counter easy hit

ملتان ریجن کے 100 سے زائد یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا کی قلت

ملتان ریجن کے ایک سو سے زائد یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء کی قلت کے باعث خریدار مہنگے داموں اشیا خریدنے پر مجبور ہیں ۔

ملتان کے یوٹیلٹی اسٹورز پر ، روز مرہ استعمال کی اشیاء غائب ہیں جن میں گھی ، کوکنگ آئل ، چینی اور مختلف دالیں شامل ہیں ، خریدار Multan Region's 100 Utility Stores Prada's shortageسبسڈی پر ملنے والی ان رعایتی اشیاء کی تلاش میں یوٹیلٹی اسٹورز کے بار بار چکر کاٹ رہے ہیں ۔

یوٹیلٹی اسٹورز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے جس سے یوٹیلٹی اسٹورز پر آنے والے خریداروں کی تعداد متاثر ہوئی ہے ۔

ایک جانب وفاقی حکومت رمضان پیکج کا اعلان کر کے رمضان المبارک میں صارفین کو ریلیف دینے کے دعویٰ کر رہی ہے تو دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز پر خریداروں کو ان کی ضرورت کی اشیاء ہی نہیں مل پا رہی ، جس سے نہ صرف صارفین بلکہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین بھی پریشان ہیں ۔