yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ٹوں ٹوں۔ ٹِک ٹِکا ٹِک۔

Web Editor May 11, 2018 1 min read
Tune Tick ​​tick
Share this:

یہ عجیب نامانوس سی آواز سن کر وہ چونک اٹھا۔ رات کا کھانا اس نے ضرورت سے کافی زائد کھا لیا تھا جس کے بعد اسے بدہضمی ہونا ہی تھی۔ چناچہ کھٹی ڈکاریں لیتا ہوا وہ رات کے بارہ بجے چھت کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک دھیمے دھیمے قدموں سے چل رہا تھا۔

بدہضمی ہونے کی ایک وجہ اور بھی تھی۔ رات اس کے والد سے ملنے ایک مہمان تشریف لائے تھے۔ موضوع سخن اسی کی ذات تھی لیکن ازحد تکلیف اسے اپنے والد کے ان الفاظ سے پہنچی تھی جن میں اسے واشگاف انداز میں نااہل، نکما اور بے وقوف قرار دے کر کسی کام دھندے سے لگوانے کی درخواست کی گئی تھی۔ یہی نہیں بلکہ جلتی پر تیل چھڑکنے کے مصداق اس کے چھوٹے بھائی کی تعریفوں کے پل بھی باندھے گئے تھے۔

ٹوں ٹوں ٹِک ٹِکا ٹِک کی آواز سن کر اس نے قدرے خوف زدہ انداز میں ادھر ادھر دیکھا۔ تاروں کی دھیمی روشنی میں اسے پانی سے بھری پلاسٹک کی نیلی ٹینکی کے اوپر ایک مختصر سا ہیولا دکھائی دیا۔ اچانک وہ ہیولا اپنی جگہ سے بلند ہوا اور تیر کی طرح اس کی طرف آیا۔ اس کی گھگھی بندھ گئی۔ مگر وہ ہیولا اس سے قریب ایک فٹ کے فاصلے پر پینچ کر ہوا میں معلق ہو گیا۔ یہ محیر العقول منظر دیکھ کر وہ چکرا کر گرا اور بے ہوش ہو گیا۔

ہوش آیا تو تاروں بھرا آسمان نگاہوں کے سامنے تھا۔ وہ یہ سمجھا کہ زیادہ کھانے کی وجہ سے گیس اس کے دماغ کو چڑھ گئی ہے۔ جیسے ہی وہ اٹھا اسے ایک بار پھر وہی ٹوں ٹوں ٹِک ٹِکا ٹِک کی آواز سنائی دی۔ وہ اچھل کر پیچھے ہٹ گیا۔ اس کے رونگٹے اور سر کے اطراف موجود چھدرے بال ایک بار پھر خوف سے کھڑے ہو گئے۔ دفعتاً اس کی نظر اسی ہیولے پر پڑی جو اس کی آنکھوں کے عین سامنے فضا میں معلق تھا۔ اس کے منہ سے گھٹی گھٹی چیخ نکل گئی۔ ہیولا بدستور نگاہوں کے سامنے تھا۔ اس کے انداز سے جارحانہ پن ظاہر نہیں ہو رہا تھا۔

اس نے ڈرتے ڈرتے ہاتھ بڑھایا اور وہ معلق ہیولا نرمی سے اس کے ہاتھ کی ہتھیلی پر اتر آیا۔ اب اس نے غور سے دیکھا۔ وہ تقریباً نو انچ کا ایک نہایت ہلکا پھلکا وجود تھا مگر اس کے خدوخال نہایت عجیب تھے۔ (مسٹر ڈینٹونک کو ذہن میں لایئے۔ یہ بالکل ویسا ہی وجود تھا)۔ اس کے گول گول چہرے پر دو مختصر آنکھ نما سرخ نشان تھے جن سے شعاعیں سے پھوٹ رہی تھیں۔ آنکھوں کے علاوہ چہرہ بالکل سپاٹ تھا۔

اسی لمحے اس مخلوق کی آنکھوں سے پھوٹتی شعاعیں تیز ہوئیں اور ایک بار پھر اس کے کانوں سے ٹوں ٹوں ٹِک ٹِکا ٹِک کی آواز ٹکرائی۔

“کیا تم مجھ سے مخاطب ہو؟” اس نے سوال کیا۔

سرخ آنکھیں چمک اٹھیں اور ٹوں ٹوں ٹِک ٹِکا ٹِک کی آواز سنائی دی۔

“مگر مجھے تمہاری کوئی بات سمجھ میں نہیں آ رہی۔” اس نے بے بسی سے کہا۔

اسی لمحے اس کی نظر مخلوق کے ننھے منے سے ہاتھ پر پڑی۔ اس میں ایک قرمزی رنگ کا چھوٹا اور چمک دار سا بٹن تھا۔ مخلوق نے وہ بٹن اس کی طرف بڑھا دیا اور اس بٹن کو کان میں لگانے کا اشارہ کیا۔ اس نے بٹن کان میں لگا لیا۔ دوسرے ہی لمحے وہ حیرت کے شدید جھٹکے سے دوچار ہو گیا۔ اس کے کانوں میں ایک باریک مگر واضح آواز گونجی۔

“اب تم میری بات سمجھ سکتے ہو۔”

“ارے یہ تو کمال ہو گیا۔” وہ بے اخیار ہو کر چلا اٹھا۔ اس کی آواز اتنی اونچی تھی کہ مخلوق جھنجنھا کر اس کی ہتھیلی سے پرواز کر گئی۔ اسے بھی احساس ہو گیا کہ رات کے سناٹے میں اس کی آواز کافی بلند ہو گئی تھی مگر وہ اس حیرت کا کیا کرتا جو اسے ہو رہی تھی۔

یہ اس کی زندگی کے نہایت سنسنی خیز لمحات تھے۔ آج تک وہ زندگی میں کوئی ڈھنگ کا کام نہ کر سکا تھا۔ اپنے والد کے عتاب کا بھی شکار رہتا تھا اور اس بات نے اس کی شخصیت پر ایسے اثرات مرتب کیے تھے کہ اس کے لیے روانی سے اور مربوط بات کرنا ممکن ہی نہ رہا تھا اس لیے اسے ہر وقت پرچی کی ضرورت پڑتی جس پر وہ نوٹس لیتا رہتا تاکہ اگر کسی سے گفتگو کرنی پڑ ہی جائے تو وہ نوٹس دیکھ کر اپنا مافی الضمیر بیان کر سکے۔

اسی وقت اس کے کانوں میں باریک سی آواز گھستی چلی گئی۔

“میں خلائی مخلوق ہوں اور اب میں تمہارے ساتھ رہوں گا اور تمہاری مدد کروں گا۔”

“میرے ساتھ کیسے رہو گے؟ میں کیسے تمہیں دنیا سے چھپا کر رکھ سکتا ہوں؟”

“تم اس کی فکر مت کرو۔ بس یہ یاد رکھو کہ تمہاری زندگی کا ایک نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔ تمہاری قسمت کا ستارہ چمکنے والا ہے۔ بس ایک بات یاد رکھنا۔ تمہاری زندگی کا نیا موڑ میری وجہ سے ہو گا۔ اور اگر زندگی میں کسی لمحے تم نے میری کسی بھی بات کو ماننے سے انکار کیا تو تم ذلیل ہو کر رہ جاؤ گے۔ اگر یہ بات منظور ہے تو میرے ساتھ معاملہ طے کر لو۔ اگر نہیں تو میں تمہارے چھوٹے بھائی سے معاملہ کر لیتا ہوں۔” باریک سی مگر شاطرانہ آواز میں خلائی مخلوق نے اسے بتایا۔

اس نے بغیر سوچے سمجھے ہاں میں سر ہلا دیا اور معاملہ طے کر لیا۔ خلائی مخلوق نے اسے بتایا کہ دنیا میں صرف وہی اس مخلوق کو دیکھ سکتا ہے جس کو وہ خلائی مخلوق اپنا آپ دکھانا چاہے۔ اس لیے اگر کبھی زندگی میں اس نے خلائی مخلوق کا ذکر کیا تو لوگ اس کی بات کا یقین نہیں کریں گے۔

اس بات کو تقریباً چالیس برس ہونے کو آ رہے ہیں۔  ان چالیس برسوں میں خلائی مخلوق نے اس کی ہر قدم پر راہنمائی اور مدد کی اور اس کو کہیں کا کہیں پہنچا دیا۔

مگر اب حالات اس کے لیے بدل گئے ہیں۔ اس نے خلائی مخلوق کی ایک بات ماننے سے انکار کر دیا تھا چناچہ اب خلائی مخلوق اس سے انتقام لینے پر اتر آئی تھی۔ اس کی قسمت نے یو ٹرن لے لیا تھا۔ وہ دنیا کو بتاتا تھا کہ اس کا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے مگر دنیا اس کی باتوں پر ہنستی تھی۔ وہ چاہتے ہوئے بھی دنیا کو اپنی بات کا یقین نہیں دلا پا رہا تھا۔

اور دوسری طرف خلائی مخلوق ایک اور گھر کی چھت پر اتر کر ٹوں ٹوں ٹِک ٹِکا ٹِک کرتے ہوئے معاملات طے کر رہی تھی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Who is Lahore?
Previous Post تخت لاہور کس کا؟
Next Post ہائے اس ذود پشیماں کا پشیماں ہونا
Oh, that's the point of departure

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.