yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کراچی کے سیاسی خلاء کو پر کرنے کیلئے پارٹیاں پوری طرح متحرک

Web Editor May 9, 2018 1 min read
Parties are completely dynamic for Karachi political full vacuum
Share this:

کراچی: سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے سیاسی قلعہ لیاقت آباد ( لالو کھیت ) میں بڑے جلسہ عام کے انعقاد کے بعد ایم کیو ایم کے دو دھڑوں بہادر آباد اور پی آئی بی نے لیاقت آباد میں اسی جگہ یعنی ٹنکی گراؤنڈ میں مشترکہ جلسہ منعقد کیا۔

Parties are completely dynamic for Karachi political full vacuumجہاں پیپلز پارٹی نے جلسہ کیا تھا اور دوبارہ ’’ مہاجر سیاست ‘‘ کرنے کا اعلان کیا جبکہ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آٖفاق احمد نے بھی لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسہ منعقد کیا ، جس میں انہوں نے جنوبی سندھ صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا ۔ 12 مئی کو پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے ایک ہی گراؤنڈ میں جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ تادم تحریر دونوں جماعتوں میں تصادم کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ سندھ حکومت نے 10 مئی کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی کی سیاست میں پید اہونے والے سیاسی خلاء کو پر کرنے کے لیے مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتیں غیر معمولی کوششوں میں مصروف ہو گئی ہیں ۔ یہ خلاء پید اہونے کے تین بڑے اسباب ہیں ۔ پہلا سبب یہ ہے کہ کراچی کی سیاست پر تین عشروں سے زیادہ اجارہ داری رکھنے والی ایم کیو ایم کئی دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے ۔ ایم کیو ایم سے منحرف ہونے والے اہم رہنماؤں نے ایک نئی سیاسی جماعت پاک سرزمین پارٹی بھی قائم کر لی ہے، جس کا بیانیہ ایم کیو ایم سے بہت مختلف ہے۔

دوسرا سبب یہ ہے کہ کراچی میں بہت حد تک امن قائم ہو گیا ہے۔ طویل عرصے کے بعد ان علاقوں میں بھی وہ سیاسی جماعتیں اپنی سرگرمیاں شروع کیے ہوئے ہیں ، جو کبھی ان کے لیے نو گو ایریا تھیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے 44 سال کے بعد لیاقت آباد جیسے علاقے میں ایک جلسہ عام منعقد کیا ۔ اس طرح دیگر سیاسی و مذہبی جماعتیں بھی ایم کیو ایم کے زیر اثر علاقوںمیں سرگرم ہیں، جو لوگ اس وقت 30 سے 35 سال تک کی عمر کے ہیں ، انھوںنے پہلی دفعہ کراچی کا ایسا ماحول دیکھا ہو گا۔ کراچی میں سیاسی خلاء پیدا ہونے کا تیسرا سبب نئی حلقہ بندیاں ہیں۔ ان حلقہ بندیوں سے پہلی دفعہ اردو بولنے والوں کے ساتھ ساتھ دیگر زبانیں بولنے والوں کی منتخب ایوانوں میں نمائندگی کے آثار پیدا ہوئے ہیں۔ اگر عام انتخابات تک کراچی میں امن قائم رہتا ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کو سرگرمی کا موقع ملتا ہے تو کراچی میں سیاسی منظر نامہ تبدیل ہو سکتا ہے۔

اس صورت حال کا ادراک کرتے ہوئے شاید ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں نے مشترکہ جلسہ کے انعقاد کا فیصلہ کیا اور طویل عرصے بعد مہاجر سیاست کرنے کا اعادہ کیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹنکی گراؤنڈ لیاقت آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پر زبردست تنقید کی اور کراچی شہر اور اردو بولنے والوں کی تباہی کا ایم کیو ایم کو ذمہ دار قرار دیا ۔ انہوںنے ایم کیو ایم کا نام لیے بغیر کہا کہ ہمیں ’’ مستقل قومی مصیبت ‘‘ سے نجات حاصل کرنا ہے۔ اس جلسہ کے جواب میں ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں نے ٹنکی گراؤنڈ میں جو جلسہ منعقد کیا ، اس میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے پیپلز پارٹی پر سخت تنقید کی اور جاگ مہاجر جاگ کا نعرہ لگایا ۔

ایم کیو ایم بہادر آباد دھڑے کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وڈیروں ، جاگیرداروں اور کرپشن کرنے والوں کے لیے مستقل قومی مصیبت ہیں جبکہ ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں ’’ پاپا ، پھپھو اور پپو پارٹی ‘‘ نے للکارا ہے۔ ان کے جلسے کے دوسرے دن آفاق احمد نے لیاقت آباد کے فلائی اوور پر جلسہ منعقد کیا اور کہا کہ الیکشن قریب آئے تو ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو مہاجر سیاست یاد آ گئی۔ انہوں نے جنوبی سندھ صوبہ کا مطالبہ کیا ، جس پر پیپلز پارٹی اور سندھ کی قوم پرست جماعتوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ الیکشن کی وجہ سے سندھ میں نفرت کی آگ نہ بھڑکائی جائے ۔ سندھ کے عوام کبھی سندھ کی تقسیم قبول نہیں کریں گے۔

کراچی میں سیاسی خلاء پر کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ 12 مئی کو کراچی میں کئی سیاسی جماعتیں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گی۔ یہ دن 12 مئی 2007 کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب اس وقت برطرف چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کراچی کا دورہ کرنا تھا لیکن وہ ایئرپورٹ سے باہر نہیں نکل سکے تھے اور کراچی میں 50 سے زائد سیاسی کارکنوں اور شہریوں کو شہید کر دیا گیا تھا ۔ 12 مئی کو پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف دونوں نے گلشن اقبال کے علاقے میں حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو جلسہ منعقد کرنے کی اجازت دی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہی اس کے لیے درخواست دی تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو خبردار کیا ہے کہ وہ یہاں جلسہ نہیں کر سکتی۔ تصادم کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت آئندہ مالی سال کے لیے 10 مئی کو بجٹ پیش کرے گی لیکن سندھ اسمبلی صرف تین ماہ کے بجٹ کی منظوری دے گی۔ اگلے 9 ماہ کے بجٹ کی منظوری آئندہ منتخب حکومت دے گی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Important progress in Pakistani-born Italian girl Sanaa Cheema murder case
Previous Post ثناء چیمہ کی موت قتل ثابت، والد سمیت 3 ملزم گرفتار
Next Post ریلوے اسٹیشن پر روزانہ 12 گھنٹے تک مالک کا انتظار کرنے والا کتا
The dog waiting his owner for 12 hours daily on the railway station

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.