yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دہشت گردی، نواز شریف اور غداری کے فتوے

Web Editor May 14, 2018 1 min read
Terrorism, Nawaz Sharif and Fateh Fatima
Share this:

یہ نومبر 2008 ہے. ملک پاکستان میں جرنیل مشرف کو استعفیٰ دیے تین ماہ گزر چکے ہیں. اس وقت پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ہیں. صدارت کا عہدہ آصف علی زرداری کے پاس ہے. اپوزیشن لیڈر نواز لیگ کے رہنما چودھری نثار ہیں اور چیف آف آرمی سٹاف جرنیل اشفاق پرویز کیانی.

بھارت کے شہر ممبئی میں دہشت گردانہ حملوں میں ڈیڑھ سو سے زاید لوگ اپنی جان سے جا چکے ہیں. دنیا بھر سے مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے. پاکستان سے بھی سرکاری سطح پر تعزیت اور مذمت دونوں کے پیغامات سفارتی اور غیر سفارتی سورسز سے بھارت کے حکمرانوں تک پہنچ چکے ہیں. باوجود اس کے کہ بھارت کی جانب سے حسب سابق پاکستان پر اس کا الزام لگایا جا چکا ہے. دونوں ملکوں کے حالات کشیدہ ہیں اور خطے پر ایک بار پھر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

یہ سال 2009 ہے۔ مارچ کا مہینہ ہے اور لاہور سے ایک مارچ نواز شریف کی قیادت میں اسلام آباد کی طرف نکل چکا ہے۔ مارچ کا ہدف معزول چیف جسٹس افتخار چودھری کی بحالی ہے۔ مارچ لاہور سے گوجرانوالہ پہنچتا ہے تو صاحبان اختیار معزول جسٹس کی بحالی کا فیصلہ کرتے ہیں۔ نواز شریف کو جرنیل کیانی کی ایک کال آتی ہے اور مارچ ختم کرنے کا فیصلہ ہوتا ہے۔

یہ سال 2011 ہے۔ مئی کا مہینہ ہے۔ القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کی بارات پیا گھر سدھار چکی ہے۔ گو ان کے میکے میں ابھی تک اس بات پر بحث جاری ہے کہ وہ وجود بھی رکھتے تھے یا محض ایک افسانوی کردار تھے۔ سب سے مزے دار بات یہ ٹھہری کہ جو یہ سوال اٹھا رہے تھے وہ اس رخصتی کے موقع پر قریبی عزیزوں سے بڑھ کے ٹسوے بہاتے رہے۔

یہ نومبر کا مہینہ ہے۔ نواز شریف کالا کوٹ پہنے پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں پاکستان کے صدر کو غدار قرار دلوانے آ پہنچے ہیں۔ گذشتہ چند ماہ میں ان کی آشیر باد کے ساتھ ان کی جماعت کے اپوزیشن لیڈر چودھری نثار اور نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف آرمی چیف جرنیل کیانی سے لگ بھگ ڈیڑھ درجن ملاقاتوں کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ملک کی سلامتی کو موجودہ حکومت سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت سیکورٹی رسک بن چکی ہے اور اس صورت حال میں ایسی پارٹی کی ملک پر حکمرانی ملک کی بقا کے لئے زہر قاتل ہے۔ عدالت کا جج بحال شدہ چیف جسٹس افتخار چودھری ہے۔

یہ سال 2013 ہے۔ پاکستان میں الیکشن کی بہار قریب ہے۔ ملک میں وزارت عظمیٰ یوسف رضا گیلانی سے راجہ پرویز اشرف کو منتقل ہو چکی ہے۔ نواز شریف، شہباز شریف اور چودھری نثار کی بچھائی ہوئی فیلڈنگ کے عین مطابق اگلے وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر چنے جا چکے ہیں۔ چننے والے جرنیل کیانی اپنی دوسری اور حتمی ریٹائرمنٹ کی مدت سے چند ماہ دور ہیں۔ الیکشن ہوتے ہیں اور نواز شریف وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالتے ہیں۔ غدار آصف علی زرداری سے حلف لیتے ہیں۔ چند ماہ بعد زرداری کی جگہ ممنون حسین لیتے ہیں اور جرنیل کیانی کی وراثت جرنیل راحیل شریف کو منتقل ہوتی ہے۔ اگلے تین سال قومی سطح پر شکریہ راحیل شریف کے سال قرار پاتے ہیں۔

یہ سال 2016 ہے۔ پانامہ سکینڈل عالمی سیاست کے در و بام ہلا چکا ہے۔ پاکستان میں اس معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے کتنے ہی ناکام دور ہو چکے ہیں۔ ایک بار پھر نومبر کا مہینہ ہے۔ فوج کی کمان جرنیل راحیل شریف سے جرنیل باجوہ کو منتقل ہو چکی ہے۔ جرنیل راحیل شریف کی طرح جرنیل باجوہ بھی نواز شریف کے چنے ہوے آرمی چیف ہیں۔ دسمبر کا مہینہ ختم ہوتا ہے۔

ملک میں نیا سال اور نیا چیف جسٹس بھی آ چکا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر سماعتیں ہو رہی ہیں۔ حکومتی جماعت کے وکلاء اپنی قانونی مہارت سے زیادہ عربی خطوط پر تکیہ کیے بیٹھے ہیں۔ عدالت ثبوت مانگتی ہیں۔ یہ خطوط دیتے ہیں۔ اپریل میں عبوری فیصلہ آتا ہے۔ اس پر حکومتی جماعت مٹھائی بانٹتی ہے۔ سرخروئی کے دعوے اور اگلے الیکشن میں فتح کے ایڈوانس شادیانے بجتے ہیں۔ سورج رخ بدلتا ہے۔ گرمی تیور دکھانا شروع کرتی ہے۔ جون کے بعد جولائی آتا ہے۔ نا اہلی ساتھ لاتا ہے۔ تاریخ خود کو دہراتی ہے تھوڑے رد و بدل کے ساتھ۔ میاں صاحب اگست کے شروع میں اسلام آباد سے لاہور واپس مارچ کرتے ہیں۔ پہلے عدلیہ پر تنقید۔ پھر فوج پر، یہ سلسلہ چند ماہ جاری رہتا ہے۔ جوں جوں تحقیقات طول پکڑتی ہیں توں توں میاں صاحب کا لہجہ سخت ہوتا جاتا ہے۔ درمیان میں کبھی سعودیہ، کبھی لندن کا دورہ، پیغامات کبھی بیرون ملک سے کبھی اندروں ملک سے پہنچائے جا رہے ہیں۔ دال کو کبھی پیار اور کبھی زبردستی گلانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہنڈیا ہے کہ مان ہی نہیں رہی۔ عدالت پیشی کے موقع پر نواز شریف دھمکی دیتا ہے۔ میرے سینے میں بہت راز ہیں۔ مجھے تنگ مت کرو۔

سننے والے سنتے ہیں۔ دیکھنے والے دیکھتے ہیں۔ کچھ ہاتھ راز کے راز رہنے کی دعا کے لئے اٹھتے ہیں اور کچھ راز کھلنے کے لئے۔

پھر ایک دن راز کھلتا ہے۔ کہا جاتا ہے ممبئی حملہ ہمارے کچھ غیر ریاستی عناصر نے کیا۔ ایک طوفان اٹھتا ہے۔ ہر سمت سے غدار، غدار کی آوازیں بلند ہوتی ہیں۔ خبر چھپتی ہے۔ پڑھنے والوں کو اس میں کچھ نیا نہیں دکھتا۔ یہ راز تو سابق صدر مشرف، کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران اور کچھ سیاست دان بیچ بازار کھول چکے ہیں۔ کہا جاتا ہے اس بار بات زیادہ سنگین ہے۔ الزام لگانے والا تین بار کا وزیر ا عظم ہے۔ دنیا ہنسے گی۔ ملک کی بدنامی ہوگی۔، یہ کیسی بدنامی ہے جو سابق صدر کے کہنے سے تو نہیں ہوتی لیکن ایک سابق وزیر اعظم کے کہنے سے ہوتی ہے؟

ایک سمت سے آواز آتی ہے یہ نظریاتی ہونے کے کمالات ہیں۔ سچ بولنا صرف نظریاتی لوگوں کا شیوا ہے۔ نواز شریف سچ کہتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف نواز شریف کا ساتھ دو۔

دوسری سمت چند درویش بیٹھے یہ تمام معاملہ دم بخود دیکھتے ہیں۔ ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں یہ کیسا نظریاتی ہے جو دہشت گردی کے خلاف تو ڈٹ جانے کے دعوے کرتا ہے لیکن خود کبھی عابد کوٹلہ کو ٹکٹ دیتا ہے، کبھی عباد ڈوگر کو، کبھی لدھیانوی سے جپھیاں ڈالتا ہے کبھی فضل الرحمان کے واری جاتا ہے؟ ایک درویش دوسرے سے سوال کرتا ہے کہ کیا معاملہ سچ میں دہشت گردی ہے یا اصل مسئلہ مجھے کیوں نکالا ہے؟

اگر مسلہ دہشت گردی ہوتی تو ممبئی حملے میں ملوث تنظیم کے رہنما کو اکاؤنٹس منجمد کرنے سے پہلے مخبری کرنے والے شہباز شریف کو کیا سزا دی گئی؟ دہشت گردوں کے ساتھ الیکشن مہم چلانے پر رانا ثناء اللہ کی کیا سرزنش ہوئی؟

اور اگر حقیقت میں یہ سٹینڈ دہشت گردی کے خلاف ہے تو چار سال حکومت میں رہتے ہوئے اس سب کا جواب کیوں تلاش نہیں کیا گیا؟ جرنیل کیانی سے اس بابت کیا معاملہ کیا گیا؟ یا اس وقت وزارتِ عظمیٰ کے شوق میں ان تمام معاملات سے آنکھیں چرا کر “جو ملتا ہے لے لو” کا اصول اپنایا گیا اور اب نا اہل ہونے کے بعد ان مسئلوں کو استعمال کر کے اپنی قیمت بڑھائی جا رہی ہے؟ اگر یہ نظریہ ہے تو بلیک میلنگ اور کسے کہتے ہیں؟

اور رہی غداری کے فتووں کی برسات تو ہر سیزن میں یہ اپنا ٹارگٹ بدلتے رہتے ہیں۔ آج جو غداری کے گولے داغنے والی اس توپ کے پیچھے کھڑے ہیں، کل کو سامنے کھڑا کر نشانہ ان پر بھی لگ سکتا ہے۔

تاریخ کا پہیہ چلتا جا رہا ہے۔ ہر وہ شخص جو تاریخ سے نہیں سیکھتا اس پہیے کے نیچے روندا جائے گا۔

ملکی سالمیت ابھی بھی خطرے میں ہے۔ نازک موڑ ہے کہ ستر سال سے دائرے کی طرح گھومے جا رہا ہے۔ نظریہ مر چکا ہے۔ جمہوریت کو گالی بنا دیا گیا ہے۔ آمریت غائب ہے لیکن پھر بھی ہر جگہ موجود ہے۔ عوام بس ڈگڈگی پر ناچے چلے جا رہے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
A youth trapped in liberals and religions
Previous Post لبرلز اور مذہبیوں میں پھنسا ہوا ایک نوجوان
Next Post فضائی آلودگی، ایک عالمی مسئلہ
Aerial pollution, a global problem

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.