yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

’حکومت، ڈاکٹر عافیہ کی رہائی تک قیدیوں کی امریکا منتقلی روک دے‘

Web Editor May 15, 2018 1 min read
'Government, American prisoners stop transferring till Dr. Aafia's release
Share this:

اسلام آباد: امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ فوزیہ صدیقی نے بیرون ملک زیر حراست پاکستانی شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

'Government, American prisoners stop transferring till Dr. Aafia's releaseدرخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ، حکومتِ پاکستان کو اسں حوالے سے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کرے۔ واضح رہے پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی سپاہیوں اور ایف بی آئی ایجنٹس پر فائرنگ کے الزام میں جولائی 2008 میں گرفتار کیا گیا تھا انہیں 2010 میں 86 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، عافیہ کو کارسویل، ٹیکساس میں فیڈرل میڈیکل سینٹر میں رکھا گیا ہے جہاں وہ ایک خصوصی یونٹ کی قید میں ہیں۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی جو عافیہ موومنٹ کی سربراہ اور ہارورڈ سے تعلیم یافتہ نیورولوجسٹ ہیں، نے سپریم کورٹ میں دائر کردہ اپنی پٹیشن میں بیرون ملک قید پاکستانیوں کی حالت زار پر روشنی ڈالی۔ درخواست سپریم کورٹ سے اس معاملے پر توجہ دینے کی استدعا کی گئی کہ کہ اگر پاکستانی حکومت کی جانب سے سفارتی سطح پر کوششیں کی جاتیں تو بیرون ملک زیر حراست افراد کو رہا کروایا جاسکتا تھا۔ پٹیشن میں بتایا گیا کہ کئی پاکستانی معمولی نوعیت کے جرائم پر بیرون ملک میں قید ہیں اور انہں پاکستانی حکومت کی جانب سے بھی کسی قسم کی مدد یا تعاون حاصل نہیں۔ پٹیشن میں درخواست گزار کی جانب سے وزارت داخلہ، خارجہ اور قانون کے سیکریٹریز کے ذریعے حکومت پاکستان، اوورسیز پاکستانیوں، شعبہ انسانی وسائل کی ترقی اور حسین حقانی کو بھی فریق بنایا گیا۔

پٹیشن میں اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا گیا کہ حکومت سپریم کورٹ کے 20 مئی 2010 کے فیصلے میں دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوچکی ہے جو بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے مربوط نظام تشکیل دینے کے حوالے سے تھی۔ پٹیشن میں کہا گیا کہ ’مجھے یقین ہے یہ عدالت ایک آئینی ادارہ ہے اور پاکستانی شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے‘۔

پٹیشن میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ حکومت کو بیرون ملک قید پاکستانیوں کو قانونی مدد فراہم کرنے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی معاہدوں، جیسے سزا یافتہ افراد کو منتقل کرنے کا کنوینشن اور امریکا میں سزا بھگتنے والے غیر ملکی افراد کے کنوینشن کی توثیق کے احکامات دیئے جائیں۔ پٹیشن میں مزید کہا گیا کہ حکومت پاکستان کو ہدایت دی جائے وہ قیدیوں کی امریکا منتقلی کو اس وقت تک کے لیے معطل کردے جب تک ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستانی حکام کے حوالے نہ کردیا جائے۔

جبکہ پاکستانی حکومت کو ڈاکٹر عافیہ کی حالت اور صحت پر فوری طور پر تازہ ترین معلومات مہیا کرنی چاہیے، کہ وہ زندہ بھی ہیں یا ان کا انتقال ہوچکا ہے؟ اور آزادانہ ذرائع سے ان کی ذہنی و جسمانی حالت کی تصدیق کی جانی چاہیے۔ درخواست میں عدالت پر زور دیا گیا کہ وہ حکومت پاکستان پر ڈاکٹر فوزیہ کے امریکی ویزے میں تعاون فراہم کرنے کے لیے احکامات جاری کریں، تا کہ وہ امریکا میں قید اپنی بہن سے ملاقات کے لیے جاسکیں۔ پٹیشن میں ڈاکٹر عافیہ کی صحت کی جانچ کے لیے طبی ماہرین پر مشتمل کمیٹی کے قیام کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
There should be no talk about sensitive matters, Maulana Fazlur Rahman
Previous Post حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں، مولانا فضل الرحمن
Next Post پاک-افغان تعلقات کی بہتری کیلئے قائم فریم ورک ایک مرتبہ پھر فعال
The framework for the establishment of Pak-Afghan relations is once again active

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.