خیر خواہانہ گزارشات اور ہفوات پر ضرور دل سے عمل کریں گے، کیونکہ دماغ تو جناب کا… زیادہ حد ادب۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Even Field Reference; Nawaz Sharif, Maryam Nawaz and Captain (R) Safdar statements can not be written
Previous Post ایون فیلڈ ریفرنس؛ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے
Next Post عالمی برادری کو خون میں رنگے ہوئے اسرائیلی ظالمانہ ہاتھ کو روکنا ہوگا، شہباز شریف
The world community has to stop the blood-painted Israeli cruel hand, Shahbaz Sharif

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.