yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Koreaبے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    بین الاقوامی خبریں
    • 39 Habits of Successful People: Expert Insightsکامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی
    • Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missileپاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ
    شوبز
    • ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ "اوڈیسی" سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میںایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ “اوڈیسی” سیریز سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
    • نصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیانصیرالدین شاہ کے طلبہ کی حمایت والے بیان پر ہنگامہ، بی جے پی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
    مقامی خبریں
    • ڈاکٹر(تمغہ خدمت)چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی جہلم کے گاؤں لوٹا میں سالانہ بیل میلہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
    • 4.4 Magnitude Earthquake Jolts Sindh, No Damage Reportedسندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں
    کاروبار
    • حکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہحکومت کا اعلان، جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • توانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیبتوانائی کی ترسیل نومبر تک یقینی، آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

باجوڑ: قبائلی عمائدین نے پشتون تحفظ موومنٹ کی مخالفت کردی

Web Editor May 15, 2018 1 min read
Bajaur: Tribal leaders opposed the Pashtun Tahafuz Movement
Share this:

خار: باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین اور مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے علاقے میں امن کے قیام کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی پختون حقوق کا نعرہ بلند کرکے علاقے میں امن و عامہ کے بگاڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Bajaur: Tribal leaders opposed the Pashtun Tahafuz Movementخار کی سول کالونی میں سیاسی انتظامیہ کی جانب سے جرگے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مختلف قبیلوں کے سربراہان اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر باجوڑ ایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ عبدالعامر خٹک اور اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ انوار الحق سمیت مقامی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما عوام کو پختونوں کے حقوق کے نام پر بے وقوف بنا رہے ہیں، اس وجہ سے ہم پی ٹی ایم کی مکمل مخالفت کرتے ہیں اور پی ٹی ایم کے کارکنان کو علاقے میں کسی قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیں گے۔

قبائلی عمائدین اور سیاستدانوں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم کسی کو بھی ذاتی مفادات کے تحت سیکیورٹی اداروں پر الزامات لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، ان کا دعویٰ تھا کہ وہ ایجنسی میں حکومت کی رٹ پر عملدرآمد اور امن کے قیام کے لیے مقامی انتظامیہ کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ایجنسی سے غیر ضروری چوکیوں کا خاتمہ کیا جائے اور تمام چوکیوں کو لیویز فورس کے حوالے کیا جائے جبکہ اسی تناظر میں خار میں پاکستان تحفط موومنٹ نامی ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

جرگے سے خطاب میں پولیٹکل ایجنٹ عبدالعامر خٹک کا کہنا تھا کہ ایجنسی میں امن کی بحالی مقامی افراد اور سیکیورٹی اہلکاروں کے مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوئی، ان کا مزید کہنا تھا کہ امن اور حکومتی رٹ کا بحال ہونا نہ صرف ایجنسی کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ضروری تھا بلکہ یہ ہر رہائش پذیر فرد کا بنیادی حق ہے۔

تاہم انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ کچھ عناصر کی جانب سے باجوڑ ایجنسی میں غیر یقینی صورتحال پھیلانے اور امن کو سبوتاژ کرنے کےلیے پختون حقوق کا نعرہ بلند کیا گیا، انہوں نے ہر شخص سے علاقے میں امن مخالف اور ریاست مخالف کارروائیوں کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ پولیٹکل ایجنٹ عبدالعامر خٹک نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے قبائلی عوام کو بنیادی اور جدید سہولتوں کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا ہے جس کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

اس ضمن میں انہوں نے بتایا کہ حکومت باجوڑ میں سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ ایجنسی میں ترقیاتی منصوبوں کے مکمل ہونے سے مقامی افراد کے لیے بنیادی اور جدید سہولتوں کا حصول ممکن ہوگا۔ اس کے ساتھ انہوں نے باجوڑ ایجنسی میں امن کی بحالی کے لیے قبائلی عمائدین اور سیاسی اور مذہبی جماعتوں سربراہان کے کردار کو بھی سراہا، ان کا کہنا تھا کہ آپ کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The opposition rejected the prime minister's statement about Nawaz Sharif's statement
Previous Post اپوزیشن نے نواز شریف کے بیان سے متعلق وزیراعظم کی وضاحت مسترد کردی
Next Post انڈونیشیا: ’خودکش حملہ آور خاندان کے مسیحی پڑوسیوں سے دوستانہ تعلقات تھے‘
Indonesia: 'Suicide bomber family members have friendly relationship with neighbour

Related Posts

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

پیرس میں پاک انٹرنیشنل رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام شاز ملک کے شعری مجموعے ’’دیوانِ شاز‘‘ کی پروقار تقریبِ رونمائی

November 5, 2026
Benazir 'Smuggled Nuclear Data' to North Korea

بے نظیر بھٹو نے شمالی کوریا کے دورے میں یورینیم افزودگی کا خفیہ ڈیٹا اسمگل کیا؟ نئی کتاب میں دعویٰ

November 4, 2026
39 Habits of Successful People: Expert Insights

کامیاب لوگوں کی 39 عادات: 31 ماہرین کی بصیرت سے مکمل رہنمائی

November 4, 2026
Pakistan Tests First Indigenous Fa'az Air-to-Air Missile

پاکستان کا پہلا مقامی فضائی مار کرنے والا میزائل ’فائز‘ کا کامیاب تجربہ

November 4, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.