yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ہزارہ برادری ٹارگٹ کلنگ؛ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم

Web Editor May 11, 2018 1 min read
Hazarra community target killing; order to submit report to law enforcement agencies
Share this:

کوئٹہ: ہزارہ برادری ٹارگٹ کلنگ ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو 15 دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

Hazarra community target killing; order to submit report to law enforcement agenciesسپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان  ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل بینچ نے ہزارہ برداری کی ٹارگٹ کلنگ اور ینگ ڈاکٹروں کے کیس سمیت مختلف کیسز کی سماعت کی۔ ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران آئی جی بلوچستان، چیف سیکریٹری، ایف سی حکام اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ عدالت پیش ہوئے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا کہ ہمارے پاس الفاظ نہیں کہ ان بدقسمت واقعات کی مذمت کرسکیں، میرے مطابق یہ نسل کشی ہے جس پر مجھے سومو ٹو نوٹس لینا پڑا، ہم نے ہزارہ برادری کی جان ومال کی حفاظت کرنی ہے، تمام ایجنسیاں رپورٹ دیں کس طرح یہ سب کچھ ہورہا ہے۔

چیف جسٹس نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا 20 سال سے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے آج تک کوئی گرفتاری نہیں  ہوئی، آئی جی ایف سی کہاں ہیں جس پر نمائندہ آئی جی ایف سی نے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں ہیں ان کی جگہ میں  پیش ہوا ہوں، چیف جسٹس نے آئی جی پولیس سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ  ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے رپورٹ بنائی ہے جس پر آئی جی پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا کہ اگر حکومت ہزارہ برادری کو تحفظ نہیں دے سکتی تو انہیں جینے کا راستہ تو دے جب کہ  سیکورٹی پلان 2013 کو بہتر بناکر اس پر سختی سے عملدرآمد ہونا چاہیے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں کس سطح پر ان معاملات کے لیے بات کی جائے،  جب یہ معاملات طے ہوں گے تو اس پر عملدرآمد کا طریقہ کار بھی ہمیں دیکھنا ہوگا۔

سپریم کورٹ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو 15 دن میں اپنی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تمام ایجنسیاں رپورٹ دیں کہ کس طرح یہ سب کچھ ہورہا ہے، عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔ ینگ ڈاکٹروں کے کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ سیاست کرنیوالے ینگ ڈاکٹرز کو فارغ کردیں، ینگ ڈاکٹرز کو کوئی وظیفہ نہ دیا جائے، بدمعاشی نہیں چلےگی، جائیں جا کر ہڑتال کردیں،  پہلے اپنے فرائض سر انجام دیں پھر ڈیمانڈ کریں۔

چیف جسٹس نے سیکریٹری صحت کی سخت سرزنش کرتے ہوئے پوچھا کہ ینگ ڈاکٹروں کے معاملات کے حوالے سے کیا کیا جس پر سیکرٹری صحت نے بتایا کہ پانچ سو مزید ڈاکٹر عارضی طور پر بھرتی کیے جائیں گے جو بات ینگ ڈاکٹروں  کے منہ سے نکلے وہ پوری نہیں ہوسکتی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Actors arrival of shopping mall in the dress of ISIS, people screaming
Previous Post داعش کے لباس میں اداکاروں کی شاپنگ مال آمد، لوگوں میں بھگدڑ
Next Post معیاری فلم کیلیے ٹیکنالوجی اور سرمایہ ہی نہیں پروفیشنل لوگ بھی ضروری ہیں، حمائمہ ملک
The technology and investment is not neccesory for standard film professional people are also essential, Humaima Malik

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.