yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پاک-افغان تعلقات کی بہتری کیلئے قائم فریم ورک ایک مرتبہ پھر فعال

Web Editor May 15, 2018 1 min read
The framework for the establishment of Pak-Afghan relations is once again active
Share this:

اسلام آباد: پاک-افغان دوطرفہ تعاون میں بہتری کے لیے تشکیل شدہ فریم ورک افغانستان، پاکستان ایکشن پلان فار پیس اینڈ سولیڈیرٹی (اے پی اے پی پی ایس) ایک مرتبہ پھر فعال ہوگیا، جس کے تحت ہونے والے اجلاس کے بعد دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

The framework for the establishment of Pak-Afghan relations is once again activeسیکریٹری خارجہ امور تہمینہ جنجوعہ نے اے پی اے پی پی ایس اجلاس کی میزبانی کی جب کے افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی نے اپنے وفد کی سربراہ کی۔ جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے اس بات پر رضامندی کا اظہار کیا کہ اے پی اے پی پی ایس کا مکمل نفاذ، دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفادات ‘خطے سے دہشت گردی کا خاتمہ، امن و استحکام، خوشحالی اور ترقی کے حصول میں کار گر ثابت ہوگا’ اور اس فریم ورک کے نفاذ سے خطے میں امن کو فروغ حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے مابین اے پی اے پی پی ایس کا چوتھا اجلاس تھا، اس سے قبل تین اجلاس میں فریم ورک کے انتظامی معاملات کے بارے میں گفتگو ہوئی لیکن اس حوالے سے حتمی فیصلہ پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ کابل کے بعد منظر عام پر آیا۔ اس ضمن میں دونوں ممالک کے سربراہان نے نیا فریم ورک تشکیل دینے کےحوالےسے اپنے اپنے وزارت خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیران کو سمجھوتے پر اتفاق کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اس حوالے سے پاکستان اور افغانستان میں 7 نکات پر اتفاق کیا گیا، جس میں یہ نکتہ بھی شامل تھا کہ اسلام آباد کابل میں افغان سربراہی میں امن و مفاہمت کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرے گا۔ دونوں ممالک ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے عناصر کی سرکوبی کےلیے موثر اقدامات کریں گے، ایک دوسرے کے خلاف کسی ملک، نیٹ ورک، گروہ یا غیرریاستی عنصر کی جانب سے اپنی سرزمین کا استعمال نہیں ہونے دیں گے، جبکہ سمجھوتے کے تحت طے پانے والے اقدامات کے نفاذ کے لیے رابطہ افسران پر مشتمل مشترکہ تعاون، نگرانی اور تصدیق کا ایک موثر میکانزم ترتیب دیا جائے گا۔

مزید یہ کہ دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی زمینی اور فضائی حدود کی خلاف ورزی اور الزامات لگانے سے پرہیز کیا جائے گا جبکہ کسی بھی تنازع اور اختلافات کے حل کے لیے اے پی اے اپی پی ایس کا فورم استعمال کیا جائےگا، اس کے ساتھ ساتھ اے پی اے پی پی ایس کی طرز پر ورکنگ گروپ اور ضروری تعاون کا میکانزم قائم کیاجائے گا۔ اس ضمن میں دونوں ممالک میں 6 ورکنگ گروپس کا قیام عمل میں آچکا ہے جس میں سے ایک سیکیورٹی اور انٹیلی جنس معاملات میں تعاون پر کام کررہا ہے۔

پاک افغان مشرکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اے پی اے پی پی ایس، خطے میں دہشت گردی کے خلاف تعاون کا فروغ ، شدت پسندی میں کمی، امن و مفاہمت، مہاجرین کی واپسی اور مشترکہ معاشی ترقی کے حصول کے لیے پاکستان کی جانب سے اٹھایا جانے والا قدم ہے۔ مزید یہ کہ اے پی اے پی پی ایس ایک ایسا فریم ورک مہیا کرتا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو بہتر بنانا اور دوطرفہ تعلقات کے ہر میدان میں آپسی تعلقات کو مضبوط کرنا شامل ہے، یہ میکانزم دوطرفہ خدشات کے حل تلاش کرنے کے لیے بھی موثر ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
'Government, American prisoners stop transferring till Dr. Aafia's release
Previous Post ’حکومت، ڈاکٹر عافیہ کی رہائی تک قیدیوں کی امریکا منتقلی روک دے‘
Next Post اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی افواہ وائرل
Rumor of Ajay Devgan helicopter crashes

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.