yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

انتخابات کا سہانا موسم

Web Editor May 9, 2018 1 min read
Sohanna weather of elections
Share this:

الحمدللہ! پاکستان دنیا کا ایک ایسا ملک ہے جس میں سال کے ہر موسم کا ہر رنگ موجود ہے۔ یہاں کی بہار بے مثال، سردی لاجواب، گرمی کی اپنی الگ ہی تپش اور خزاں کا موسم جب آتا ہے تو اپنے ہی رنگ لے کر آتا ہے۔ غرض ہم دنیا کی چند ان خوش نصیب قوموں میں سے ہیں جو اللہ کے بنائے ہوئے موسمی نظام کے ہر ہر رنگ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ہمارے ہاں ان چار خوبصورت موسموں کے علاوہ ایک اور موسم بھی آتا ہے جس کا کوئی وقت مقرر نہیں۔ ویسے قاعدے قانون کے مطابق تو یہ موسم ہر پانچ سال بعد آنا چاہیے مگر ہماری جلد بازی اور ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کی عادت سے یہ موسم پانچ سال میں دو بار بھی آجا تا ہے اور ہم خوشی سے پھولے نہیں سماتے کہ واہ! ہم نے بھی کیا تیر مارا ہے۔

آپ یقیناً سمجھ گئے ہوں گے کہ ہم اپنے ہر دلعزیز موسم ’’الیکشن کے موسم‘‘ کی بات کررہے ہیں کیونکہ جتنا انجوائے ہم اس موسم میں کرتے ہیں، شاید ہی کسی اور میں کرتے ہوں۔ گرمی ہو یا سردی ہو، بہار ہو کہ خزاں، اس موسم کا استقبال ہم دونوں ہاتھ کھول کر کرتے ہیں اور اس کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات کو ہم خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہیں۔ مجال ہے کہ ہمارے ماتھے پر ایک بھی شکن نمودار ہو۔ اسی لیے اس موسم کا کوئی ثانی کم ازکم ہماری مملکت خداداد میں تو نہیں پایا جاتا۔

ہمارے ہاں انتخابات والے موسم میں ملک کے اصل عوام کچھ دن وی آئی پی پروٹوکول کی چھتری تلے زندگی کے مزے لوٹتے ہیں۔ اپنے ہر دلعزیز سیاسی رہنماؤں سے قربت میسر آتی ہے اور عوام کے ساتھ ان کا رومانس اپنے عروج پر دکھائی دیتا ہے۔ ان کے بغیر نہ ان کا کھانا ہضم ہوتا ہے اور نہ پانی کا گھونٹ حلق سے نیچے اترتا ہے؛ تو پھر کیوں نہ ہم اپنے ان محبوب قائدین کے صدقے واری جائیں۔

اس موسم میں ہمارے ملک کا ہر شہر اور ہر گاؤں ایک مکمل فلاحی ریاست کی عملی صورت کا بہترین نمونہ پیش کرتا ہے۔ اور کرے بھی کیوں نہ، کہ آپ کے سارے رکے ہوئے کام جو کئی دنوں یا مہنیوں کی بھاگ دوڑ کے باوجود بھی اپنے منظقی انجام کو نہیں پہنچ رہے تھے، وہ پلک چھپکنے میں ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ آپ کے محلے کا کونسلر جب آپ کے کندھے سے کندھا ملا کر چلتا ہے تو آپ اپنے آپ کو اپنے قد سے بہت بڑا سمجھنے لگ جاتے ہیں۔

اگر آپ کی حیثیت کچھ بہتر ہے یا کچھ ووٹ بینک رکھتے ہیں تو آپ کے کونسلر صاحب آپ کے موجودہ یا ہونے والے ایم پی اے کو بھی آپ کی چوکھٹ پر لے آتا ہے اور آپ اپنا دیدہ و دل ان کےلیے فرش راہ کردیتے ہیں۔ آپ کے قائدین آپ کی تعریف میں ایسی ایسی خوبیاں بیان کرتے ہیں کہ جن کا شائبہ تک آپ کی زندگی میں نہیں ہوتا۔ لیکن، اس کے باوجود، آپ اپنا سینہ پھلائے سب کچھ سن کر ہضم کرجاتے ہیں۔

الیکشن کے چند دنوں کے دوران تو عوام کا کھانا پینا بھی قائدین اپنے ذمے لے لیتے ہیں۔ دوسرے شہروں بلکہ دوسرے ممالک میں رہنے والے ووٹروں کےلیے آنے جانے کا ٹکٹ اور خرچہ بھی اپنی جیب سے ادا کرنے میں ذرا بھی سستی نہیں کرتے۔ آپ کے بچوں کے گال کے دونوں طرف پیار کرتے ہیں تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے۔ آپ کو محلے شہر کا سب سے ایماندار اور انصاف پسند ووٹر قرار دیتے ہیں۔ اس کے باوجود آپ ان سے راضی نہ رہیں تو یہ اب آپ کی مرضی ہے۔

الیکشن کے اس سہانے موسم کے مزے یہیں پر ختم نہیں ہوتے بلکہ آپ کے قائدین خوشی اور غم، ہر دو میں آپ کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ جیسے ہی انتخابات کی مہم شروع ہوتی ہے، ہمارے قائدین کوئی ایک بھی جنازہ ’’مِس‘‘ نہیں کرتے لیکن اگر جنازے میں شرکت بالکل ہی ناممکن ہو تو پھر پہلی فرصت میں ہی فاتحہ خوانی کےلیے پہنچتے ہیں اور اس قدر دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں کہ انجان بندہ ان سے بھی افسوس کرنے لگتا ہے کہ جیسے وہی دار فانی سے کوچ کرنے والے کے حقیقی رشتہ دار ہیں۔

ایک بار ایسی ہی صورتحال کے بارے میں لطیفہ پڑھا تھا کہ ایک سیاسی لیڈر کسی کے گھر فاتحہ خوانی کرنے کے بعد مرحوم کی بڑی تعریفیں کرنے لگے اور ساتھ ہی کہنے لگے مرحوم بہت اچھے اخلاق کے مالک تھے، میرا اور ان کا بہت اچھا ساتھ رہا، اور طویل وقت اکٹھا گزارا۔ ان کی یہ باتیں سن کر لوگ انہیں حیرت سے دیکھنے لگے کیونکہ مرنے والا ’’مرحوم‘‘ نہیں ’’مرحومہ‘‘ تھی اور یہ ساری باتیں لیڈر صاحب اس کے شوہر کے سامنے بیٹھ کر کر رہے تھے۔

خیر، انتخابات کے موسم کی رنگ رلیاں مناتے مناتے آخر الیکشن کا دن بھی آن پہنچتا ہے اور یہی وہ دن ہوتا ہے جب ہر پاکستانی اپنے معیار کے جوبن پر ہوتا ہے اور سیاسی قائدین ان کو زمین پر پاؤں تک نہیں رکھنے دیتے کہ کہیں میلے نہ ہوجائیں۔ آپ گھر کا دروازہ کھولیں تو باہر آپ کی سہولت کے حساب سے گاڑی حاضر ہوتی ہے؛ اور اگر ووٹ ڈالنے جارہے ہیں تو پھر تو آپ کو سر آنکھوں پر بٹھا کر لے جایا جاتا ہے۔ اس سارے پروٹوکول کو دیکھ اور جھیل کر عام پاکستانی بھی ایک وی آئی پی کے زندگی کے مزے لے رہا ہوتا ہے۔ سارے لوگ ایک ہی معیار پر پورے اتر رہے ہوتے ہیں گویا:

ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز
نہ کوئی بندہ رہا، نہ کوئی بندہ نواز

الیکشن کی شام بڑی رونق، ہلّے گُلّے اور گولوں پٹاخوں کی گونج سے مزین رہتی ہے۔ رات گئے جیتنے والے جیت اور ہارنے والے ہار جاتے ہیں۔ اگلے دن جیتنے والے جشن اور ہارنے والے کہیں چھپ کر اپنے ہونے والے خرچے کا حساب کررہے ہوتے ہیں۔ جیتنے والا سمجھتا ہے کہ سب نے اسے ووٹ دیا ہے اور ہارنے والا اپنے گھر والوں کو بھی شک کی نظر سے دیکھتا ہے کہ پتا نہیں انہوں نے بھی مجھے ووٹ دیا ہے یا نہیں۔ کچھ دن تک مبارکبادوں اور افسوس کا سلسلہ چلتا رہتا ہے۔

انتخابات کا یہ سہانا موسم جیسے ہی ہمارے ملک سے رخصت ہوتا ہے تو ایک عام پاکستانی اسی لمحے اپنی اوقات میں واپس آجاتا ہے۔ کھانا پینا پھی گھر سے اور ہر کام کےلیے دفاتر کے وہی دھکے اور غم روزگار کے وہی پرانے قصے چل پڑتے ہیں۔ وہی بچوں کا اپنی فرمائشوں کےلیے رونا دھونا اور بیگم کا چولہے میں لکڑیاں ڈال کر ان کے جلانے کےلیے پھونکیں مار کر سرخ آنکھوں سے کبھی گیس والوں کو اور کبھی بجلی والوں کو کوسنا معمول بن جاتا ہے… اور آخر میں سونے پہ سہاگہ یہ کہ اگر راستے میں آپ کا کونسلر یا ایم پی اے مل جائے تو وہ اپنے کپڑے بچاتے ہوئے سرسری سا ہاتھ ملاتے ہوئے پوچھتا ہے: ’’جی آپ کون؟ میں نے پہچانا نہیں۔‘‘ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب عام پاکستانی کو اپنی اصل اوقات نظر آجاتی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Why Balochistan is not allowed to rule itself, Chief Justice
Previous Post بلوچستان کو خود سے حکمرانی کی اجازت کیوں نہیں دی جاتی، چیف جسٹس
Next Post تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹ کیلئے انٹرویوز کا سلسلہ شروع
A series of interviews started for the PTI election ticket

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.