yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

صدر ٹرمپ کا ایران ایٹمی معاہدے سے الگ ہونے کا اعلان

Web Editor May 9, 2018 1 min read
President Trum announces separation from the nuclear deal iran
Share this:

واشنگٹن:  اپنے اتحادی ممالک سے گفت و شنید کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ اس معاہدے سے نکلنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، ایران دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے، امریکی صدرنے ایران کیساتھ جوہری ڈیل سے الگ ہونے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر نے ایران کیساتھ جوہری ڈیل سے الگ ہونے کا اعلان کردیا، ٹرمپ نے کہا کہ اپنے اتحادی ممالک سے گفت و شنید کے بعد ہم President Trum announces separation from the nuclear deal iranاس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس معاہدے سے نکلنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، میں آج اعلان کرتا ہوں کہ امریکہ ایران ایٹمی معاہدے سے الگ ہو رہا ہے۔ میں ایران پر پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے لیے حکمنامے پر دستخط کروں گا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر یہ معاہدہ جاری رہا تو ایران بہت جلد ایٹمی ہتھیار حاصل کر لے گا، ایران کے ایٹمی خطرے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔ اگر ایران ایٹمی ہتھیار بنانے پر بضد رہا تو اس کے لیے بہت برا ہوگا۔ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی درآمد کرتا ہے اور ایران امریکی تنصیبات اور امریکی سفارتخانے پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔ ایران کیساتھ معاہدہ یکطرفہ تھا، ایٹمی معاہدے کے باوجود ایران نے میزائل پروگرام اور جوہری پروگرام جاری رکھا۔ ایران کوایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤسے روکنا ہوگا۔

خیال رہے کہ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدرٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران معاہدے سے متعلق اپنے فیصلے کا اعلان جلد کریں گے۔ صدر ٹرمپ ابتدا سے ہی ایران اور امریکہ سمیت چھ دیگر عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے ناقد رہے ہیں اور بارہا معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کی دھمکی دے چکے ہیں۔ ٹرمپ حکومت نے اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر نظرِ ثانی کے لیے 12 مئی کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے۔

ٹرمپ حکومت کا کہنا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے باقی پانچ ملکوں روس، چین، جرمنی ، فرانس اور برطانیہ نے ڈیڈلائن سے قبل معاہدے میں موجود “خامیاں” دور نہ کیں تو امریکہ اس معاہدے سے نکل آئے گا اور ایران پر دوبارہ اقتصادی پابندیاں عائد کردے گا۔

ایران کی قیادت واضح کرچکی ہے کہ وہ معاہدے پر مکمل طور پر عمل کر رہی ہے اور معاہدے کی کسی شق پر نظرِ ثانی کے لیے کوئی بات نہیں کی جائے گی۔ خدشہ ہے کہ امریکی صدر کے معاہدے سے علیحدگی کے اعلان پر ایران کا سخت ردِ عمل سامنے آئے گا اور ممکن ہے کہ وہ اپنی جوہری سرگرمیاں دوبارہ شروع کردے یا شام، عراق، یمن اور لبنان میں امریکہ کی اتحادی قوتوں کو نقصان پہنچائے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Shoaib Malik announces retirement from one-day cricket after 2019
Previous Post شعیب ملک کا ورلڈ کپ 2019 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Next Post پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فرانزک آڈٹ کرائیں گے: چیف جسٹس
Chief Justice Supreme Court of Pakistan Mr. Saqib Nisar's great action

Related Posts

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.